اسرائیل کا ’نیا جاسوس سیٹلائٹ‘ جو ’ہر وقت، ہر جگہ نظر رکھ سکتا ہے‘


اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک نیا جاسوسی کرنے والا سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیا ہے جو مشرق وسطیٰ میں اس کی نگرانی کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا۔اسرائیلی حکام کے مطابق ’دن ہو یا رات، یہ سیٹلائٹ 50 سینٹی میٹر تک چھوٹی اشیا کی بھی تصویر بنا سکتا ہے۔‘اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس کا کہنا ہے کہ ’ہورائزن 19‘ سیٹلائٹ کی لانچ دشمنوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ ’ہم ہر وقت اور ہر صورت حال میں ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘کاٹس نے اس سیٹلائٹ کی لانچ کو ’اعلیٰ ترین سطح کی کامیابی‘ قرار دیا جسے ’چند ہی ممالک‘ حاصل کر سکتے ہیں۔اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق یہ سیٹلائٹ منگل 2 ستمبر کی رات کو ’شاویت‘ لانچ پیڈ سے خلا میں بھیجا گیا اور کامیابی سے زمین کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔یہ سیٹلائٹ لانچ اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ تنازع کے دو ماہ بعد ہوئی ہے، جس دوران اسرائیل نے ایران کے فوجی اور جوہری مراکز کے ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جو اسرائیل سے ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر واقع تھے۔ایران نے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغے جن میں سے کئی کو مار گرایا گیا لیکن 100 سے زائد فضائی دفاعی نظاموں کو پار کر کے نشانے پر لگے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ہورائزن 19‘ جاسوس سیٹلائٹ کی لانچ کے وقت تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے کچھ رہائشیوں نے آسمان میں روشن شے دیکھ کر ابتدائی طور پر یہ سمجھا کہ شاید کوئی میزائل مار گرایا گیا ہے۔’ہورائزن 19‘ کی لانچ اسرائیلی وزارت دفاع اور اسرائیل کی سپیس ایروسپیس انڈسٹریز کمپنی کے تعاون سے کی گئی۔اسرائیلی وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ ڈینیئل گولڈ کے مطابق ایران پر حملوں کی رہنمائی کے لیے 12 ہزار سے زائد سیٹلائٹ تصاویر استعمال کی گئیں تھیں۔لبنان میں حزب اللہ کے زیرِ استعمال واکی ٹاکی اور پیجر دھماکوں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟شارٹ رینج پروجیکٹائل اور سات کلوگرام کا وارہیڈ: ’چوتھی منزل پر پہنچے تو اسماعیل ہنیہ کے کمرے کی دیواریں اور چھت گر چکی تھی‘ریموٹ کنٹرولڈ میزائل، پرزوں کی سمگلنگ اور ڈرون فیکٹریاں: ایران کے اندر اسرائیل کا خفیہ آپریشن جس کی تیاری مہینوں سے کی جا رہی تھیایرانی حملے کو روکنے والا اسرائیل کا جدید ترین ’ایرو ایریئل ڈیفنس سسٹم‘ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟اسرائیلی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل امیر بارام نے کہا کہ ’ہورائزن 19‘ مشرق وسطیٰ کے تمام مقامات کی مستقل اور بیک وقت نگرانی کے ایک وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے مطابق ان کا ملک ’سات محاذوں‘ پر جنگ میں مصروف ہے۔ ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے علاوہ، غزہ میں جنگ کے آغاز سے لے کر 23 ماہ کے دوران اسرائیلی افواج نے لبنان، شام، یمن اور عراق میں بھی اہداف پر حملے کیے ہیں۔Getty Images'ہورائزن 19' امیجنگ کے لیے ریڈار پر انحصار کرتا ہے اور لووی کے مطابق یہ دن اور رات میں تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے (فائل فوٹو)وزارت دفاع کے تعاون سے جاسوسی سیٹلائٹ بنانے والی ریاستی ملکیت کی اسرائیل سپیس ایروسپیس انڈسٹریز کے سی ای او بواز لیوی نے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے حوالے سے کہا کہ ’آپریشن رائزنگ لائن‘ نے دکھا دیا کہ ہمارے خطے میں اعلیٰ سطح کی نگرانی کی صلاحیت حاصل کرنا فضائی اور زمینی بالادستی کے لیے نہایت ضروری ہے۔’ہورائزن 19‘ امیجنگ کے لیے ریڈار پر انحصار کرتا ہے اور لووی کے مطابق یہ دن اور رات میں تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔لیوی نے اسرائیل کے چینل 13 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیا سیٹلائٹ 50 سینٹی میٹر سے بھی چھوٹی اشیا کی تصاویر دن اور رات دونوں اوقات میں لے سکتا ہے۔اسرائیل نے 1988 میں اپنا پہلا سیٹلائٹ ’ہورائزن‘ زمین کے مدار میں بھیج کر خلا میں قدم رکھنے والی طاقتور اقوام کی صف میں جگہ بنا لی تھی۔کیا خلا امریکہ، روس اور چین کے لیے نیا میدان جنگ بن چکا ہے؟لبنان میں حزب اللہ کے زیرِ استعمال واکی ٹاکی اور پیجر دھماکوں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟ایرانی حملے کو روکنے والا اسرائیل کا جدید ترین ’ایرو ایریئل ڈیفنس سسٹم‘ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟ریموٹ کنٹرولڈ میزائل، پرزوں کی سمگلنگ اور ڈرون فیکٹریاں: ایران کے اندر اسرائیل کا خفیہ آپریشن جس کی تیاری مہینوں سے کی جا رہی تھیشارٹ رینج پروجیکٹائل اور سات کلوگرام کا وارہیڈ: ’چوتھی منزل پر پہنچے تو اسماعیل ہنیہ کے کمرے کی دیواریں اور چھت گر چکی تھی‘ایرانی سائنسدانوں کے قتل سے لبنان میں ’پیجر اور واکی ٹاکی بم‘ تک: موساد کی کامیابیوں اور ناکامیوں کی کہانی

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مودی کی چین اور روس کے لیے گرمجوشی، کیا امریکہ انڈیا پر سفارتی اثرورسوخ کھو رہا ہے؟

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

انڈونیشیا میں خواتین ہاتھوں میں جھاڑو تھامے سڑکوں پر احتجاج کیوں کر رہی ہیں؟

طاقت کا مظاہرہ، ٹرمپ کی ناراضی اور عالمی قیادت: شی جن پنگ کی تقریر اور چین کی پریڈ میں چھپا ہوا پیغام

اسرائیل کا ’نیا جاسوس سیٹلائٹ‘ جو ’ہر وقت، ہر جگہ نظر رکھ سکتا ہے‘

پوتن اور شہباز شریف کی ملاقات: ’انڈیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ پاکستان، روس اور چین کا اکٹھا ہونا ہے‘

افغانستان: زلزلہ متاثرین کی امداد، کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا گیا

بنگلہ دیش کا وہ چیمبر جو کبھی کھلا ہی نہیں، کیا ’دریائے نور‘ ہیرا اب بھی وہاں محفوظ ہے؟

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، ٹرمپ

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

چین کی فتح کا دن: صدر شی جن پنگ کا دنیا کو امن کا پیغام

خیرالدین بربروس: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

جرمنی میں اگست 2025 کے دوران پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی

خیرالدین باربروسا: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

’گوام کلر‘، دیوہیکل آبدوز ڈرون اور جوہری میزائل: فتح کی پریڈ میں نئے چینی ہتھیار اور ’مغربی دنیا کی پریشانی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی