وزیرِ اعظم کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم


بیجنگ : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے۔ اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں اور ان کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے معصوم اور نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملوں کو بزدلانہ اور قابلِ مذمت قرار دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کوئٹہ دھماکہ: اپوزیشن کی بلوچستان میں 8 ستمبر کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

صوبہ پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ملتوی

پاکستان اور چین کا سی پیک کے اپگریڈڈ فیز ٹو سمیت پانچ نئے کوریڈورز پر کام کرنے پر اتفاق

سندھ میں گوگل سکالرشپ پروگرام شروع، ’اثرات کا جائزہ لینا صحافتی برادری کی ذمہ داری ہے‘

ضبط شدہ گاڑیوں کی غیر قانونی ریگولرائزیشن، ایف بی آر میں ’مجرمانہ‘ نیٹ ورک کا انکشاف

ایک ہی موبائل میں پانچ مختلف سمز کا استعمال، فون بلاک ہو سکتا ہے؟

لائیو: دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، انڈیا کا پاکستان سے رابطہ

برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف تحقیقات بند: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

پاکستان میں مکمل چاند گرہن ، نظارہ کب کیا جا سکے گا؟؟

کوٹری بیراج پر 7 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کا آغاز

سٹیزن پورٹل پر موصول 188 شکایات پر کارروائی نہ ہو سکی، وزیر اعظم ہاؤس کا نوٹس

کرپٹو کرنسی کی سمت نیا قدم : سینیٹ کمیٹی میں ورچوئل ایسٹس آرڈیننس بل پر غور

وفاق نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کے لیے 20 ارب کے فنڈز جاری کر دیے

گجرات میں موسلا دھار بارش، 24 گھنٹے میں 577 ملی میٹر بارش ریکارڈ

یہ خواجہ آصف کو کیا ہوا؟ اجمل جامی کا کالم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی