اسلام آباد، راولپنڈی اور ٹیکسلا میں تیز بارش، ژالہ باری، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری


اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد ونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں تک مزید بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ٹیکسلا اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاہم شہریوں، خصوصاً بچوں نے ژالہ باری سے لطف اندوز ہو کر موسم کو خوب انجوائے کیا۔ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں خاص احتیاط برتیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ قبل ازیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد اور پنجاب کے شمالی شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشے سے خبردار کیا تھا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گرمی کے باعث بننے والے ’ٹاورنگ کومولس بادلوں‘ کے سسٹم نے خطرہ بڑھا دیا ہے، جو گرج چمک، آسمانی بجلی گرنے اور موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات بھی موجود ہیں جبکہ طوفانی بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے اور بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا اندیشہ ہے۔ ادارے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام درختوں اور کمزور عمارتوں کے قریب نہ جائیں، گاڑیاں محفوظ جگہ پر پارک کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ مزید برآں، این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے متعلق ادارے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنا سکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

علیمہ خان کی پریس ٹاک کے دوران بدمزگی: ’مجھ پر تشدد کرنے اور بچانے والے دونوں پی ٹی آئی کے لوگ تھے‘

بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کی قیادت خودکش حملوں کے نشانے پر کیوں؟

’روٹی کھانے پر اختلاف ہو سکتا ہے مگر ڈیم کی تعمیر پر نہیں‘: دریائے نیل پر ایتھوپیا کا ڈیم جو مصر کو ’پانی کی غربت‘ میں مبتلا کر سکتا ہے

موبائل سمز ڈیٹا لیک کے معاملہ پر وزیرداخلہ کا نوٹس، نیشنل سائبر کرائمز ایجنسی متحرک

چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، جلالپور پیروالا سمیت درجنوں دیہات زیر آب

’واش رومز میں پانی نہیں، جوان بچیوں کو کہاں سلاؤں‘: ملتان میں حکومتی کیمپس کے اندر اور باہر سیلاب متاثرین کس حال میں ہیں؟

غیر ضروری سفر نہ کریں۔۔ کراچی میں تیز بارشیں کب تک متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات کی ہدایات

’خطرناک‘ سمجھا جانے والا علاقہ ’سوالکی گیپ‘ جس پر ممکنہ روسی حملہ تین ممالک کو یورپ اور نیٹو سے الگ کر سکتا ہے

ساس، سسر سمیت چار افراد کو زہر دینے والی ایرن پیٹرسن کو عمر قید: جب ڈاکٹر نے چند منٹ میں ہی اس ’سنگدل قاتلہ‘ کو پہچان لیا

19 کروڑ روپے کی فون کال: ڈیجیٹل گرفتاری کا فراڈ جس میں خاتون نے خود بینک جا کر رقم جعلسازوں کو منتقل کی

یو ایس اسٹریٹجک میٹلز کا پاکستان میں اہم معدنیات پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

800 سے زائد ڈرونز اور میزائلوں سے یوکرین پر ’سب سے بڑا روسی فضائی حملہ‘ جس میں ’سخت حفاظتی حصار‘ میں واقع اہم عمارتیں پہلی بار نشانہ بنیں

پورٹ قاسم کے سمندر میں کشتی حادثے کا شکار، ایک ماہی گیر جاں بحق

آنٹی کبھی خود بھی شیشہ دیکھا ہے؟ مسز خان نے شادی کی آس میں بوڑھی ہوتی موٹی لڑکیوں کو ایسا کیا کہہ دیا کہ لوگ بپھر گئے

شناختی کارڈ ضبط یا بلاک کیوں کیے جاتے ہیں؟ اہم معلومات جو ہر شہری کے لیے جاننا ضروری ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی