حکومت نے پیکا ایکٹ میں ترمیمی بل سینیٹ میں جمع کرا دیا


حکومت نے سوشل میڈیا سے قابل اعتراض مواد ہٹانے میں درپیش مشکلات کی وجہ سے پیکا ایکٹ 2005 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی سینیٹر انوشہ رحمان نے الیکٹرانک جرائم ترمیمی بل سینیٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ ترمیمی بل کے مطابق سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اب پی ٹی اے کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔ بل میں واضح کیا گیا ہے کہ کمپنیوں کو حاصل براہ راست قانونی تحفظ ختم کر دیا جائے گا تاکہ قابل اعتراض مواد کو بروقت ہٹایا یا بلاک کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق نئی ترمیم کی شق 6 کے تحت اگر کوئی کمپنی مخصوص مواد ہٹانے یا بلاک کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اسے حاصل قانونی تحفظ ختم ہو جائے گا۔ بل میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ یہ اطلاق صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک محدود نہیں ہوگا بلکہ انٹرنیٹ، موبائل، ٹیلی فون، آن لائن پیمنٹ، ویب، ڈیٹا اسٹوریج اور پروسیسنگ فراہم کرنے والی کمپنیوں پر بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا مؤقف ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت سروس پرووائیڈرز براہ راست کارروائی سے محفوظ رہتے ہیں جس کی وجہ سے عوامی شکایات اور عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو پاتا۔ ترمیمی بل کی منظوری کی صورت میں قابل اعتراض مواد کو بروقت ہٹانے اور قومی اداروں کے احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

افغانستان پر واضح کر دیا کہ خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: وزیراعظم شہباز شریف

افغانستان کو واضح کر دیا ہے کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: وزیراعظم شہباز شریف

باجوڑ اور وزیرستان میں شدت پسندوں سے جھڑپیں، 12 اہلکار جان سے گئے: فوجی حکام

باجوڑ اور وزیرستان میں 35 عسکریت پسند ہلاک، 12 اہلکار بھی جان سے گئے: فوجی حکام

پنجاب کے بعد سندھ کے علاقے گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

قومی ایئرلائن میں 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب

شہباز شریف کا افغانستان کی عبوری حکومت سے مطالبہ: ’خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کریں‘

ماحول دوست ٹورازم، خیبرپختونخوا میں چائے کے باغات کو سیاحوں کے لیے کھولنے کا منصوبہ

خیبر پختونخوا میں پاکستانی فوج کے دو آپریشنز میں 35 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

ماحول دوست ٹورازم، خیبرپختونخوا میں چائے کے باغات کو سیاحتی مقام بنانے کا منصوبہ

پاکستان میڈیکل کونسل کی نئی پالیسی، چین اور یورپ سے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کا مستقبل داؤ پر؟

دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد قطری وزیراعظم کی نیویارک میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات

حکومت نے پیکا ایکٹ میں ترمیمی بل سینیٹ میں جمع کرا دیا

خیبرپختونخوا میں پیر سے شدید بارشیں ہوں گی، ناران اور کاغان میں برفباری کا امکان

ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کیس: حسن زاہد کی ضمانت کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی