برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف تحقیقات بند: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟


Getty Imagesمانچسٹر پولیس نے حیدر علی کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی تصدیق کی ہےبرطانوی پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف مبینہ ریپ سے متعلق تحقیقات بند کر دی ہیں۔گریٹر مانچسٹر پولیس نے بی بی سی اردو کو بذریعہ ای میل بتایا کہ ’ہم اس طرح کے تمام الزامات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہر واقعے کو انفرادی طور پر انتہائی دھیان سے دیکھتے ہیں۔‘کرکٹر حیدر علی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مانچسٹر پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’تمام ثبوتوں پر جامع نظرِثانی کرنے کے بعد فی الوقت تحقیقات بند کر دی گئی ہیں۔‘تاہم ماچسٹر پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اگر (مستقبل میں) کوئی معلومات سامنے آتی ہے تو ہم اس مواد اور مقدمے پر مناسب طریقے سے دوبارہ نظرِ ثانی کریں گے۔‘یاد رہے کہ مانچسٹر پولیس نے گذشتہ ماہ کے اوائل میں بتایا تھا کہ انھوں نے ’4 اگست 2025 کو ریپ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ایک 24 سالہ مرد کو گرفتار کیا تھا۔‘ اگرچہ مانچسٹر پولیس نے ملزم کی شناحت ظاہر نہیں کی تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں ہونے والی تحقیقات کی تصدیق کرتے ہوئے انھیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس وقت مانچسٹر پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو 23 جولائی 2025 کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کے پس منظر میں گرفتار کیا گیا تاہم بعدازاں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ مانچسٹر پولیس نے اگست میں مزید بتایا تھا کہ ملزم کو اگرچہ ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے مگر اُن کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں، جنھیں اب بند کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔گذشتہ مہینے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی برطانیہ میں حیدر علی کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہیہ تحقیقات پاکستان شاہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے سے متعلق تھیں جس کے سکواڈ میں حیدر علی بھی شامل تھے۔تاحال حیدر علی یا ان کے وکلا کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔جن پاکستانی کرکٹرز پر منشیات کے استعمال کا الزام لگاپاکستان کی کرکٹ کے ’متنازع‘ کھلاڑیوں میں کون کون شامل؟پاکستان کرکٹ ٹیم کو حفیظ کاردار یا عمران خان جیسا سخت گیر کپتان ہی کیوں چاہیے؟نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں وسیم اکرم کا مجسمہ: ایک تو صورت وہ نہیں اوپر سے 1999 کی تلخ یاد، سوشل میڈیا پر فینز سخت نالاںمانچسٹر پولیس کے تحقیقات بند کرنے کے حالیہ فیصلے کے بعد جب بی بی سی نے اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو اُس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بورڈ کو گریٹر مانچسٹر کے فیصلے کا علم ہے، تاہم وہ اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ حیدر علی فی الحال معطل ہیں اور اُن کی وطن واپسی اور کیس کے تفصیلی جائزے کے بعد اُن کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔Getty Imagesکرکٹر حیدر علی کون ہیں؟25 سالہ حیدر علی کا تعلق پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر اٹک سے ہے۔اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور حیدر علی نے ستمبر 2020 میں انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں ٹی 20 میچ میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔اُنھوں نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ چھ اکتوبر 2023 کو ایشیئن گیمز میں افغانستان کے خلاف کھیلا جس کے بعد ناقص کارکردگی پر اُنھیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔وہ پاکستان کے لیے 35 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 17 کی اوسط سے 505 رنز بنا چکے ہیں۔ جبکہ دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں اُن کی بیٹنگ اوسط 21 ہے۔حیدر علی پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ غیرملکی لیگز میں جمیکا تلاواہز، ڈمبولا اورا، فورچون بریشل، دبئی کیپیٹلز اور عجمان بولٹس کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو حفیظ کاردار یا عمران خان جیسا سخت گیر کپتان ہی کیوں چاہیے؟نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں وسیم اکرم کا مجسمہ: ایک تو صورت وہ نہیں اوپر سے 1999 کی تلخ یاد، سوشل میڈیا پر فینز سخت نالاںپاکستان کی کرکٹ کے ’متنازع‘ کھلاڑیوں میں کون کون شامل؟کھیلوں کے معاملات اور حکمرانوں کے جذباتی فیصلےکیا ایسے ختم ہو گی عمر اکمل کی کہانی؟شرارتی جاوید میانداد جنھیں ابتدا میں صرف فیلڈنگ کے لیے میدان میں اُتارا جاتا تھا

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا: قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

خیبر پختونخوا: محکمہ سوشل ویلفیئر کے 666 ملین کے فنڈز، نتائج پھر بھی نا آسکے

پنجاب میں سیلاب: ریسکیو آپریشن کے دوران جلالپور پیر والا میں کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، ڈی جی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں سیلاب: ملتان میں نئے ریلے سے نقصان کا خدشہ، دریائے چناب کے گرد آبادیوں کو خیموں میں منتقل کرنے کی کوششیں

پنجاب میں سیلاب، ہیڈ تریموں سے چار لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بند سے ٹکرائے گا: ڈپٹی کمشنر ملتان

ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات متاثر

سمندری کیبلز میں فالٹ ، ملک بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

مودی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد انڈیا کے چیف آف ڈیفنس نے چین اور پاکستان کو ’چیلنج‘ کیوں کہا؟

ملک بھر میں تیز بارشیں.. کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان بڑھ گیا! کب سے ہیں؟

پنجاب میں سیلاب سے 4100 سے زیادہ موضع جات متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

عمران خان کی بہن پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ: ’سیاست میں اس طرح کے واقعات کی گنجائش نہیں ہے‘

لاہور کے جنرل ہسپتال سے نومولود بچے کا اغوا،’تلاش میں 500 کیمروں کی فوٹیج کھنگالیں‘

سٹیٹ بینک کی ہاؤس فنانسنگ پالیسی، کم آمدنی میں اپنا گھر بنانے کا خواب حقیقت بن رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی