جرمنی میں اگست 2025 کے دوران پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی


جرمن ورات داخلہ کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں اگست 2025 کے دوران پناہ کی درخواستوں میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رواں سال اگست میں 7 ہزار 803 افراد نے پہلی بار پناہ کے لیے درخواست دی، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ تعداد 18 ہزار 427 تھی۔یہ اعداد و شمار سب سے پہلے جرمن اخبار بلڈ میں شائع کیے گئے تھے۔یہ کمی اس وقت دیکھنے میں آئی ہے جب جرمن حکومت نے چانسلر فریڈرک میرٹز کی قیادت میں مہاجرین کی آمد کو محدود کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ فریڈرک میرٹز نے مئی میں چانسلر کا عہدہ سنبھالا تھا۔چانسلر میرٹز کے دور میں جرمنی نے سرحدی کنٹرول سخت کر دیے ہیں اور جرائم میں ملوث کچھ افراد کو افغانستان واپس بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔حکومت نے کچھ مہاجرین کے لیے خاندان کے دوبارہ ملاپ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، اور جرمن شہریت کے حصول کے قوانین کو مزید سخت کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔وزیر داخلہ الیکزانڈر ڈوبرِنڈٹ نے کہا کہ ’ یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری پناہ گزین پالیسی میں کی گئی تبدیلی مؤثر ثابت ہو رہی ہے، اور ہمارے اقدامات کامیاب جا رہے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ اب سیاسی توجہ ’یورپی سطح پر مشترکہ پناہ گزین نظام کو مزید سخت کرنے‘ پر مرکوز ہو گی تاکہ یورپ پر ہجرت کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔یہ نئے اعداد و شمار اس رجحان کا تسلسل ہیں جو 2025 کے پچھلے مہینوں میں بھی دیکھنے میں آیا تھا۔مثال کے طور پر، جولائی 2025  میں جرمنی میں 8 ہزار 223 پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ جولائی 2024 میں یہ تعداد 18ہزار 503 تھی۔وفاقی دفتر برائے مہاجرت و پناہ گزین کے مطابق، رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں مجموعی طور پر 70 ہزار 11 پناہ کی درخواستیں دی گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد ایک لاکھ 40 ہزار783 تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مودی کی چین اور روس کے لیے گرمجوشی، کیا امریکہ انڈیا پر سفارتی اثرورسوخ کھو رہا ہے؟

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

انڈونیشیا میں خواتین ہاتھوں میں جھاڑو تھامے سڑکوں پر احتجاج کیوں کر رہی ہیں؟

طاقت کا مظاہرہ، ٹرمپ کی ناراضی اور عالمی قیادت: شی جن پنگ کی تقریر اور چین کی پریڈ میں چھپا ہوا پیغام

اسرائیل کا ’نیا جاسوس سیٹلائٹ‘ جو ’ہر وقت، ہر جگہ نظر رکھ سکتا ہے‘

پوتن اور شہباز شریف کی ملاقات: ’انڈیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ پاکستان، روس اور چین کا اکٹھا ہونا ہے‘

افغانستان: زلزلہ متاثرین کی امداد، کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا گیا

بنگلہ دیش کا وہ چیمبر جو کبھی کھلا ہی نہیں، کیا ’دریائے نور‘ ہیرا اب بھی وہاں محفوظ ہے؟

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، ٹرمپ

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

چین کی فتح کا دن: صدر شی جن پنگ کا دنیا کو امن کا پیغام

خیرالدین بربروس: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

جرمنی میں اگست 2025 کے دوران پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی

خیرالدین باربروسا: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

’گوام کلر‘، دیوہیکل آبدوز ڈرون اور جوہری میزائل: فتح کی پریڈ میں نئے چینی ہتھیار اور ’مغربی دنیا کی پریشانی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی