سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم کے خلاف کریک ڈاؤن، 356 مقدمات درج، 789 انکوائریز


وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہمات کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اس آپریشن میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 356 ایف آئی آر درج کیے جا چکے ہیں جبکہ مختلف افرادکے خلاف 789 انکوائریز جاری ہیں۔ حکام کے مطابق حالیہ معرکۂ حق مہم کے دوران سوشل میڈیا پر فوج مخالف پوسٹس سامنے آنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 52 مقدمات درج کیے گئے۔ مزید برآں 9 مئی 2025 کے واقعات کی تحقیقات میں بھی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پولیس کے ساتھ مل کر مشتبہ افراد کے ڈیجیٹل ریکارڈز کا تجزیہ کیا جس کی بنیاد پر لاہور، سرگودھا اور میانوالی سمیت مختلف شہروں میں کئی ملزمان کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنائی گئی ہیں اور این سی سی آئی اے اور پی ٹی اے کی مدد سے ریاست مخالف مواد ہٹانے اور اکاؤنٹس بلاک کرنے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔ این سی سی آئی اے کا اوپن سورس انٹیلی جنس یونٹ 24 گھنٹے سوشل میڈیا کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ پروپیگنڈا رجحانات کی بروقت نشاندہی اور کارروائی کی جا سکے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے اور ریاستی اداروں کو ڈیجیٹل میدان میں بڑھتی ہوئی گمراہ کن مہمات سے محفوظ بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب کے بعد سندھ کے علاقے گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

قومی ایئرلائن میں 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب

ماحول دوست ٹورازم، خیبرپختونخوا میں چائے کے باغات کو سیاحوں کے لیے کھولنے کا منصوبہ

خیبر پختونخوا میں پاکستانی فوج کے دو آپریشنز میں 35 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

ماحول دوست ٹورازم، خیبرپختونخوا میں چائے کے باغات کو سیاحتی مقام بنانے کا منصوبہ

پاکستان میڈیکل کونسل کی نئی پالیسی، چین اور یورپ سے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کا مستقبل داؤ پر؟

دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد قطری وزیراعظم کی نیویارک میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات

ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کیس: حسن زاہد کی ضمانت کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

حکومت خیبرپختونخوا کا افغان اور وسطی ایشیائی مریضوں کو فوری ویزا دینے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم کے خلاف کریک ڈاؤن، 356 مقدمات درج، 789 انکوائریز

’خفیہ عدالتوں میں انصاف کیسے ہوگا‘: بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کیوں؟

بلوچستان میں انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں ججز، وکلا اور گواہان کے ناموں کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

بلوچستان کابینہ اجلاس: اقلیتوں کے بہبود کیلیے فنڈ اور ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری

لائیو: سیلاب سے متاثرہ رحیم یار خان کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

علامتی نام، ویڈیو لنک اور آواز بدلنے کی ٹیکنالوجی، بلوچستان میں ’خفیہ‘ عدالتی نظام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی