خاتون نے ذہنی معذور بیٹے کے ساتھ اچانک جان دے دی۔۔ آخری خط میں کیا لکھا؟


بھارت کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 37 سالہ ساکشی چاولہ نے اپنے 11 سالہ خصوصی ضرورتوں کے حامل بیٹے کے ساتھ بلڈنگ کی 13ویں منزل سے چھلانگ لگا کر جان دے دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ساکشی اپنے شوہر درپن چاولہ اور بیٹے دکشن کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ ان کا بیٹا طویل عرصے سے ذہنی عارضے میں مبتلا تھا اور علاج جاری تھا، مگر خاتون نے شدید دباؤ اور مایوسی کے باعث زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ درپن چاولہ جو پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، واقعے کے وقت گھر میں ہی موجود تھے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک اور کمرے میں تھے جب اچانک انہیں شور سنائی دیا۔ وہ بھاگ کر بالکونی پر پہنچے تو دیکھا کہ بیوی اور بیٹا عمارت کے نیچے گرے پڑے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔ تلاشی کے دوران گھر سے ایک نوٹ بھی برآمد ہوا جو ساکشی نے اپنی زندگی ختم کرنے سے پہلے لکھا تھا۔ اس میں انہوں نے معافی مانگی اور لکھا کہ وہ کسی کو مزید تکلیف نہیں دینا چاہتیں، ان کی موت کی ذمہ داری کسی پر نہیں ڈالی جائے۔ اہل محلہ اس واقعے سے شدید صدمے میں ہیں۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ خاتون پر طویل عرصے سے ذہنی دباؤ غالب تھا جس نے بالآخر انہیں اس انتہائی قدم پر مجبور کر دیا۔ سینٹرل نوئیڈا کے ڈپٹی کمشنر پولیس شاکتی اوستھی کے مطابق ابتدائی شواہد میں خودکشی کا نوٹ ملا ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیٹا کچھ عرصے سے بیماری میں مبتلا تھا۔ پولیس اس معاملے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سائیکل ریس کے دوران فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر ’فخر‘ ہے: ہسپانوی وزیراعظم

ہمیں جنریشن زی کی سوچ کے مطابق کام کرنا ہوگا، نیپال کی نومنتخب وزیراعظم پُرعزم

خاتون نے ذہنی معذور بیٹے کے ساتھ اچانک جان دے دی۔۔ آخری خط میں کیا لکھا؟

لندن میں ایک لاکھ افراد کا امیگریشن کے خلاف مارچ، پولیس سے جھڑپوں میں نو گرفتار

چار سال قبل سمندر میں لاپتا ہونے والی برطانوی خاتون اور سی سی ٹی وی میں آخری منظر کا معمہ

غزہ میں امدادی مقامات کی سکیورٹی پر مامور اسلام مخالف ’امریکی بائیکر گینگ‘ جس کے ارکان خود کو ’صلیبی جنگجو‘ کہتے ہیں

اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی یا کوئی ’سخت پیغام‘: عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں کن آپشنز پر غور ہو سکتا ہے؟

امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد

’ٹیلر، کیا یہ تم ہو؟‘، ویڈیو دیکھ کر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کے والد نے پولیس کو کیا بتایا؟

’اپنے ملک واپس چلی جاؤ‘، برطانیہ میں سکھ خاتون کا ریپ

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کا قتل: پولیس 33 گھنٹوں میں ملزم تک کیسے پہنچی؟

نیپال:سابق چیف جسٹس عبوری وزیراعظم مقرر، انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی

امریکا نے مزید 32 اداروں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب برطانیہ میں ایک ڈاکٹر مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلا گیا

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب ڈاکٹر برطانیہ میں مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلے گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی