نان رجسٹرڈ موبائل فونز جلد بلاک کر دیے جائیں گے، پی ٹی اے


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تمام نان رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کو جلد ہی مقامی نیٹ ورکس سے مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔ پی ٹی اے نے یہ فیصلہ اسمگل شدہ فونز کی روک تھام، صارفین کے تحفظ اور سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے کیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل فون خریدنا، فروخت کرنا یا استعمال کرنا جرم ہے۔ ایسے فونز نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ دھوکہ دہی اور دیگر سائبر جرائم میں بھی استعمال ہو رہے ہیں جس سے شہریوں کی سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے۔ پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ نان رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو سروس کی معطلی کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ موبائل فون خریدنے سے پہلے اس کی قانونی حیثیت اور رجسٹریشن کی تصدیق ضرور کریں۔ پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدام ڈی آئی آر بی ایس نظام کے تحت کیا جا رہا ہے جو غیر قانونی اور نان رجسٹرڈ ڈیوائسز کو نیٹ ورکس پر چلنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ جو صارفین بروقت اپنے فون رجسٹرڈ نہیں کروائیں گے ان کے ڈیوائسز مستقبل میں مکمل طور پر بلاک کر دیے جائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

فیلڈ مارشل کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کی مکمل بحالی کی یقین دہانی

پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

33 گھنٹوں میں پولیس ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کے مبینہ قاتل تک کیسے پہنچی؟ ’ملزم گرفتاری دینے کے بجائے خودکشی کا سوچ رہا تھا‘

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی 33 گھنٹوں میں گرفتاری: ’ملزم گرفتاری دینے کے بجائے خودکشی کا سوچ رہا تھا‘

درگاہ حضرت نظام الدین: گلاب اور عود سے مہکتا صوفی مزار جو دلی کو روحانی سکون دیتا ہے

حریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستان

ایشیا کپ میں عمان کو پاکستان کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست: ’صائم ایوب کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں‘

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو 33 گھنٹوں میں کیسے گرفتار کیا گیا؟

’خفیہ عدالتوں میں انصاف کیسے ہوگا‘: بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کیوں؟

’کوئی بھی فضائی حادثہ ہو تو لوگ بغیر تحقیق پائلٹس کو مجرم بنا دیتے ہیں‘

بلوچستان میں انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں ججز، وکلا اور گواہان کے ناموں کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

اسلام آباد : گرلز اسکول سے متصل غیر قانونی کمرشل پلازہ تعمیر، طالبات تشویش میں مبتلا

اسلام آباد : جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس سماعت کے لیے مقرر

ایبٹ آباد: کالجز کو آؤٹ آف سورس کرنے کے خلاف طلبہ و اساتذہ کا احتجاج، جی ٹی روڈ بند

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی