لوگ چاہتے ہیں آپ نازک ہوں لیکن شور نہ مچائیں۔۔ شوبز میں 9 سال مکمل ! ہانیہ عامر نے کیا کچھ سہا؟ ویڈیو


"نو سال پہلے جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے یا میں کیا کر رہی ہوں۔ مجھے نہ لائٹس کا پتا تھا، نہ کیمروں کا، اور نہ ہی اس بات کا کہ لاکھوں لوگوں کی نظریں میرے اوپر ہوں گی۔ میں تو بس ایک چھوٹی سی لڑکی تھی جو زندگی میں راستہ ڈھونڈ رہی تھی، مزے کر رہی تھی اور اپنی غلطیوں سے سیکھ رہی تھی، یہ جانے بغیر کہ زندگی مجھے کہاں لے جائے گی۔ ہر ٹھوکر، ہر دل ٹوٹنے کا لمحہ اور ہر ہیڈلائن نے مجھے آج کی ہانیہ عامر بنایا ہے۔ عورت ہونے کے ناطے یہ سفر آسان نہیں تھا۔ لوگ چاہتے ہیں کہ آپ نازک ہوں مگر شور نہ مچائیں، خوبصورت ہوں مگر بے باک نہ ہوں۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ آپ ایک خاص سانچے میں فٹ ہو جائیں، مگر میں نے ہمیشہ اپنی جگہ بنائی ہے۔ میں نے ہمیشہ کھل کر ہنسنے اور دل سے محبت کرنے کو ترجیح دی ہے۔ آپ سب نے مجھے بڑھتے دیکھا ہے، اور یہ تو بس شروعات ہے۔" 2025 ہانیہ عامر کے لیے ایک خاص سال ہے، کیونکہ یہ ان کے شوبز کی دنیا میں نو سال مکمل ہونے کا موقع ہے۔ 2016 میں فلم "جاناں" کے ذریعے آغاز کرنے والی اس باصلاحیت اداکارہ نے ڈراموں اور فلموں میں اپنی محنت سے وہ مقام بنایا جو ہر کسی کے نصیب میں نہیں آتا۔ "نہ معلوم افراد 2"، "دلربا"، "مجھے جینے دو"، "عشقیا"، "میرے ہمسفر"، "سنگِ ماہ" اور "مجھے پیار ہوا تھا" جیسے پراجیکٹس نے انہیں مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بنا دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle) گزشتہ برس سپرہٹ ڈرامے "کبھی میں کبھی تم" میں ان کی شاندار پرفارمنس نے انہیں ایک بار پھر شہرت کی انتہا پر پہنچا دیا۔ آج وہ انسٹاگرام پر 18.8 ملین فالوورز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹی ہیں۔ ہانیہ عامر کی نو سالہ جدوجہد اور سفر نہ صرف ان کی کامیابی کی داستان ہے بلکہ ان تمام نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک پیغام بھی ہے جو خواب دیکھتی ہیں اور اپنے لیے جگہ بنانے کی ہمت رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ اصل آغاز تو اب ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کیا انڈین حکومت نے فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے؟

عمر شاہ کی اچانک موت: سانس کی نالی میں رکاوٹ کیوں ہوتی ہے اور ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے؟

لوگ چاہتے ہیں آپ نازک ہوں لیکن شور نہ مچائیں۔۔ شوبز میں 9 سال مکمل ! ہانیہ عامر نے کیا کچھ سہا؟ ویڈیو

کیا واقعی موٹی لڑکیاں احساسِ کمتری کا شکار ہوتی ہیں؟ مسز خان کے بیان پر سونیا حسین نے کھری کھری سنا دیں

جانے کس کی نظر لگ گئی۔۔ عمر شاہ انتقال سے چند دن پہلے کتنا خوش تھا ! آخری ویڈیو

والد کے ساتھ تصویریں سامنے آنے پر ڈر گئی تھی۔۔ تارا محمود سیاست دان کی بیٹی ہو کر شناخت کیوں چھپانا چاہتی تھیں؟

اکیلے بچے پال رہی ہوں اور۔۔ کیا سارہ عمیر کی طلاق ہوگئی؟ نجی زندگی کے متعلق اہم انکشاف

باپ کے انتقال کے وقت وی لاگ بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ یوٹیوبر بیٹیوں کے اس عمل پر صارفین غصے سے بپھر گئے

سیڑھیاں چڑھیں تو 7 ماہ کی حاملہ تھی۔۔ صنم سعید نے دوران حمل ڈرامے کی شوٹنگ کرواتے ہوئے کیا کچھ جھیلا؟

570 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے والی فلم ’سیارہ‘ کی نیٹ فلیکس پر ریلیز

وہ میرا سب کچھ تھا لیکن.. خوشبو اور ارباز خان کی طلاق کیوں ہوئی؟ بتاتے ہوئے رو پڑیں

زارا میری ماں بن گئی ہے.. اسماء عباس بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں کو زیادہ اہمیت کیوں دیتی ہیں؟

شادی چلانے کا اصل راز کیا ہے؟ یاسر نواز نے مثالی شوہر بن کر نئے بیاہے جوڑوں کو مشورہ دے دیا

یہاں تو بیوی کے سر سے دوپٹہ نہیں اترتا اور وہاں ڈانس.. اقرار الحسن کی کلب میں بیوی کے ساتھ مبینہ ڈانس کی ویڈیو! کئی سوال کھڑے ہوگئے

تینوں بیٹیوں کے لئے دعا کریں اور.. کیا فیا خان کی دوبارہ طلاق ہو گئی؟ اسکرین شاٹس گردش کرنے لگے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی