افغانستان پر واضح کر دیا کہ خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: شہباز شریف


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے۔سنیچر کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں جان کی بازی ہارنے والے 12 فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلٰی سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا اور اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں ہیں اور انڈیا ان کی پُشت پناہی کر رہا ہے۔‘’دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو افغانستان سے پار آ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔ غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے۔‘شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر رد کرتی ہے۔’جو بھی خارجیوں اور انڈیا کی دہشت گرد پراکسیوں کی سہولت کاری اور معاملہ فہمی کی بات کرتا ہے وہ انہی کا اعلٰی کار ہے اور اُسے بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کا وہ حق دار ہے۔‘خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرحد کے قریب جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 12 فوجی اہلکاروں کی جانیں چلی گئی ہیں۔سنیچر کو راولپنڈی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’ایک کارروائی میں جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 13 خارجیوں کو ختم کیا۔ تاہم اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں دیں۔‘وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں جان کی بازی ہارنے والے 12 فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے غیور عوام، ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ مل کر انڈیا کی ان پراکسیوں کے خلاف بنیان مرصوص کی طرح متحد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر جواب دینے کے لیے جو ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات کرنے پڑے وہ فوراً کریں گے۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ جبکہ پشاور کے کور کمانڈر نے علاقے کی سکیورٹی صورت حال پر تفصیلاً بریف کیا۔وزیراعظم کا بنوں کنٹونمنٹ پہنچنے پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے استقبال کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف، مون سون کے نئے سپیل کا الرٹ جاری

سیلاب سے کٹاؤ کا خدشہ، جلالپور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں مون سون کے نئے سپیل کی پیش گوئی، 16 سے 19 ستمبر تک بارشیں

آٹو انڈسٹری کا ’نیا دور‘، حفاظتی معیار کے قانون کے بعد ایکسپورٹ کے نئے مواقع؟

پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے ’نیا دور‘، حفاظتی معیار کے قانون کے بعد ایکسپورٹ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کے یادگار مقابلے: جب آفریدی کے دو چھکوں نے پانسا پلٹ دیا

افغانستان پر واضح کر دیا کہ خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: شہباز شریف

اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی یا کوئی ’سخت پیغام‘: عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں کن آپشنز پر غور ہو سکتا ہے؟

پروفیسر برِج نرائن: پاکستان کے ’سب سے پُرجوش ہندو حامی‘ جنھیں لاہور میں قتل کیا گیا

چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے سبق آموز ہے، صدر زرداری

افغانستان پر واضح کر دیا کہ خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: وزیراعظم شہباز شریف

افغانستان کو واضح کر دیا ہے کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: وزیراعظم شہباز شریف

باجوڑ اور وزیرستان میں شدت پسندوں سے جھڑپیں، 12 اہلکار جان سے گئے: فوجی حکام

باجوڑ اور وزیرستان میں 35 عسکریت پسند ہلاک، 12 اہلکار بھی جان سے گئے: فوجی حکام

پنجاب کے بعد سندھ کے علاقے گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی