قومی ایئرلائن میں 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب


قومی ایئرلائن پی آئی اے میں ایک اور مالی اسکینڈل سامنے آگیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایئرلائن نے برطانیہ میں ایک غیر فعال اسٹیشن پر 35 ملازمین کو پانچ سال تک تعینات رکھا اور اس دوران لندن اسٹیشن پر کوئی پرواز یا عملی سرگرمی نہیں تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پروازوں پر پابندی کے باوجود لندن اسٹیشن پر موجود ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جاتی رہیں جس سے قومی خزانے کو صرف تنخواہوں کی مد میں 21 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ اس معاملے کی نشاندہی ستمبر 2024 میں انتظامیہ کو دی گئی تھی لیکن کئی بار یاد دہانیوں اور نوٹسز کے باوجود نہ کوئی جواب دیا گیا اور نہ ہی ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رولز 2013 کے تحت قومی ایئرلائن کے بورڈ پر لازم تھا کہ کمپنی کے مفاد میں فیصلے کرتا لیکن غفلت اور لاپرواہی کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی کہ اس معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ دوسری جانب اس معاملے پر قومی ایئرلائن کے ترجمان سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب کے بعد سندھ کے علاقے گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

قومی ایئرلائن میں 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب

ماحول دوست ٹورازم، خیبرپختونخوا میں چائے کے باغات کو سیاحوں کے لیے کھولنے کا منصوبہ

ماحول دوست ٹورازم، خیبرپختونخوا میں چائے کے باغات کو سیاحتی مقام بنانے کا منصوبہ

پاکستان میڈیکل کونسل کی نئی پالیسی، چین اور یورپ سے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کا مستقبل داؤ پر؟

دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد قطری وزیراعظم کی نیویارک میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات

ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کیس: حسن زاہد کی ضمانت کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

حکومت خیبرپختونخوا کا افغان اور وسطی ایشیائی مریضوں کو فوری ویزا دینے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم کے خلاف کریک ڈاؤن، 356 مقدمات درج، 789 انکوائریز

’خفیہ عدالتوں میں انصاف کیسے ہوگا‘: بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کیوں؟

بلوچستان میں انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں ججز، وکلا اور گواہان کے ناموں کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

بلوچستان کابینہ اجلاس: اقلیتوں کے بہبود کیلیے فنڈ اور ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری

لائیو: سیلاب سے متاثرہ رحیم یار خان کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

علامتی نام، ویڈیو لنک اور آواز بدلنے کی ٹیکنالوجی، بلوچستان میں ’خفیہ‘ عدالتی نظام

نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ میں ریویو سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی