ہمیں جنریشن زی کی سوچ کے مطابق کام کرنا ہوگا، نیپال کی نومنتخب وزیراعظم پُرعزم


نیپال کی نو منتخب وزیراعظم سشیلا کارکی نے کرپشن کے خاتمے کے لیے مظاہرین کے مطالبات پر عمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وزیراعظم سشیلا کارکی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اتوار کو اپنے پہلے بیان میں کہا کہ ’ہمیں جنریشن زی کی سوچ کے مطابق کام کرنا ہوگا۔‘73 سالہ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ’یہ گروپ جس چیز کا مطالبہ کر رہا ہے وہ کرپشن کا خاتمہ، اچھی حکمرانی اور معاشی مساوات ہے۔ آپ کو اور مجھے اسے پورا کرنے کا عزم کرنا ہو گا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور ان کی عبوری حکومت چھ ماہ سے زیادہ ایک دن بھی یہاں نہیں رہے گی۔‘جمعے کو نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی نے عبوری حکومت کی سربراہی سنبھالتے ہوئے ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔The first world leader elected via Discord, Sushila Karki, has been sworn in as Nepal’s interim prime minister after Gen Z overthrew the government pic.twitter.com/sP90nfWEsa— FearBuck (@FearedBuck) September 12, 2025وزیراعظم کے اس تقرر کو خاص بنانے والی بات یہ ہے کہ سشیلا کارکی کو منتخب کرنے کا فیصلہ نیپال کے جین زی مظاہرین نے چیٹ ایپ ’ڈسکارڈ‘ پر کیا۔’ڈسکارڈ‘ ایک چیٹنگ ایپ ہے جو جیسن سیٹرون اور سٹینسلاف وِشنوسکی نے سنہ 2015 میں گیمرز کے لیے تیار کی تھی جو اب ایک مقبول سوشل پلیٹ فارم بن چکا ہے۔نیپال میں جاری بدعنوانی اور روایتی سیاست سے نالاں نوجوانوں نے ’ڈسکارڈ‘ پر ایک سرور بنایا جسے ’یوتھ اگینسٹ کرپشن‘ کا نام دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جنریشن زی کرپشن کا خاتمہ، اچھی حکمرانی اور معاشی مساوات کا مطالبہ کر رہی ہے (فوٹو: اے ایف پی)سرور میں مختلف چینلز قائم کیے گئے جہاں اعلانات، زمینی حقائق، ہیلپ لائنز، فیکٹ چیکنگ اور خبروں کی اپڈیٹس دی جا رہی تھیں یوں یہ پلیٹ فارم جین زی تحریک کا کمانڈ سینٹر بن گیا۔جب وزیرِاعظم کے پی شرما اولی نے استعفیٰ دیا تو نوجوانوں کے اس گروپ نے خود ایک نیا رہنما منتخب کرنے کا فیصلہ کیا۔ 10 ستمبر کو کرائے گئے آن لائن ووٹنگ میں سات ہزار 713 ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں سے سشیلا کارکی نے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔اس کے بعد انہوں نے صدر رام چندر پاؤڈیل اور آرمی چیف جنرل اشوک راج سگدی سے ملاقات کر کے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سائیکل ریس کے دوران فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر ’فخر‘ ہے: ہسپانوی وزیراعظم

ہمیں جنریشن زی کی سوچ کے مطابق کام کرنا ہوگا، نیپال کی نومنتخب وزیراعظم پُرعزم

خاتون نے ذہنی معذور بیٹے کے ساتھ اچانک جان دے دی۔۔ آخری خط میں کیا لکھا؟

لندن میں ایک لاکھ افراد کا امیگریشن کے خلاف مارچ، پولیس سے جھڑپوں میں نو گرفتار

چار سال قبل سمندر میں لاپتا ہونے والی برطانوی خاتون اور سی سی ٹی وی میں آخری منظر کا معمہ

غزہ میں امدادی مقامات کی سکیورٹی پر مامور اسلام مخالف ’امریکی بائیکر گینگ‘ جس کے ارکان خود کو ’صلیبی جنگجو‘ کہتے ہیں

اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی یا کوئی ’سخت پیغام‘: عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں کن آپشنز پر غور ہو سکتا ہے؟

امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد

’ٹیلر، کیا یہ تم ہو؟‘، ویڈیو دیکھ کر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کے والد نے پولیس کو کیا بتایا؟

’اپنے ملک واپس چلی جاؤ‘، برطانیہ میں سکھ خاتون کا ریپ

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کا قتل: پولیس 33 گھنٹوں میں ملزم تک کیسے پہنچی؟

نیپال:سابق چیف جسٹس عبوری وزیراعظم مقرر، انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی

امریکا نے مزید 32 اداروں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب برطانیہ میں ایک ڈاکٹر مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلا گیا

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب ڈاکٹر برطانیہ میں مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلے گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی