ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی جیت اور محمد نواز کے چرچے: ’کوئی پوچھے تو کہنا کہ نواز آیا تھا‘


شارجہ میں ہونے والے ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر141 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف ملا تاہم ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم محض 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پاکستان کے لیے ابتدا میں میچ کا آغاز بظاہر اچھا ثابت نہ ہو سکا تھا۔ تاہم جب پاکستان کی باری بولنگ کی آئی تو اس دوران محمد نواز نے ہیٹ ٹریک سمیت پانچ وکٹیں حاصل کیں اور یوں بازی پلٹ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے محمد نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی میں فہیم اشرف اور محمد حسنین کے بعد محمد نواز نے ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے باؤلر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان نے جب ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں تیسری گیند پر پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے فضل حق فاروقی کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اس کے بعد سنبھل کے کھیلنا تو چاہا تاہم آٹھویں اوور میں صائم ایوب افغانستان کے باؤلر نور احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے اور یوں پاکستان کی دوسری وکٹ اس وقت ہی گر گئی جب گرین شرٹس (پاکستان) کا سکور محض 50 رنز تھا اور یوں شائقین کرکٹ کو گمان ہوا کہ پاکستان کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا پائے گا تاہم بولنگ کے دوران یہ بازی پلٹ گئی۔ پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان 27، محمد نواز 25 اور کپتان سلمان علی آغا 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ جبکہ صائم ایوب 17، حسن نواز اور فہیم اشرف 15،15 رنز بنا سکے۔ محمد حارث صرف دورنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے تین، نور احمد نے دو جب کہ اے ایم غضنفر نے ایک وکٹ اپنے نام کی، جب کہ فاسٹ بولر فضل حق فاروقی نے 19 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان کو ملنے والا 142 رنز کا ہدف بظاہر کوئی بہت بڑا ٹارگٹ نہیں لگتا تھا تاہم افغانستان کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں سات رنز پر اس وقت گری جب شاہین شاہ آفریدی نے رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔ صادق اللہ 13 رنز پر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ابراہیم زردان کو محمد نواز کی گیند پر محض نو رنز بنا کر پویلین لوٹنا پڑا اور اس سے اگلی ہی گیند پر درویش رسولی محمد نواز کی گیند پر آوٹ ہونے والے افغانستان کی ٹیم میں چوتھے پلیئر تھےاور اس وقت تک افعان ٹیم محض 29 رنز بنا سکی تھی۔افغانستان کی ٹیم کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب فوراً ہی اگلی گیند پر محمد نواز نے عظمت اللہ کو آؤٹ کر دیا اور یوں محمد نواز نے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کر کے شائقین کا دل جیت لیا۔ محمد نواز نے افغان کھلاڑی کریم جنت کو بھی جلد ہی پویلین کی راہ دکھائی تو پاکستان کے لیے جیت کی راہ ہموار صاف دکھائی دینے لگی یہاں تک کے افغانستان کی ٹیم 142 رنز کے تعاقب میں 66 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔’نواز بے مثال ہے‘پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان نے ایکس پر پوسٹ میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کی تعریف کی اور کہا ہے کہ ٹرائی سیریز میں پاکستان بہت ہی زبردست کھیلا۔محمد رضوان نے کہا کہ ’پاکستان نے ٹرائی سیریز شاندار انداز میں اپنے نام کر لی، کھلاڑیوں کی محنت اور لگن قابلِ تعریف ہے، بالخصوص محمد نواز اور ابرار احمد کی عمدہ بولنگ نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان شاء اللّٰہ یہ کامیابی مزید بڑی فتوحات کی پیش خیمہ ثابت ہو گی۔‘پاکستان کی بیٹنگ اور محض 141 رنز کو دیکھ کر بظاہر لگ رہا تھا کہ یہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے آسانی نکل جائے گا تاہم جب افغانستان کے کھاڑیوں کو پاکستانی بلے بازوں نے آؤٹ کرنا شروع کیا تو گیم میں ناظرین کی دلچسپی از حد بڑھ گئی اور اس کا اظہار پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین نے برملا کیا۔ محمد نواز نے پے در پے افغانستان کے کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج اور ہیٹ ٹرک بنائی تو جلد ہی ہیش ٹیگ نواز سوشل میڈیا پر بھی گردش کرنے لگا۔ کسی نے کہا کہ ’نواز بے مثال ہے‘ تو کئی ایک بولے ’نواز تو ہمارا میچ ونر ہے۔‘سقراط نامی کرکٹ فین نے لکھا کہ ’کوئی پوچھے تو کہنا کہ نواز آیا تھا، نواز جو نام ہے اعتماد کا۔۔۔‘افغان سپنرز کے ’جال میں پھنسے‘ پاکستانی بلے باز اور ٹاپ سکورر حارث رؤفایشیئن چمپیئن شپ میں پاکستانی باڈی بلڈرز کے پانچ گولڈ میڈل: ’آج بھی پنکچر لگانے کا کام کرتا ہوں، مجھے اس پر کوئی ندامت نہیں‘مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘’پاکستان کرکٹ کا بے یقین ایکو سسٹم اور دہائیوں پرانا ویسٹ انڈین خواب‘’تنقید کرنے والوں کو اب معافی مانگنا چاہیے‘کرکٹ فین شیر علی نے لکھا کہ ’جو لوگ اس میچ سے قبل نواز اور فہیم اشرف کی شمولیت پر تنقید کر رہے تھے، مجھ سمیت ان سب کو اب معافی مانگنا چاہیے۔‘ایک صارف نے لکھا کہ ’جب ایک شخص نواز کو کہتا تھا کہ تو میرا میچ ونر ہے میچ ونر ہے تو لوگ ان پر ہنسے تھے کہ یہ کیا بول رہا ہےـ آج دیکھو کیا کمال کی گیند بازی کا مظاہرہ کیا 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کر لیں۔‘’نواز کی باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا‘چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہیٹ ٹرک اور جارحانہ بیٹنگ پرمحمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کی خصوصی طور پر تعریف کی اور کہا کہ ’ محمد نواز کی باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم سکور کے باوجود ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے فائنل میں افغانستان کو ہرایا اور افغان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرکے جیت اپنے نام کی۔ قوم بجا طور پر ٹیم سے ایسی ہی اعلی کارکردگی کی توقع رکھتی ہے۔ ‘محسن نقوی نے کہا کہ ’آج کی جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں بھی ایسی ہی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔‘فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا اعلان: وہ گراؤنڈ جہاں انگلش کپتان نے پاکستانی امپائر سے معافی مانگی تھیمسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘افغان سپنرز کے ’جال میں پھنسے‘ پاکستانی بلے باز اور ٹاپ سکورر حارث رؤفایشیئن چمپیئن شپ میں پاکستانی باڈی بلڈرز کے پانچ گولڈ میڈل: ’آج بھی پنکچر لگانے کا کام کرتا ہوں، مجھے اس پر کوئی ندامت نہیں‘’پاکستان کرکٹ کا بے یقین ایکو سسٹم اور دہائیوں پرانا ویسٹ انڈین خواب‘برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف تحقیقات بند: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

علیمہ خان کی پریس ٹاک کے دوران بدمزگی: ’مجھ پر تشدد کرنے اور بچانے والے دونوں پی ٹی آئی کے لوگ تھے‘

بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کی قیادت خودکش حملوں کے نشانے پر کیوں؟

’روٹی کھانے پر اختلاف ہو سکتا ہے مگر ڈیم کی تعمیر پر نہیں‘: دریائے نیل پر ایتھوپیا کا ڈیم جو مصر کو ’پانی کی غربت‘ میں مبتلا کر سکتا ہے

موبائل سمز ڈیٹا لیک کے معاملہ پر وزیرداخلہ کا نوٹس، نیشنل سائبر کرائمز ایجنسی متحرک

چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، جلالپور پیروالا سمیت درجنوں دیہات زیر آب

’واش رومز میں پانی نہیں، جوان بچیوں کو کہاں سلاؤں‘: ملتان میں حکومتی کیمپس کے اندر اور باہر سیلاب متاثرین کس حال میں ہیں؟

غیر ضروری سفر نہ کریں۔۔ کراچی میں تیز بارشیں کب تک متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات کی ہدایات

’خطرناک‘ سمجھا جانے والا علاقہ ’سوالکی گیپ‘ جس پر ممکنہ روسی حملہ تین ممالک کو یورپ اور نیٹو سے الگ کر سکتا ہے

ساس، سسر سمیت چار افراد کو زہر دینے والی ایرن پیٹرسن کو عمر قید: جب ڈاکٹر نے چند منٹ میں ہی اس ’سنگدل قاتلہ‘ کو پہچان لیا

19 کروڑ روپے کی فون کال: ڈیجیٹل گرفتاری کا فراڈ جس میں خاتون نے خود بینک جا کر رقم جعلسازوں کو منتقل کی

یو ایس اسٹریٹجک میٹلز کا پاکستان میں اہم معدنیات پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

800 سے زائد ڈرونز اور میزائلوں سے یوکرین پر ’سب سے بڑا روسی فضائی حملہ‘ جس میں ’سخت حفاظتی حصار‘ میں واقع اہم عمارتیں پہلی بار نشانہ بنیں

پورٹ قاسم کے سمندر میں کشتی حادثے کا شکار، ایک ماہی گیر جاں بحق

آنٹی کبھی خود بھی شیشہ دیکھا ہے؟ مسز خان نے شادی کی آس میں بوڑھی ہوتی موٹی لڑکیوں کو ایسا کیا کہہ دیا کہ لوگ بپھر گئے

شناختی کارڈ ضبط یا بلاک کیوں کیے جاتے ہیں؟ اہم معلومات جو ہر شہری کے لیے جاننا ضروری ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی