سائیکل ریس کے دوران فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر ’فخر‘ ہے: ہسپانوی وزیراعظم


سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے اتوار کو کہا ہے کہ وولٹا آ اسپانہ سائیکل ریس کے دوران فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر انہیں ’فخر‘ ہے۔ میڈرڈ میں اس ریس کے آخری مرحلے سے قبل بڑے مظاہروں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ مظاہرے غزہ میں تباہ کن جنگ کے باعث اسرائیلی ٹیم ’اسرائیلی پریمیئر‘ کے خلاف ہو رہے ہیں۔ ان مظاہروں نے سائیکلنگ کی اس عالمی سطح کی تین بڑی ریسوں میں سے ایک کے کئی مراحل میں خلل ڈالا ہے، اور اس بات پر سوالات اٹھا دیے ہیں کہ آیا 21 دن کی یہ ریس مکمل بھی ہو سکے گی یا نہیں۔احتجاجی سرگرمیوں کے باعث کئی مراحل کو مختصر کرنا پڑا، اور بعض اوقات مظاہرین کے اچانک ٹریک پر آ جانے سے حادثات بھی پیش آئے، جس پر کھلاڑیوں کی حفاظت اور سپین کی بین الاقوامی ساکھ پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔اس معاملے پر وزیراعظم سانچیز نے کہا کہ ’ہم کھلاڑیوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی ہمیں ایسے عوام پر فخر ہے جو فلسطین جیسے انصاف پسند مقصد کے لیے سڑکوں پر نکلتے ہیں۔‘انہوں نے اپنی جماعت سوشلسٹ پارٹی کے ایک اجتماع میں کہا کہ ’آج کا سپین انسانی حقوق کے دفاع میں دنیا کے لیے ایک روشن مثال بن کر ابھرا ہے، ایک ایسا ملک جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔‘سپین میں فلسطینی کاز کے لیے حمایت طویل عرصے سے موجود ہے، اور کئی حکومتی وزرا کھلے مظاہرین کی حمایت کر چکے ہیں۔سپین میں فلسطینی کاز کے لیے حمایت طویل عرصے سے موجود ہے، اور کئی حکومتی وزرا کھلے مظاہرین کی حمایت کر چکے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)میڈرڈ میں اتوار کو ریس کے فائنل مرحلے کے لیے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، اور دارالحکومت میں 1100 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب حزبِ اختلاف کی قدامت پسند جماعت پاپولر پارٹی کے رہنما البرٹو نونیز فیخو نے ایکس پر احتجاج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک شرمناک منظر تھا جس نے ملک کی ساکھ کو ٹھیس پہنچائی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سائیکل ریس کے دوران فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر ’فخر‘ ہے: ہسپانوی وزیراعظم

ہمیں جنریشن زی کی سوچ کے مطابق کام کرنا ہوگا، نیپال کی نومنتخب وزیراعظم پُرعزم

خاتون نے ذہنی معذور بیٹے کے ساتھ اچانک جان دے دی۔۔ آخری خط میں کیا لکھا؟

لندن میں ایک لاکھ افراد کا امیگریشن کے خلاف مارچ، پولیس سے جھڑپوں میں نو گرفتار

چار سال قبل سمندر میں لاپتا ہونے والی برطانوی خاتون اور سی سی ٹی وی میں آخری منظر کا معمہ

غزہ میں امدادی مقامات کی سکیورٹی پر مامور اسلام مخالف ’امریکی بائیکر گینگ‘ جس کے ارکان خود کو ’صلیبی جنگجو‘ کہتے ہیں

اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی یا کوئی ’سخت پیغام‘: عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں کن آپشنز پر غور ہو سکتا ہے؟

امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد

’ٹیلر، کیا یہ تم ہو؟‘، ویڈیو دیکھ کر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کے والد نے پولیس کو کیا بتایا؟

’اپنے ملک واپس چلی جاؤ‘، برطانیہ میں سکھ خاتون کا ریپ

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کا قتل: پولیس 33 گھنٹوں میں ملزم تک کیسے پہنچی؟

نیپال:سابق چیف جسٹس عبوری وزیراعظم مقرر، انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی

امریکا نے مزید 32 اداروں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب برطانیہ میں ایک ڈاکٹر مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلا گیا

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب ڈاکٹر برطانیہ میں مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلے گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی