’اپنے ملک واپس چلی جاؤ‘، برطانیہ میں سکھ خاتون کا ریپ


برطانیہ کے علاقے ویسٹ مڈلینڈز میں سکھ خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کرنے والے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ نفرت پر مبنی جرم ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو دو سفید فام مشتبہ افراد کی تلاش ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے دن دیہاڑے خاتون کو نسلی بنیاد پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ ایک مشتبہ شخص نے اپنا سر منڈوا رکھا تھا اور دستانے پہن رکھے تھے۔پولیس کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی عمر 20 سال ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی صبح 8.30 بجے برمنگھم کے قریب اولڈبری میں ٹیم روڈ کے قریب پیش آیا۔سکھ کمیونٹی کے ایک گروپ نے بتایا کہ اس نے خاتون اور اس کے اہل خانہ سے بات کی تھی جس سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں نے جو الفاظ کہے وہ یہ تھے: تم اس ملک سے تعلق نہیں رکھتیں، یہاں سے چلی جاؤ۔‘پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے خاتون سے کہا کہ ’تم اس ملک سے تعلق نہیں رکھتیں، یہاں سے چلی جاؤ‘ (فوٹو: پی اے)پولیس کی تفتیش سے واقف ذرائع نے گارڈین کو تصدیق کی کہ اس حملے کو نفرت پر مبنی جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے بتایا کہ’ہم علاقے میں کسی بھی ایسے شخص سے بات کرنے کے خواہشمند ہیں جس نے دو مردوں کو دیکھا ہو۔ دونوں افراد کو سفید فام بتایا گیا ہے۔ ایک کا سر منڈا ہوا تھا اور اس نے گہرے رنگ کی شرٹ اور دستانے پہن رکھے تھے۔‘پولیس کے مطابق دوسرے شخص نے مبینہ طور پر سرمئی رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔ خاتون نے ہمیں بتایا کہ حملے کے دوران ان پر نسل پرستانہ تبصرہ کیا گیا تھا۔‘سکھ فیڈریشن یوکے کے کارکن دبیندرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ ’یہ حملہ دن کی روشنی میں ایک مصروف سڑک پر ہوا۔ تمام سیاست دانوں کو پُرتشدد نسل پرستانہ حملوں کے لیے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنانی چاہیے۔‘انہوں نے کہا کہ ’موجودہ نسل پرستانہ ماحول اینٹی امیگریشن کارڈ کھیلنے والے سیاست دانوں نے بنایا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سائیکل ریس کے دوران فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر ’فخر‘ ہے: ہسپانوی وزیراعظم

ہمیں جنریشن زی کی سوچ کے مطابق کام کرنا ہوگا، نیپال کی نومنتخب وزیراعظم پُرعزم

خاتون نے ذہنی معذور بیٹے کے ساتھ اچانک جان دے دی۔۔ آخری خط میں کیا لکھا؟

لندن میں ایک لاکھ افراد کا امیگریشن کے خلاف مارچ، پولیس سے جھڑپوں میں نو گرفتار

چار سال قبل سمندر میں لاپتا ہونے والی برطانوی خاتون اور سی سی ٹی وی میں آخری منظر کا معمہ

غزہ میں امدادی مقامات کی سکیورٹی پر مامور اسلام مخالف ’امریکی بائیکر گینگ‘ جس کے ارکان خود کو ’صلیبی جنگجو‘ کہتے ہیں

اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی یا کوئی ’سخت پیغام‘: عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں کن آپشنز پر غور ہو سکتا ہے؟

امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد

’ٹیلر، کیا یہ تم ہو؟‘، ویڈیو دیکھ کر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کے والد نے پولیس کو کیا بتایا؟

’اپنے ملک واپس چلی جاؤ‘، برطانیہ میں سکھ خاتون کا ریپ

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کا قتل: پولیس 33 گھنٹوں میں ملزم تک کیسے پہنچی؟

نیپال:سابق چیف جسٹس عبوری وزیراعظم مقرر، انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی

امریکا نے مزید 32 اداروں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب برطانیہ میں ایک ڈاکٹر مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلا گیا

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب ڈاکٹر برطانیہ میں مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلے گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی