شادی چلانے کا اصل راز کیا ہے؟ یاسر نواز نے مثالی شوہر بن کر نئے بیاہے جوڑوں کو مشورہ دے دیا


"شادی چلانے کا اصل راز خاموشی ہے۔ جب ایک فریق غصے میں ہو تو دوسرے کو خاموش رہنا چاہیے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صرف ایک ہی طرف خاموشی اختیار کرتا ہے لیکن صبر ہی کامیاب رشتے کی کنجی ہے۔ چاہے لو میرج ہو یا ارینج میرج، ہر رشتے کو مستحکم ہونے میں تین سے چار سال لگتے ہیں۔ اس کے بعد ہی میاں بیوی ایک دوسرے کو بہتر سمجھنے لگتے ہیں اور لڑائیاں کم ہو جاتی ہیں۔" پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ڈائریکٹر یاسر نواز نے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے دلچسپ راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ یاسر نواز جو تین دہائیوں سے شوبز کا حصہ ہیں، اپنے والد کی اداکاری کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے خود بھی ایک کامیاب اداکار اور ڈائریکٹر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ یاسر نواز کی ذاتی زندگی بھی مداحوں کے لیے ہمیشہ دلچسپی کا باعث رہی ہے۔ ان کی شادی پاکستان کی مشہور میزبان اور اداکارہ ندا یاسر سے ہوئی جو "مارننگ شو کوئین" کہلاتی ہیں۔ یہ جوڑی شوبز کی مستحکم اور مثالی شادی شدہ زندگی کی بہترین مثال ہے، کیونکہ دونوں نہ صرف ایک دوسرے کے کیریئر کو سپورٹ کرتے ہیں بلکہ اپنی خاندانی زندگی کو بھی خوبصورتی سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ یاسر نواز نے حال ہی میں شو "گپ شب" میں شرکت کے دوران اپنی شادی کے کامیاب ہونے کا راز بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہر رشتے کو وقت دینا ضروری ہے کیونکہ پہلے تین چار سال میں ہی اصل آزمائش ہوتی ہے، اور اس دوران صبر و تحمل ہی شادی کو مضبوط بناتا ہے۔ ان کے اس بیان نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ واقعی ایک کامیاب رشتہ محض محبت پر نہیں بلکہ صبر، برداشت اور ایک دوسرے کو وقت دینے پر قائم رہتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کیا انڈین حکومت نے فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے؟

عمر شاہ کی اچانک موت: سانس کی نالی میں رکاوٹ کیوں ہوتی ہے اور ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے؟

لوگ چاہتے ہیں آپ نازک ہوں لیکن شور نہ مچائیں۔۔ شوبز میں 9 سال مکمل ! ہانیہ عامر نے کیا کچھ سہا؟ ویڈیو

کیا واقعی موٹی لڑکیاں احساسِ کمتری کا شکار ہوتی ہیں؟ مسز خان کے بیان پر سونیا حسین نے کھری کھری سنا دیں

جانے کس کی نظر لگ گئی۔۔ عمر شاہ انتقال سے چند دن پہلے کتنا خوش تھا ! آخری ویڈیو

والد کے ساتھ تصویریں سامنے آنے پر ڈر گئی تھی۔۔ تارا محمود سیاست دان کی بیٹی ہو کر شناخت کیوں چھپانا چاہتی تھیں؟

اکیلے بچے پال رہی ہوں اور۔۔ کیا سارہ عمیر کی طلاق ہوگئی؟ نجی زندگی کے متعلق اہم انکشاف

باپ کے انتقال کے وقت وی لاگ بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ یوٹیوبر بیٹیوں کے اس عمل پر صارفین غصے سے بپھر گئے

سیڑھیاں چڑھیں تو 7 ماہ کی حاملہ تھی۔۔ صنم سعید نے دوران حمل ڈرامے کی شوٹنگ کرواتے ہوئے کیا کچھ جھیلا؟

570 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے والی فلم ’سیارہ‘ کی نیٹ فلیکس پر ریلیز

وہ میرا سب کچھ تھا لیکن.. خوشبو اور ارباز خان کی طلاق کیوں ہوئی؟ بتاتے ہوئے رو پڑیں

زارا میری ماں بن گئی ہے.. اسماء عباس بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں کو زیادہ اہمیت کیوں دیتی ہیں؟

شادی چلانے کا اصل راز کیا ہے؟ یاسر نواز نے مثالی شوہر بن کر نئے بیاہے جوڑوں کو مشورہ دے دیا

یہاں تو بیوی کے سر سے دوپٹہ نہیں اترتا اور وہاں ڈانس.. اقرار الحسن کی کلب میں بیوی کے ساتھ مبینہ ڈانس کی ویڈیو! کئی سوال کھڑے ہوگئے

تینوں بیٹیوں کے لئے دعا کریں اور.. کیا فیا خان کی دوبارہ طلاق ہو گئی؟ اسکرین شاٹس گردش کرنے لگے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی