’ٹیلر، کیا یہ تم ہو؟‘، ویڈیو دیکھ کر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کے والد نے پولیس کو کیا بتایا؟


قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کو ہلاک کرنے والے شوٹر ٹیلر رابنسن کی تصاویر اور ویڈیو فوٹیج ہزاروں امریکیوں کی طرح اس کے والد نے بھی دیکھیں اور انہیں پہچان لیا۔ویڈیو فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کو عقاب اور امریکی پرچم والی سیاہ شرٹ پہنے یوٹاہ یونیورسٹی کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاتے اور جنگل والے علاقے میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس شخص نے چہرے کو دھوپ کے سیاہ چشمے اور بیس بال کی ٹوپی سے جزوی طور پر چھپا رکھا تھا، لیکن والد نے اس کو پہچان لیا۔امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے کہا کہ فوٹیج دیکھ کر والد نے پوچھا ’ٹیلر، کیا یہ تم ہو؟ یہ آپ کی طرح لگتا ہے۔‘اہلکار نے بتایا کہ اس کے بیٹے نے اپنے والد کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے چارلی کرک کو گولی ماری تھی۔ٹیلر نے والد سے کہا کہ ’میں خود کو پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے خود کو مار ڈالوں گا۔‘ لیکن والد نے اس پر زور دیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کرے۔31 سال کے چارلی کرک کو اُس وقت ایک گولی گردن میں لگی جب وہ یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں سوال و جواب کے سیشن میں شریک تھے۔کرک امریکہ کے دائیں بازو میں ایک مقبول شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے، اور انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوجوان ووٹروں کی بڑی حمایت حاصل کرنے میں مدد دی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹیلر رابنسن گرفتاری اُس وقت ممکن ہوئی جب ملزم کے ایک قریبی رشتہ دار نے پولیس تک معلومات پہنچائیں، جس سے کئی گھنٹوں پر محیط تلاش اپنے ڈرامائی انجام تک پہنچی۔ امریکی حکام کو ٹیلر رابنسن کو گرفتار کرنے میں 33 گھنٹے لگے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایا کہ گرفتاری جمعرات کی رات 10 بجے عمل میں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’11 ستمبر کی شام رابنسن کے ایک رشتے دار نے اپنے ایک دوست کے ذریعے مقامی شیرف آفس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ رابنسن نے قتل کا اعتراف کیا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سائیکل ریس کے دوران فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر ’فخر‘ ہے: ہسپانوی وزیراعظم

ہمیں جنریشن زی کی سوچ کے مطابق کام کرنا ہوگا، نیپال کی نومنتخب وزیراعظم پُرعزم

خاتون نے ذہنی معذور بیٹے کے ساتھ اچانک جان دے دی۔۔ آخری خط میں کیا لکھا؟

لندن میں ایک لاکھ افراد کا امیگریشن کے خلاف مارچ، پولیس سے جھڑپوں میں نو گرفتار

چار سال قبل سمندر میں لاپتا ہونے والی برطانوی خاتون اور سی سی ٹی وی میں آخری منظر کا معمہ

غزہ میں امدادی مقامات کی سکیورٹی پر مامور اسلام مخالف ’امریکی بائیکر گینگ‘ جس کے ارکان خود کو ’صلیبی جنگجو‘ کہتے ہیں

اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی یا کوئی ’سخت پیغام‘: عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں کن آپشنز پر غور ہو سکتا ہے؟

امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد

’ٹیلر، کیا یہ تم ہو؟‘، ویڈیو دیکھ کر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کے والد نے پولیس کو کیا بتایا؟

’اپنے ملک واپس چلی جاؤ‘، برطانیہ میں سکھ خاتون کا ریپ

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کا قتل: پولیس 33 گھنٹوں میں ملزم تک کیسے پہنچی؟

نیپال:سابق چیف جسٹس عبوری وزیراعظم مقرر، انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی

امریکا نے مزید 32 اداروں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب برطانیہ میں ایک ڈاکٹر مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلا گیا

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب ڈاکٹر برطانیہ میں مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلے گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی