باجوڑ اور وزیرستان میں 35 عسکریت پسند ہلاک، 12 اہلکار بھی جان سے گئے: فوجی حکام


پاکستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرحد کے قریب جنوبی وزیرستان میں عسکریت کے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 12 فوجی اہلکاروں کی جانیں چلی گئی ہیں۔اتوار کو راولپنڈی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دو الگ الگ واقعات میں 35 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔’خیبر پختوںخوا میں فوج نے دو الگ الگ کارروائیوں میں انڈین پراکسی اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔‘بیان کے مطابق ’سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں ہمارے سپاہیوں نے کامیابی سے انڈیا کے سپانسرڈ 22 خارجیوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا۔‘آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ایک اور کارروائی میں جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 12 خارجیوں کو ختم کیا۔ تاہم اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 13 اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں دیں۔‘پاکستان کی فوج کے بیان کے مطابق ’انٹیلیجنس رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان حملوں میں افغان شہری بھی شامل تھے۔ فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال مستقل خدشات کا باعث ہے۔‘سکیورٹی حکام نے اس واقعے میں چار اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی۔ فائل فوٹو: روئٹرزبیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان افغانستان کی عبوری حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔‘خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان کی فوج کے ایک قافلے پر عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد شدید فائرنگ کے تبادلے میں اہلکاروں کی اموات ہوئیں۔روئٹرز کے مطابق سکیورٹی حکام نے اس واقعے میں چار اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

افغانستان پر واضح کر دیا کہ خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: وزیراعظم شہباز شریف

افغانستان کو واضح کر دیا ہے کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: وزیراعظم شہباز شریف

باجوڑ اور وزیرستان میں شدت پسندوں سے جھڑپیں، 12 اہلکار جان سے گئے: فوجی حکام

باجوڑ اور وزیرستان میں 35 عسکریت پسند ہلاک، 12 اہلکار بھی جان سے گئے: فوجی حکام

پنجاب کے بعد سندھ کے علاقے گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

قومی ایئرلائن میں 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب

شہباز شریف کا افغانستان کی عبوری حکومت سے مطالبہ: ’خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کریں‘

ماحول دوست ٹورازم، خیبرپختونخوا میں چائے کے باغات کو سیاحوں کے لیے کھولنے کا منصوبہ

خیبر پختونخوا میں پاکستانی فوج کے دو آپریشنز میں 35 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

ماحول دوست ٹورازم، خیبرپختونخوا میں چائے کے باغات کو سیاحتی مقام بنانے کا منصوبہ

پاکستان میڈیکل کونسل کی نئی پالیسی، چین اور یورپ سے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کا مستقبل داؤ پر؟

دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد قطری وزیراعظم کی نیویارک میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات

حکومت نے پیکا ایکٹ میں ترمیمی بل سینیٹ میں جمع کرا دیا

خیبرپختونخوا میں پیر سے شدید بارشیں ہوں گی، ناران اور کاغان میں برفباری کا امکان

ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کیس: حسن زاہد کی ضمانت کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی