ضبط شدہ گاڑیوں کی غیر قانونی ریگولرائزیشن، ایف بی آر میں ’مجرمانہ‘ نیٹ ورک کا انکشاف


پاکستان میں ٹیکس اکٹھا کرنے کے نگران ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ضبط شدہ گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر ریگولرائز کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جس میں متعدد افسران اور دیگر افراد ملوث پائے گئے ہیں۔اس نیٹ ورک میں ایف بی آر کے دو اعلیٰ افسران، موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے اہلکار اور نجی کار ڈیلرز شامل ہیں، جعلی یوزر آئی ڈیز نیلامی کے ماڈیول پر اپلوڈ کرتے تھے اور پھر ان گاڑیوں کو ریگولرائز کروا لیتے تھے۔ایف بی آر نے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی مدد سے بڑے مجرمانہ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جبکہ ملوث پائے جانے والے اپنے دو افسران کو معطل کر دیا ہے۔اس نیٹ ورک نے جعلی یوزر آئی ڈیز بنا کر آکشن ماڈیول میں ایسی گاڑیوں کی تفصیلات اپ لوڈ کیں جو اصل میں نیلام نہیں ہوئیں بلکہ سمگل شدہ یا غیر قانونی طور پر درآمد کی گئی تھیں۔ موٹر رجسٹریشن اتھارٹی انہیں عام نیلام شدہ گاڑی سمجھ کر رجسٹریشن نمبر اور قانونی کاغذات جاری کر دیتی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جولائی 2025 میں ایف بی آر کو معلوم ہوا کہ آکشن ماڈیول کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ 103 گاڑیاں جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے سسٹم میں اپ لوڈ کی گئیں جن میں سے 43 کو قانون کی آڑ میں رجسٹر کر دیا گیا۔ایف بی آر نے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس نے ایف آئی اے کے اشتراک سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اور اب تک اس گینگ کے خلاف سات ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں جبکہ 13 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔یہ معاملہ سب سے پہلے جولائی 2025 میں اس وقت سامنے آیا جب ایف بی آر کے اندرونی آڈٹ اور شکایات کے بعد آکشن ماڈیول کے غلط استعمال کی ابتدائی رپورٹس میڈیا میں آئیں۔ایف بی آر نے اپنے دو افسران کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔فوٹو: ریڈیو پاکستاناس دوران ایف بی آر کے اندر سے خبریں سامنے آئیں کہ نیلام شدہ گاڑیوں کے ڈیٹا میں ہیر پھیر ہو رہی ہے اور جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے گاڑیوں کی تفصیلات اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔اب ایف بی آر نے اس سارے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ ان کی تحقیقات کے مطابق ایک بڑے مجرمانہ نیٹ ورک میں موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے افسران، ایف بی آر کے کسٹمز افسران اور کار ڈیلرز ملوث تھےایف بی آر نے 9 جولائی کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جس میں ایف آئی اے، کسٹمز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے افسران شامل تھے۔ جے آئی ٹی کو کسٹمز کے ڈیجیٹل سسٹم میں کی گئی ہیرا پھیری کے سکینڈل کی تحقیقات کی ذمہ داری بھی دی گئی تھی۔28 اگست کو ایف آئی اے نے ان افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جن کی نشاندہی پہلے ہی کی جا چکی تھی۔ ایف بی آر نے واقعے میں ملوث پائے جانے والے اپنے سینیئر افسران کو بھی گرفتار کروا دیا۔کسٹمز انفورسمنٹ اب تک اس بڑے سکینڈل سے متعلق سات ایف آئی آر درج کر کے مجموعی طور پر 13 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وہ ادارے کے اندر موجود مجرمانہ عناصر کی نشاندہی کر کے قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔اردو نیوز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے معاملات پر گہری نظر رکھنے والے سینیئر ٹیکس امور کے ماہر ڈاکٹر اکرام الحق سے بات کی ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ سمگل شدہ گاڑیوں کی نیلامی کا درست طریقہ کار کیا ہونا چاہیے اور ایف بی آر میں اس قسم کے سکینڈل سامنے آنے کا مطلب کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر ایک ایسا ادارہ ہے جس میں کرپشن کے کئی کیسز سامنے آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے سمگل شدہ گاڑیوں کے غلط استعمال کے حوالے سے کہا کہ ایف بی آر میں ایسی گاڑیاں یا تو ذاتی استعمال میں لائی جاتی ہیں، گھروں میں استعمال ہوتی ہیں یا کم فیس دے کر انہیں ریگولرائز کروا لیا جاتا ہے۔ جعلی شناختی دستاویزات کی بنیاد پر گاڑیوں کو ریگولرائز کروایا جاتا تھا۔ فوٹو: اے ایف پیان کا کہنا تھا کہ یہ پریکٹس ایف بی آر میں بہت عام ہے اور اس میں ادارے کے اپنے افسران اور دیگر متعلقہ افراد کو ساتھ ملا کر یہ کام کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسٹمز کے افسران نہ صرف ایسی گاڑیاں اپنے گھروں میں استعمال کرتے ہیں بلکہ اپنے ادارے کو بھی دیتے ہیں، اور بعض اوقات وزرا تک بھی یہ گاڑیاں پہنچا دی جاتی ہیں۔ڈاکٹر اکرام الحق نے ایف بی آر کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تجویز دی کہ ضبط شدہ گاڑیوں کو فوری طور پر ایک آزاد (انڈیپنڈنٹ) کمپنی کے حوالے کیا جائے اور انہی کے ذریعے نیلامی کرائی جائے، نہ کہ ایف بی آر یا کسٹمز حکام کے ذریعے۔ان کے مطابق ایسی کمپنیوں کو شفاف نظام کے تحت ٹینڈر کے ذریعے منتخب کیا جانا چاہیے اور ایف بی آر و کسٹمز کو خود اس معاملے میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ اس طرح سمگل شدہ گاڑیوں کو ضبط کر کے ان کی نیلامی یا قانونی استعمال ممکن بنایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب ماہرِ معیشت اور سابق وزیرِ مملکت ہارون شریف بھی سمجھتے ہیں کہ ’یہ کرپشن برسوں سے جاری ہے اور اس کی بنیادی وجہ اختیارات کا غیر متوازن اور غیر شفاف استعمال ہے۔ ان کے مطابق جدید طرزِ حکمرانی میں اس قسم کی نیلامیاں بیوروکریٹس کے بجائے نجی شعبے کی خصوصی نیلامی کمپنیوں کے ذریعے کی جاتی ہیں۔‘اُنہوں نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’بدقسمتی سے ایف بی آر اور کسٹمز کو دیے گئے غیر ضروری اختیارات کے باعث یہ ادارے خود اس مسئلے کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے آن لائن نیلامی کا نظام متعارف کرائے جو کسی آزاد اور پیشہ ور کمپنی کے زیرِ انتظام ہو، تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو، کرپشن کا خاتمہ ہو اور سرکاری آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا: قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

خیبر پختونخوا: محکمہ سوشل ویلفیئر کے 666 ملین کے فنڈز، نتائج پھر بھی نا آسکے

پنجاب میں سیلاب: ریسکیو آپریشن کے دوران جلالپور پیر والا میں کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، ڈی جی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں سیلاب: ملتان میں نئے ریلے سے نقصان کا خدشہ، دریائے چناب کے گرد آبادیوں کو خیموں میں منتقل کرنے کی کوششیں

پنجاب میں سیلاب، ہیڈ تریموں سے چار لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بند سے ٹکرائے گا: ڈپٹی کمشنر ملتان

ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات متاثر

سمندری کیبلز میں فالٹ ، ملک بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

مودی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد انڈیا کے چیف آف ڈیفنس نے چین اور پاکستان کو ’چیلنج‘ کیوں کہا؟

ملک بھر میں تیز بارشیں.. کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان بڑھ گیا! کب سے ہیں؟

پنجاب میں سیلاب سے 4100 سے زیادہ موضع جات متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

عمران خان کی بہن پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ: ’سیاست میں اس طرح کے واقعات کی گنجائش نہیں ہے‘

لاہور کے جنرل ہسپتال سے نومولود بچے کا اغوا،’تلاش میں 500 کیمروں کی فوٹیج کھنگالیں‘

سٹیٹ بینک کی ہاؤس فنانسنگ پالیسی، کم آمدنی میں اپنا گھر بنانے کا خواب حقیقت بن رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی