افغانستان: زلزلہ متاثرین کی امداد، کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا گیا


افغان حکومت نے زلزلے میں زندہ بچ جانے والے افراد کو ریسکیو کرنے کی غرض سے کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقے میں اتارا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کی رات کو صوبہ کنڑ اور ننگرہار میں آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1400 ہو گئی ہے۔زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جبکہ کئی افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی۔گزشتہ روز منگل کو 5.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا تھا جس کے باعث امدادی سرگرمیاں روکنی پڑیں جبکہ دور دراز گاؤں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔جن مقامات پر ہیلی کاپٹر کا لینڈ کرنا مشکل ہے وہاں کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر سے نیچے اتارا جا رہا ہے تاکہ وہ زخمیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں مدد فراہم کر سکیں۔صوبہ کنڑ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکمے کے سربراہ  احسان اللہ احسان نے بتایا کہ ایک کیمپ لگایا گیا ہے جہاں سے ایمرجنسی امداد کی ترسیل کی کوآڑڈینیشن کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو اور سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جو زخمیوں کی منتقلی، ہلاک ہونے والوں کی تدفین اور بچ جانے والوں کے ریسکیو کے عمل کو دیکھ رہے ہیں۔طالبان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 411 ہے، 3 ہزار 124 زخمی ہیں جبکہ پانچ ہزار 400 سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔اقوم متحدہ کا کہنا ہے کہ ابھی بھی کئی افراد ملنے تلے دبے ہیں لہٰذا ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دوسرے زلزلے میں وہ مکان بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں جن کو پہلے زلزلے میں جزوی نقصان پہنچا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مودی کی چین اور روس کے لیے گرمجوشی، کیا امریکہ انڈیا پر سفارتی اثرورسوخ کھو رہا ہے؟

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

انڈونیشیا میں خواتین ہاتھوں میں جھاڑو تھامے سڑکوں پر احتجاج کیوں کر رہی ہیں؟

طاقت کا مظاہرہ، ٹرمپ کی ناراضی اور عالمی قیادت: شی جن پنگ کی تقریر اور چین کی پریڈ میں چھپا ہوا پیغام

اسرائیل کا ’نیا جاسوس سیٹلائٹ‘ جو ’ہر وقت، ہر جگہ نظر رکھ سکتا ہے‘

پوتن اور شہباز شریف کی ملاقات: ’انڈیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ پاکستان، روس اور چین کا اکٹھا ہونا ہے‘

افغانستان: زلزلہ متاثرین کی امداد، کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا گیا

بنگلہ دیش کا وہ چیمبر جو کبھی کھلا ہی نہیں، کیا ’دریائے نور‘ ہیرا اب بھی وہاں محفوظ ہے؟

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، ٹرمپ

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

چین کی فتح کا دن: صدر شی جن پنگ کا دنیا کو امن کا پیغام

خیرالدین بربروس: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

جرمنی میں اگست 2025 کے دوران پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی

خیرالدین باربروسا: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

’گوام کلر‘، دیوہیکل آبدوز ڈرون اور جوہری میزائل: فتح کی پریڈ میں نئے چینی ہتھیار اور ’مغربی دنیا کی پریشانی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی