بلوچستان کابینہ اجلاس: اقلیتوں کے بہبود کیلیے فنڈ اور ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا جس میں اقلیتوں کی بہبود کیلیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام، بلوچستان کی پہلی ٹرانس جینڈرز پالیسی کی منظوری اور نفرت انگیز اشاعتی مواد پر پابندی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ساکران اور کربلا کو تحصیل کا درجہ دینے، قانون شہادت ترمیمی بل کی صوبائی توثیق، اور بی ٹی وی ٹی اے کے تحت ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹس کے انٹی گریشن کی منظوری بھی دی۔ دالبندین میں جدید پرنس فہد اسپتال کے قیام اور ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ رولز 2025 کو بھی منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں پراونشل ایوی ایشن اسٹریٹجی اور تین سالہ ایوی ایشن ڈیولپمنٹ پلان27-2025 کی منظوری دی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق خالق آباد اور شہید سکندر آباد کے نام بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں افغانستان جانے والے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترسیلات کو ڈیولپمنٹ چارجز سے استثنیٰ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بناتے ہوئے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں، خواتین اور ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’خفیہ عدالتوں میں انصاف کیسے ہوگا‘: بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کیوں؟

بلوچستان میں انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں ججز، وکلا اور گواہان کے ناموں کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

بلوچستان کابینہ اجلاس: اقلیتوں کے بہبود کیلیے فنڈ اور ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری

لائیو: سیلاب سے متاثرہ رحیم یار خان کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

علامتی نام، ویڈیو لنک اور آواز بدلنے کی ٹیکنالوجی، بلوچستان میں ’خفیہ‘ عدالتی نظام

نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ میں ریویو سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی

امریکہ کی اولین ترجیح انڈیا کو روس سے تیل خریدنے سے روکنا ہے: سرجیو گور

پاکستانی اور اسرائیلی مندوبین میں تکرار، نیتن یاہو کے پیغام میں پاکستان کے ذکر کی گونج سلامتی کونسل میں

کوڈ نام، ویڈیو لنک اور آواز بدلنے کی ٹیکنالوجی، بلوچستان میں ’خفیہ‘ عدالتی نظام

مون سون کی بارشیں 18 ستمبر تک، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ

سندھ میں مون سون کے نئے اسپیل کی انٹری، کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

پی ٹی وی اینکر کے متنازع ریمارکس پر قائمہ کمیٹی برہم

’اے خدا نیپالی نوجوانوں کو سعادت مند بنا دے‘

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی کالا باغ ڈیم کی مخالفت

ملتان میں سیلاب: کیا شگاف نہ ڈالنے سے زیادہ لوگ ڈوبے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی