مون سون کی بارشیں 18 ستمبر تک، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ


پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگلے مون سون کی تیاری ابھی سے شروع کرنا ہو گی۔جمعرات کو اسلام آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بدل رہی ہے، وزیراعظم نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔’پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، فلاحی ادارے اور نجی تنظیمیں بڑھ چڑھ کر کام کر رہی ہیں۔‘مصدق ملک نے کہا کہ سیالکوٹ اور نارووال میں بارش سے شدید تباہی ہوئی۔ سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کیے ہیں۔ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے 900 افراد ہلاک ہوئے۔این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ 2 سے 3 روز مون سون جاری رہے گا۔16 سے 18 ستمبر کے دوران وسطی پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔’اس وقت ہیڈ پنجند اور گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ تیز ہے۔ ستلج، راوی اور چناب  کے علاقوں میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔ پنجاب میں 24 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جبکہ سندھ میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔پاکستان میں رواں سال مون سون کے دوران دریاؤں میں طغیانی سے کئی علاقوں میں سیلاب آیا۔ فوٹو: اے ایف پیچیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے کچھ علاقوں میں بند توڑے گئے۔’پنجاب حکومت کو راشن پیکج سمیت 9 ہزار ٹینٹ فراہم کیے گئے ہیں، پنجاب کے لیے 9 ہزار ٹن سے زیادہ راشن فراہم کیا گیا۔‘انہوں نے کہا کہ ’موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔‘گڈو اور سکھر میں دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہدریں اثنا پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح غیرمعمولی طور پر بڑھ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر ’انتہائی اونچے درجے‘ کے جبکہ سکھر میں ’اونچے درجے‘ کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’خفیہ عدالتوں میں انصاف کیسے ہوگا‘: بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کیوں؟

بلوچستان میں انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں ججز، وکلا اور گواہان کے ناموں کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

بلوچستان کابینہ اجلاس: اقلیتوں کے بہبود کیلیے فنڈ اور ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری

لائیو: سیلاب سے متاثرہ رحیم یار خان کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

علامتی نام، ویڈیو لنک اور آواز بدلنے کی ٹیکنالوجی، بلوچستان میں ’خفیہ‘ عدالتی نظام

نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ میں ریویو سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی

امریکہ کی اولین ترجیح انڈیا کو روس سے تیل خریدنے سے روکنا ہے: سرجیو گور

پاکستانی اور اسرائیلی مندوبین میں تکرار، نیتن یاہو کے پیغام میں پاکستان کے ذکر کی گونج سلامتی کونسل میں

کوڈ نام، ویڈیو لنک اور آواز بدلنے کی ٹیکنالوجی، بلوچستان میں ’خفیہ‘ عدالتی نظام

مون سون کی بارشیں 18 ستمبر تک، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ

سندھ میں مون سون کے نئے اسپیل کی انٹری، کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

پی ٹی وی اینکر کے متنازع ریمارکس پر قائمہ کمیٹی برہم

’اے خدا نیپالی نوجوانوں کو سعادت مند بنا دے‘

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی کالا باغ ڈیم کی مخالفت

ملتان میں سیلاب: کیا شگاف نہ ڈالنے سے زیادہ لوگ ڈوبے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی