پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی کالا باغ ڈیم کی مخالفت


پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے کالا باغ ڈیم منصوبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے یکطرفہ فیصلوں کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کالا باغ ڈیم کی مخالفت، معدنیات سے متعلق یکطرفہ فیصلوں کو مسترد کرنے اور قیادت کی رہائی کی قراردادیں منظور کی گئیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کالا باغ ڈیم کو قطعی طور پر مسترد کیا جائے صوبے اور عوام کے وسائل کے معاہدے سے متعلق خیبرپختونخوا اسمبلی سے اجازت لی جائے۔مزید کہا گیا کہ کمپنیوں کے معاہدوں اور سابقہ فاٹا میں منصوبوں سے متعلق جانچ پڑتال کا اختیار بھی صوبائی اسمبلی کو دیا جائے۔ پی ٹی آئی نے صوبائی حکومت کے سامنے 4 نکاتی ایجنڈا بھی رکھا جس میں ضم شدہ اضلاع میں آپریشن اور ڈرون حملے بند کرنے، سپریم کورٹ میں آرٹیکل 245 سے متعلق اپیل واپس لینے، سول اتھارٹی کی مکمل بحالی اور 9 مئی سے جڑے مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ شامل ہے۔ اس کے ساتھ 8 فروری کو غیر قانونی اقدامات کرنے والے افسران کو جوابدہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور قرار داد بھی منظور کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت ماحولیاتی تبدیلی پر کام کیا جائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں نے واضح کیا کہ یہ ان کا ذاتی مؤقف ہے پارٹی کا نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’خفیہ عدالتوں میں انصاف کیسے ہوگا‘: بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کیوں؟

بلوچستان میں انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں ججز، وکلا اور گواہان کے ناموں کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

بلوچستان کابینہ اجلاس: اقلیتوں کے بہبود کیلیے فنڈ اور ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری

لائیو: سیلاب سے متاثرہ رحیم یار خان کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

علامتی نام، ویڈیو لنک اور آواز بدلنے کی ٹیکنالوجی، بلوچستان میں ’خفیہ‘ عدالتی نظام

نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ میں ریویو سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی

امریکہ کی اولین ترجیح انڈیا کو روس سے تیل خریدنے سے روکنا ہے: سرجیو گور

پاکستانی اور اسرائیلی مندوبین میں تکرار، نیتن یاہو کے پیغام میں پاکستان کے ذکر کی گونج سلامتی کونسل میں

کوڈ نام، ویڈیو لنک اور آواز بدلنے کی ٹیکنالوجی، بلوچستان میں ’خفیہ‘ عدالتی نظام

مون سون کی بارشیں 18 ستمبر تک، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ

سندھ میں مون سون کے نئے اسپیل کی انٹری، کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

پی ٹی وی اینکر کے متنازع ریمارکس پر قائمہ کمیٹی برہم

’اے خدا نیپالی نوجوانوں کو سعادت مند بنا دے‘

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی کالا باغ ڈیم کی مخالفت

ملتان میں سیلاب: کیا شگاف نہ ڈالنے سے زیادہ لوگ ڈوبے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی