فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کو پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے نئے ہیڈکوارٹر کے لیے دارالحکومت میں موزوں اراضی فوری طور پر مختص کی جائے اور اس سلسلے میں ماسٹر پلان بھی تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی مختص کرتے وقت ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کی ضروریات کو خصوصی طور پر دیکھاجائے تاکہ فورس کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو جدید بنیادوں پر استوار کرکے ایک منظم اور فعال فورس بنایا جائے گا اور فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

فیلڈ مارشل کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کی مکمل بحالی کی یقین دہانی

پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

آپ کے پھیپھڑوں کی عمر کیا ہے اور یہ کتنے صحت مند ہیں؟ گھر پر جانچنے کا آسان طریقہ

33 گھنٹوں میں پولیس ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کے مبینہ قاتل تک کیسے پہنچی؟ ’ملزم گرفتاری دینے کے بجائے خودکشی کا سوچ رہا تھا‘

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی 33 گھنٹوں میں گرفتاری: ’ملزم گرفتاری دینے کے بجائے خودکشی کا سوچ رہا تھا‘

درگاہ حضرت نظام الدین: گلاب اور عود سے مہکتا صوفی مزار جو دلی کو روحانی سکون دیتا ہے

حریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستان

ایشیا کپ میں عمان کو پاکستان کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست: ’صائم ایوب کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں‘

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو 33 گھنٹوں میں کیسے گرفتار کیا گیا؟

’خفیہ عدالتوں میں انصاف کیسے ہوگا‘: بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کیوں؟

’کوئی بھی فضائی حادثہ ہو تو لوگ بغیر تحقیق پائلٹس کو مجرم بنا دیتے ہیں‘

بلوچستان میں انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں ججز، وکلا اور گواہان کے ناموں کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

اسلام آباد : گرلز اسکول سے متصل غیر قانونی کمرشل پلازہ تعمیر، طالبات تشویش میں مبتلا

اسلام آباد : جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس سماعت کے لیے مقرر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی