باجوڑ متاثرین کے ’سالن میں مینڈک‘، واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے انکوائری شروع


خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے کیمپ میں فراہم کیے گئے کھانے میں سے مبینہ طور پر مینڈک نکلنے کے بعد انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مقامی افراد کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج میں مقیم تحصیل ماموند کے متاثرین کے سالن سے مرا ہوا مینڈک نکلا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔متاثرین کے مطابق ’غیرمعیاری کھانے کی شکایات پہلے دن سے تھیں مگر اندازہ نہیں تھا کہ سالن سے چکن بوٹی کے بجائے مینڈک نکلے گا۔‘ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار نے انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ٹھیکہ واپس لیا جائے تاکہ متاثرین کو معیاری کھانا مل سکے۔سماجی کارکن ظفر اللہ باجوڑی کے مطابق متاثرین کے کھانے سے مبینہ طور پر مینڈک نکلا جس کی نشاندہی ماموند گاؤں کے نوجوانوں نے کی ہے۔متاثرین کا دعوی ہے کہ اس کھانے کے بعد تین افراد کی حالت بھی بگڑ گئی تھی اور سالن کو تلف کر دیا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے ماموند کے لوگ گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں ان کو ریلیف دینے کے لیے انتظامیہ کو چاہیے کہ اس معاملے کی انکوائری کرے۔انتظامیہ کا نوٹسمتاثرین کے کھانے میں مبینہ طور پر مینڈک نکلنے کے واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایت پر باورچی اور ٹھیکیدار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق فی الوقت متعلقہ ٹھیکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کر کے نئے ٹھیکیدار کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو کھانے کی فراہمی متاثر نہ ہو سکے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین کے کھانے کی مقدار اور معیار کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں موجود ہیں اور واقعے کی انکوائری ہو رہی ہے۔دوسری جانب باجوڑ کے بہت سے شہری اس واقعے کو ٹھیکیدار کے خلاف سازش قرار دے کر اس کی مذمت کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کا موقف ہے کہ ٹھیکیدار کو ہٹانے کے لیے ایسی گھناونی حرکت کی گئی جس کی انکوائری ہونی چاہیے۔متاثرین کا احتجاجباجوڑ کے متاثرہ گاوں عنایت کلے اور بھائی چینہ کے متاثرین نے کچھ روز قبل ناقص خوراک کی فراہمی پر احتجاج کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خوراک کی تقسیم میں بے ضابطگیاں کی جا رہی ہیں اور کھانا نہ صرف وزن میں کم ہوتا ہے بلکہ غیرمعیاری بھی ہے۔واضح رہے کہ ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند سمیت کچھ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیے جارہے ہیں جس کے باعث مقامی لوگ گھروں کو چھوڑ کر انتظامیہ کی جانب سے قائم ٹی ڈی پی کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کوئٹہ دھماکہ: اپوزیشن کی بلوچستان میں 8 ستمبر کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

صوبہ پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ملتوی

پاکستان اور چین کا سی پیک کے اپگریڈڈ فیز ٹو سمیت پانچ نئے کوریڈورز پر کام کرنے پر اتفاق

سندھ میں گوگل سکالرشپ پروگرام شروع، ’اثرات کا جائزہ لینا صحافتی برادری کی ذمہ داری ہے‘

ضبط شدہ گاڑیوں کی غیر قانونی ریگولرائزیشن، ایف بی آر میں ’مجرمانہ‘ نیٹ ورک کا انکشاف

ایک ہی موبائل میں پانچ مختلف سمز کا استعمال، فون بلاک ہو سکتا ہے؟

لائیو: دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، انڈیا کا پاکستان سے رابطہ

برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف تحقیقات بند: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

پاکستان میں مکمل چاند گرہن ، نظارہ کب کیا جا سکے گا؟؟

کوٹری بیراج پر 7 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کا آغاز

سٹیزن پورٹل پر موصول 188 شکایات پر کارروائی نہ ہو سکی، وزیر اعظم ہاؤس کا نوٹس

کرپٹو کرنسی کی سمت نیا قدم : سینیٹ کمیٹی میں ورچوئل ایسٹس آرڈیننس بل پر غور

وفاق نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کے لیے 20 ارب کے فنڈز جاری کر دیے

گجرات میں موسلا دھار بارش، 24 گھنٹے میں 577 ملی میٹر بارش ریکارڈ

یہ خواجہ آصف کو کیا ہوا؟ اجمل جامی کا کالم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی