سیلاب سے کٹاؤ کا خدشہ، جلالپور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 ٹریفک کے لیے بند


پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث جہاں خیبر پختوںخوا اور پنجاب کے زیادہ تر علاقے متاثر ہوئے وہیں موٹروے اس قدرتی آفت سے بچی رہی اور ملک کی بڑی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑا تاہم اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے علاقے میں سیلابی پانی ایم فائیو کا کٹاؤ کر سکتا ہے۔اتوار کی سہ پہر موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سڑک پر سفر کرنے والوں کی حفاظت کے پیش نظر ایم 5 کو جلالپور کے قریب  ٹریفک کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے حکام کی درخواست پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشنز لگا دی گئی ہیں۔’موٹروے پولیس پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے۔‘ترجمان نے بتایا کہ شمال کی طرف جانے والی ٹریفک کو اوچ شریف، جھانگیرہ اور جلالپور انٹرچینج سے موڑا جا رہا ہے جبکہ جنوب کی جانب جانے والی ٹریفک کو شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق این ایچ اے کے ورکرز سڑک کو سیلابی پانی سے بچانے کے لیے ریت کے تھیلے اور پتھر رکھ رہے ہیں۔’موٹروے پولیس سڑک پر سفر کرنے والے ڈرائیورز اور مسافروں کی راہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے جبکہ ایس پی موٹروے پولیس نفری کے ساتھ نگرانی کر رہے ہیں۔‘جنوبی پنجاب سے گزرنے والی موٹروے سندھ کو لاہور سے ملاتی ہے۔ فوٹو: موٹروے پولیسنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں پاکستان میں 900 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔پنجاب میں دریائے راوی اور ستلج میں انڈیا کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی پانی نے قرب و جوار کے علاقوں میں تباہی پھیلائی ہے اور صوبائی حکومت کے مطابق کم از کم 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سیلاب سے کٹاؤ کا خدشہ، جلالپور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں مون سون کے نئے سپیل کی پیش گوئی، 16 سے 19 ستمبر تک بارشیں

آٹو انڈسٹری کا ’نیا دور‘، حفاظتی معیار کے قانون کے بعد ایکسپورٹ کے نئے مواقع؟

پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے ’نیا دور‘، حفاظتی معیار کے قانون کے بعد ایکسپورٹ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کے یادگار مقابلے: جب آفریدی کے دو چھکوں نے پانسا پلٹ دیا

افغانستان پر واضح کر دیا کہ خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: شہباز شریف

اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی یا کوئی ’سخت پیغام‘: عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں کن آپشنز پر غور ہو سکتا ہے؟

پروفیسر برِج نرائن: پاکستان کے ’سب سے پُرجوش ہندو حامی‘ جنھیں لاہور میں قتل کیا گیا

چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے سبق آموز ہے، صدر زرداری

افغانستان پر واضح کر دیا کہ خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: وزیراعظم شہباز شریف

افغانستان کو واضح کر دیا ہے کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: وزیراعظم شہباز شریف

باجوڑ اور وزیرستان میں شدت پسندوں سے جھڑپیں، 12 اہلکار جان سے گئے: فوجی حکام

باجوڑ اور وزیرستان میں 35 عسکریت پسند ہلاک، 12 اہلکار بھی جان سے گئے: فوجی حکام

پنجاب کے بعد سندھ کے علاقے گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

قومی ایئرلائن میں 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی