’قطر میں حماس کو نشانہ بنانے کا فیصلہ دانش مندانہ نہیں تھا،‘ صدر ٹرمپ کی نیتن یاہو سے بات چیت


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں کہا کہ قطر کی سرزمین پر حماس کو نشانہ بنانے کا فیصلہ عقل مندانہ نہیں تھا۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ منگل کو قطر پر ہونے والے حملے کے بعد صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں امریکی صدر نے انہیں اپنی رائے سے آگاہ کیا۔وال سٹریٹ جرنل نے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلٰی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں گرما گرمی ہوئی تھی۔نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ حملے کے لیے ان کے پاس مختصر موقع تھا اور انہوں نے اس کا فائدہ اٹھایا۔اخبار کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوسری مرتبہ بھی ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تاہم خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ اس دوران صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے استفسار کیا کہ کیا حملہ کامیاب تھا۔منگل کو صحافییوں سے بات چیت میں صدر ٹرمپ نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ ’بہت زیادہ ناخوش‘ ہیں۔’میں اس تمام صورتحال کے حوالے سے بالکل بھی خوش نہیں ہوں۔ یہ بالکل بھی اچھی صورتحال نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یرغمالیوں کو واپس لایا جائے لیکن جس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہم اس سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔‘اسرائیلی فوج نے منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر ایک فضائی حملے کے دوران حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا۔ فوٹو: روئٹرزقطر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے دوران دوحہ میں حماس کے سیاسی بیورو سے وابستہ ارکان کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں خبردار کیا تھا کہ دوحہ میں حماس پر ہونے والے اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا ’ہمارے خیال میں آج ہم اہم ترین موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔ پورے خطے کی طرف سے ان وحشیانہ اقدامات پر ردعمل آنا چاہیے۔‘وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے کے باوجود غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے لیے ثالث کا کردار ادا کرتے ہیں گے۔امریکہ نے حملے کو یکطرفہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے امریکی اور اسرائیلی مفادات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’میچ کھیل سکتے ہیں تو ہمیں بھی پاکستان جانے کی اجازت ہو‘ سکھ برادری کی اپیل

نیپال میں بدعنوانی کے خلاف مظاہروں میں 73 افراد کی ہلاکت پر یومِ سوگ

نیپال میں بدعنوانی کے خلاف مظاہروں میں 73 افراد کی ہلاکت پر یوم سوگ

’میچ کھیل سکتے ہیں تو ہمیں بھی پاکستان جانے کی اجازت ہونی چاہیے،‘ سکھ برادری کی اپیل

خالصتان حامی گروپ کی وینکوور میں انڈین قونصل خانے پر قبضے کی دھمکی

’اپنے گھر جاؤ‘: لندن میں تارکینِ وطن مخالف پُرتشدد مظاہرے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی کمیونٹی پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں؟

امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، کئی شخصیات اور کمپنیاں بلیک لسٹ

’ٹوتھ اِن آئی‘، حیرت انگیز سرجری کے بعد نابینا شخص کی بینائی لوٹ آئی

غزہ میں’نسل کشی‘: کیا اسرائیل کو عالمی سطح پر ’جنوبی افریقہ جیسی تنہائی‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

اسرائیل کو تین بہنوں کی بددعا ہے

غزہ میں ’نسل کشی کا ارتکاب‘: کیا اسرائیل کو عالمی سطح پر جنوبی افریقہ جیسی تنہائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

چارلی کرک: مشتبہ حملہ آور کا خفیہ پیغام میں مبینہ اعترافِ جرم، دوست کو بھیجے گئے پیغامات اور ٹریگر پر ڈی این اے نشانات

چارلی کرک: مشتبہ حملہ آور کا خفیہ پیغام میں مبینہ اعترافِ جرم، ٹرانس جینڈر دوست کو بھیجے گئے پیغامات اور ٹریگر پر ڈی این اے نشانات

اسرائیل کو تین بہنوں کی بد دعا ہے

ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں 16 دسمبر تک توسیع کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی