پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی پانچ لاکھ سمز بلاک، وطن واپسی کے اقدامات مزید سخت


پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کے لیے وطن واپسی کی مقرر کردہ مہلت ختم ہونے کے بعد وفاقی حکومتِ نے نے افغان شہریوں کو واپس وطن بھیجنے کے حوالے سے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔اس سلسلے میں افغان پناہ گزینوں کے زیرِ استعمال موبائل فون سمز بھی بند کرنے کا عمل جاری ہے۔ اردو نیوز کو موصول پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک افغان پناہ گزینوں کے زیرِ استعمال پانچ لاکھ سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ان سمز کو مرحلہ وار بلاک کیا جا رہا ہے اور اب ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی سمز بلاک کرنے کا عمل جاری ہے۔تاہم پی ٹی اے کے مطابق ایسے افغان شہری جن کی سمز درست شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا ویزا پر رجسٹر ہیں وہ بلاک نہیں کی گئیں۔اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں، بالخصوص راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم وہ افغان پناہ گزین جن کے دستاویزات کی معیاد ختم ہو چکی ہے، اُنہیں کرائے کے گھروں میں رہنے سے بھی روک دیا گیا ہے، جس کے باعث اسلام آباد کے سیکٹر جی-6 میں موجود ارجنٹائن پارک میں درجنوں کی تعداد میں افغان پناہ گزین کیمپ لگا کر رہنے پر مجبور ہیں۔اسلام آباد میں مقیم افغان باشندے سمز بلاک ہونے کے معاملے پر بتاتے ہیں کہ ان کے پاس موجود تمام سمز نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور وہ اب پاکستانی دوستوں کے نام پر نکلوائی گئی سمز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کی وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ملک میں مقیم تمام افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہو چکی ہے۔یہ مہلت 31 اگست تک مقرر کی گئی تھی اور اس کے ساتھ ہی واضح کیا گیا تھا کہ اس تاریخ کے بعد پاکستان میں موجود تمام افغان پناہ گزین، خواہ ان کے پاس پی او آر کارڈ ہو یا نہ ہو، ملک چھوڑنے کے پابند ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’خفیہ عدالتوں میں انصاف کیسے ہوگا‘: بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کیوں؟

بلوچستان میں انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں ججز، وکلا اور گواہان کے ناموں کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

بلوچستان کابینہ اجلاس: اقلیتوں کے بہبود کیلیے فنڈ اور ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری

لائیو: سیلاب سے متاثرہ رحیم یار خان کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

علامتی نام، ویڈیو لنک اور آواز بدلنے کی ٹیکنالوجی، بلوچستان میں ’خفیہ‘ عدالتی نظام

نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ میں ریویو سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی

امریکہ کی اولین ترجیح انڈیا کو روس سے تیل خریدنے سے روکنا ہے: سرجیو گور

پاکستانی اور اسرائیلی مندوبین میں تکرار، نیتن یاہو کے پیغام میں پاکستان کے ذکر کی گونج سلامتی کونسل میں

کوڈ نام، ویڈیو لنک اور آواز بدلنے کی ٹیکنالوجی، بلوچستان میں ’خفیہ‘ عدالتی نظام

مون سون کی بارشیں 18 ستمبر تک، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ

سندھ میں مون سون کے نئے اسپیل کی انٹری، کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

پی ٹی وی اینکر کے متنازع ریمارکس پر قائمہ کمیٹی برہم

’اے خدا نیپالی نوجوانوں کو سعادت مند بنا دے‘

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی کالا باغ ڈیم کی مخالفت

ملتان میں سیلاب: کیا شگاف نہ ڈالنے سے زیادہ لوگ ڈوبے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی