چینی صدر کی شنگھائی تعاون تنظیم کے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز


چین کے صدر شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ایک ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔ چینی صدر نے یہ اعلان چین کے شہر تیانجن میں جاری ایس سی او کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت 20 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ایس سی او باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ایک تناور درخت کی طرح مستحکم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کے درمیان تجارت، معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ رکن ممالک کو تجارت اور معیشت میں دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا اور ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے فوری فیصلہ سازی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر ضروری ہے۔ چینی صدر نےاس بات پر زور دیا کہ خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی اور مواصلاتی رابطے کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین رکن ممالک کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایس سی او ممالک کے درمیان بارڈر ٹریڈنگ کے پرانے تجارتی نظام کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے اور دنیا بھر میں کثیر الجہتی تجارتی و سماجی ڈھانچے کو برابری کی بنیاد پر فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ تمام ممالک یکساں طور پر فائدہ اٹھا سکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’غنڈہ گردی کا رویہ قابل مذمت‘، چینی صدر کا ایس سی او کے اجلاس سے خطاب

شہزادوں کو قید اور ’والد کو رشتہ داروں سے دور‘ کرنے والے 40 سالہ محمد بن سلمان نے سعودی سلطنت پر اپنی گرفت کیسے مضبوط کی؟

چینی صدر کی شنگھائی تعاون تنظیم کے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز

افغانستان میں شدید زلزلہ ۔۔ 800 افراد جاں بحق، 2800 سے زائد زخمی ! شدت کیا تھی؟

’غنڈہ گردی کا رویہ قابل مذمت‘، چینی صدر کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب

نئے امریکی امیگریشن قواعد، انڈین اور پاکستانی شہریوں کے بچے کیسے متاثر ہوں گے؟

چین میں مودی، شی اور پوتن کی قربتیں: واشنگٹن کے لیے خطرے کی گھنٹی؟

ایس سی او اجلاس : جعفر ایکسپریس، خضدار حملوں اور پہلگام واقعے کی مذمت، اعلامیہ جاری

بنگلہ دیش کے شہریوں کی اوسط عمر میں فضائی آلودگی کے باعث ساڑھے 5 سال کی کمی

’تعلقات آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں،‘ وزیراعظم مودی اور صدر شی جن پنگ کی ملاقات

یو ایس اوپن میں بچے سے ٹوپی چھیننے کا واقعہ، ٹینس سٹار کی اپنے ننھے فین سے ملاقات

سوویت یونین کا دیا تحفہ جو برسوں تک امریکہ کی جاسوسی کرتا رہا

غیرملکی شہریوں کے لیے 250 ڈالر کی نئی ویزہ فیس، امریکہ جانا اب کتنا مشکل ہوگا؟

پاکستان کی یو اے ای کو 31 رنز سے شکست: محمد حارث کا ’بلا توڑنے‘ اور لاہوری بوائے آصف خان کی اننگز کا چرچا

ٹرمپ کے عالمی ٹیرف منصوبے کو دھچکا: ’کئی ملکوں پر عائد ٹیکس صدر کے ایمرجنسی اختیارات سے تجاوز ہیں‘ امریکی عدالت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی