امداد میں کٹوتی اور عالمی تنہائی: افغانستان کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت شدید متاثر


مشرقی افغانستان میں ایک ہلاکت خیز زلزلے کے ایک ہفتے بعد اتوار کے روز عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کہ غیر ملکی امداد کی واپسی نے ملک کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔عرب نیوز کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 2,205 افراد ہلاک جبکہ 3,640 زخمی ہوئے، جو 31 اگست کو صوبہ کنڑ اور ننگرہار کے گنجان آباد دیہی علاقوں میں آیا۔اگرچہ افغان حکومت نے تیزی سے درجنوں ڈاکٹروں کو ہسپتالوں کی مدد کے لیے بھیجا اور زخمیوں تک پہنچنے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجے، لیکن پہاڑی دیہات لینڈ سلائیڈز کی وجہ سے منقطع ہو گئے۔ امدادی کارکنوں نے بتایا کہ غیر تربیت یافتہ اور ناکافی ساز و سامان رکھنے والے رضاکاروں کو کئی گھنٹے پیدل چل کر متاثرہ علاقوں تک پہنچنا پڑا، اور وہ اکثر سادہ اوزار یا ننگے ہاتھوں سے ملبے میں دبے لوگوں کو نکالتے رہے۔عالمی ادارہ صحت نے ہفتے کی شام اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہنگامی ردعمل میں تاخیر اور شدید زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے کی وجہ ’گاڑیوں، ایندھن، اور مستقل صحت خدمات کی شدید قلت‘ ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ’افغانستان کا کمزور نظام صحت، جو پہلے ہی طویل انسانی بحرانوں اور غربت سے متاثر ہے، دواؤں اور عملے کی دائمی قلت کا شکار ہے۔‘رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف اپنی ہنگامی زندگی بچانے والی مداخلتوں کے لیے اسے 40 لاکھ ڈالر کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ اقوام متحدہ اور دیگر امدادی ادارے بھی مجموعی طور پر فنڈز کی شدید کمی کا شکار ہیں۔بین الاقوامی امداد میں کٹوتی اس وقت شروع ہوئی جب 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد مغربی حمایت یافتہ حکومت کا خاتمہ ہوا۔ جب امریکی قیادت میں غیر ملکی افواج نے ملک سے انخلا کیا، تو بین الاقوامی ڈونرز نے ایک ہی رات میں تمام ترقیاتی منصوبے منجمد کر دیے، حالانکہ وہ دو دہائیوں تک اربوں ڈالر خرچ کرتے رہے تھے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ’افغانستان کا کمزور نظام صحت، جو پہلے ہی طویل انسانی بحرانوں اور غربت سے متاثر ہے، دواؤں اور عملے کی دائمی قلت کا شکار ہے۔‘ (فوٹوـ روئٹرز)زلزلے سے متاثرہ مشرقی علاقوں، ننگرہار، کنڑ، لغمان اور نورستان، میں کم از کم 80 طبی مراکز بند یا معطل ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں ان چار ملین کی آبادی کے تقریباً 15 فیصد افراد بنیادی طبی نگہداشت سے محروم ہو گئے ہیں۔کنڑ کے ایک ڈاکٹر نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’کئی دیہات اب بھی طبی ٹیموں کی رسائی سے باہر ہیں، اور امدادی کارکن اب بھی زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔‘’کچھ دور دراز دیہات میں لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اور روزانہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ... فوری طور پر ایسے موبائل میڈیکل یونٹس کی ضرورت ہے جو ضروری ادویات اور تربیت یافتہ عملے سے لیس ہوں۔‘افغان ڈاکٹروں نے مہینوں سے خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ میں کمی سے دیہی علاقوں میں بسنے والے غریب ترین طبقات صحت کی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں، جہاں زیادہ تر خدمات امدادی ادارے فراہم کرتے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ہمیں جنریشن زی کی سوچ کے مطابق کام کرنا ہوگا، نیپال کی نومنتخب وزیراعظم پُرعزم

خاتون نے ذہنی معذور بیٹے کے ساتھ اچانک جان دے دی۔۔ آخری خط میں کیا لکھا؟

لندن میں ایک لاکھ افراد کا امیگریشن کے خلاف مارچ، پولیس سے جھڑپوں میں نو گرفتار

چار سال قبل سمندر میں لاپتا ہونے والی برطانوی خاتون اور سی سی ٹی وی میں آخری منظر کا معمہ

غزہ میں امدادی مقامات کی سکیورٹی پر مامور اسلام مخالف ’امریکی بائیکر گینگ‘ جس کے ارکان خود کو ’صلیبی جنگجو‘ کہتے ہیں

اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی یا کوئی ’سخت پیغام‘: عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں کن آپشنز پر غور ہو سکتا ہے؟

امریکہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد

’ٹیلر، کیا یہ تم ہو؟‘، ویڈیو دیکھ کر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کے والد نے پولیس کو کیا بتایا؟

’اپنے ملک واپس چلی جاؤ‘، برطانیہ میں سکھ خاتون کا ریپ

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کا قتل: پولیس 33 گھنٹوں میں ملزم تک کیسے پہنچی؟

نیپال:سابق چیف جسٹس عبوری وزیراعظم مقرر، انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی

امریکا نے مزید 32 اداروں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب برطانیہ میں ایک ڈاکٹر مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلا گیا

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب ڈاکٹر برطانیہ میں مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلے گئے

خیبر پختونخوا میں پاکستانی فوج کے دو آپریشنز میں 35 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی