انصاف کی بروقت فراہمی اور شفافیت اولین ترجیح ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ


چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ رولز کی تیاری کے لیے تمام ججز سے رائے لی گئی تھی جن ممبران کو اعتراض ہے وہ اپنی تحریری رائے پیش کریں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالتوں کا مقصد عوام کو بروقت اور شفاف انصاف فراہم کرنا ہے اور اس سمت میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ فیسیلیٹیشن سینٹر یکم اکتوبر سے کام شروع کرے گا جہاں کیسز سے متعلق تمام معلومات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید موثر بنانا ہے اور اس مقصد کے لیے ای سروسز کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مقدمات کو جلد نمٹانا ترجیحات میں شامل ہے اور عدالتی نظام میں شفافیت انصاف فراہم کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جلد سماعت کی درخواستیں طویل عرصہ زیر التوا رہتی تھیں لیکن اب اندرونی آڈٹ کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے بتایا کہ سپریم کورٹ رولز میں ججز کی چھٹیوں کا معاملہ واضح کر دیا گیا ہے اور عدالتی تعطیلات کے دوران کسی جج کو اجازت کی ضرورت نہیں لیکن عام تعطیلات کے علاوہ چھٹی کے لیے بتانا ضروری ہوگا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف 64 شکایتیں نمٹائی گئی ہیں جبکہ 72 شکایات ممبران کو رائے کے لیے بھیجی گئی ہیں اور 65 کیسز زیر التوا ہیں جنہیں جلد نمٹادیا جائے گا۔ اس حوالے سے رواں ماہ کے آخر میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے بتایا کہ ججز کے پروٹوکول میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میرے ساتھ پہلے 9 سکیورٹی گاڑیاں ہوتی تھیں لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ ریڈ زون میں عدالت اور رہائش ہونے کی وجہ سے اتنی سکیورٹی کی ضرورت نہیں اب صرف 2 گاڑیاں رکھی گئی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’خفیہ عدالتوں میں انصاف کیسے ہوگا‘: بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کیوں؟

بلوچستان میں انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں ججز، وکلا اور گواہان کے ناموں کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

بلوچستان کابینہ اجلاس: اقلیتوں کے بہبود کیلیے فنڈ اور ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری

لائیو: سیلاب سے متاثرہ رحیم یار خان کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

علامتی نام، ویڈیو لنک اور آواز بدلنے کی ٹیکنالوجی، بلوچستان میں ’خفیہ‘ عدالتی نظام

نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ میں ریویو سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی

امریکہ کی اولین ترجیح انڈیا کو روس سے تیل خریدنے سے روکنا ہے: سرجیو گور

پاکستانی اور اسرائیلی مندوبین میں تکرار، نیتن یاہو کے پیغام میں پاکستان کے ذکر کی گونج سلامتی کونسل میں

کوڈ نام، ویڈیو لنک اور آواز بدلنے کی ٹیکنالوجی، بلوچستان میں ’خفیہ‘ عدالتی نظام

مون سون کی بارشیں 18 ستمبر تک، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ

سندھ میں مون سون کے نئے اسپیل کی انٹری، کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

پی ٹی وی اینکر کے متنازع ریمارکس پر قائمہ کمیٹی برہم

’اے خدا نیپالی نوجوانوں کو سعادت مند بنا دے‘

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی کالا باغ ڈیم کی مخالفت

ملتان میں سیلاب: کیا شگاف نہ ڈالنے سے زیادہ لوگ ڈوبے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی