حکومت سندھ اور ٹیک ویلی کا ڈیجیٹل صحافت پروگرام،1000 اسکالرشپس دی جائیں گی


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی2 ) اور گوگل ڈیجیٹل صحافت اسکالرشپ پروگرام کے معاہدے کیے گئے۔ تقریب میں این ای ڈی یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی اور سکھر آئی بی اے کے وائس چانسلرز، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نور محمد سموں، سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق، گوگل ایشیا کے سربراہ پال ہچنگس ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام ون کی کامیابی باعث فخر ہے جس کے تحت 13 ہزار 565 طلبہ کو تربیت دی گئی اور اب 4300 سے زائد فارغ التحصیل نوجوان معاشی سرگرمیوں میں فعال ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں خواتین اور دیہی علاقوں کی بھرپور نمائندگی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی آئی ٹی پی ٹو کے لیے 14 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور 35 ہزار طلبہ کو 12 جدید ٹیکنالوجیز کی تربیت دی جائے گی۔ تربیت کی فراہمی این ای ڈی یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی اور سکھر آئی بی اے کریں گے جبکہ 1750 نمایاں طلبہ کو گوگل کروم بکس دیے جائیں گے۔ یہ پروگرام میٹرک سے گریجویشن تک کے 28 سال تک کے طلبہ کے لیے ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گوگل نیوز انیشی ایٹو کے تحت حکومت سندھ اور ٹیک ویلی کے اشتراک سے ڈیجیٹل صحافت پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 500 اساتذہ و طلبہ کو ڈیجیٹل رپورٹنگ، فیکٹ چیکنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تربیت دی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں 1000 اسکالرشپس دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ منصوبہ معتبر صحافت، شفافیت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اہم سنگِ میل ہے اور اس کی مدد سے جھوٹی خبروں کے خلاف مؤثر جدوجہد ممکن ہوپائے گی۔ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گوگل ڈجیٹل صحافت پروگرام سے فیک نیوز کم ہوں گی اور صحافیوں کی تربیت ان کے پیشے کو مزید مؤثر اور معیاری بنائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اسرائیلی جارحیت انتہا پسند ذہنیت کی عکاس ہے، شہباز شریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو

پشاور: ’مذاق نہیں ذہنی ٹارچر‘، نئے طلبہ کو ’فول‘ بنانے کی روایت کے خلاف مہم

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: ’قطر ریاستی دہشت گردی کا شکار ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ قطری وزیر اعظم

سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری

پاکستان میں فون ٹیپنگ اور فائر وال سے لاکھوں شہریوں کی جاسوسی ہو رہی ہے: ایمنسٹی

یاماہا کا پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان

جنگ اخبار نے 85 سال بعد اداریہ بند کر دیا: اردو صحافت کی روایت کا اختتام؟

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: ’اسرائیل ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ قطری وزیر اعظم

اسرائیل کا دوحہ میں حماس کے وفد پر حملہ: امریکی اہلکار کی کال اس وقت آئی جب دھماکے ہو رہے تھے، قطری وزارت خارجہ

حماس کی قطر میں مذاکراتی وفد پر حملے کی تصدیق، قطر کی اسرائیلی کارروائی کی مذمت

’40 لاکھ موبائل فونز کی نگرانی ایک ساتھ‘: پاکستان میں ’عام شہریوں کی نگرانی کے نظام‘ پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کیا دعویٰ کیا گیا؟

دوحہ میں دھماکے: اسرائیل کا قطر میں حماس کی قیادت پر فضائی حملہ

’سیلابی ریلوں کا خدشہ‘، انڈیا کے پھر پانی چھوڑنے پر پاکستان میں ہائی الرٹ

حکومت کا متاثرین سیلاب کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ

صحافی طیب بلوچ پر تشدد، علیمہ خان اور نعیم پنجوتھہ کے خلاف مقدمہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی