جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث افراد کیخلاف انکوائری کی تفصیلات طلب


خیبرپختونخوا میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی اور زمینوں میں کرپشن کے معاملے پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حرکت میں آگئی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ جنگلات کو پندرہ ستمبر تک انکوائریز اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے متعلق انکوائریز میں صوبے میں دو سو سے زائد سر سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اس عمل سے سرکاری خزانے کو 80 ارب روپے سے زائد کا نقصان بھی پہنچا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اینٹی کرپشن بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نےاس بابت سیکرٹری جنگلات کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات کی کٹائی میں سرکاری افسران اور اہلکار ملوث پائے گئے ہیں اس لیے انکوائریز اور مواد اینٹی کرپشن کو فراہم کیا جائے تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر محکمہ جنگلات ان خبروں کو بے بنیاد سمجھتا ہے تو اس بارے میں بھی تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔خط کی کاپی خصوصی معاون وزیراعلیٰ برائے جنگلات پیر مصور خان، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کوئٹہ دھماکہ: اپوزیشن کی بلوچستان میں 8 ستمبر کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

صوبہ پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ملتوی

پاکستان اور چین کا سی پیک کے اپگریڈڈ فیز ٹو سمیت پانچ نئے کوریڈورز پر کام کرنے پر اتفاق

سندھ میں گوگل سکالرشپ پروگرام شروع، ’اثرات کا جائزہ لینا صحافتی برادری کی ذمہ داری ہے‘

ضبط شدہ گاڑیوں کی غیر قانونی ریگولرائزیشن، ایف بی آر میں ’مجرمانہ‘ نیٹ ورک کا انکشاف

ایک ہی موبائل میں پانچ مختلف سمز کا استعمال، فون بلاک ہو سکتا ہے؟

لائیو: دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، انڈیا کا پاکستان سے رابطہ

برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف تحقیقات بند: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

پاکستان میں مکمل چاند گرہن ، نظارہ کب کیا جا سکے گا؟؟

کوٹری بیراج پر 7 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کا آغاز

سٹیزن پورٹل پر موصول 188 شکایات پر کارروائی نہ ہو سکی، وزیر اعظم ہاؤس کا نوٹس

کرپٹو کرنسی کی سمت نیا قدم : سینیٹ کمیٹی میں ورچوئل ایسٹس آرڈیننس بل پر غور

وفاق نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کے لیے 20 ارب کے فنڈز جاری کر دیے

گجرات میں موسلا دھار بارش، 24 گھنٹے میں 577 ملی میٹر بارش ریکارڈ

یہ خواجہ آصف کو کیا ہوا؟ اجمل جامی کا کالم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی