پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کے یادگار مقابلے: جب آفریدی کے دو چھکوں نے پانسا پلٹ دیا


Getty Imagesانڈیا اور پاکستان کے درمیان آج 14 ستمبر کو دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کا لیگ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ جہاں ایک جانب اتنے دنوں بعد ہونے والے مقابلے کے لیے کرکٹ کے مداح پرجوش ہیں وہیں انڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر بہت سے لوگ ہر سطح پر اس کے بائیکاٹ کی باتیں بھی کر رہے ہیں۔ایشیا کپ کو انڈیا میں نشر کرنے والے پلیٹفارم سونی ٹی وی اسے پہلگام حملے کے بعد ہونے والے پہلے مقابلے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اپریل کے آخری عشرے میں انڈیا کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان چار روزہ فوجی جھڑپ ہوئی تھی۔انڈیا میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس سمیت کئی جماعتوں نے حکومت سے اس میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا جس کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمان انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اگر ٹیم اس میچ میں حصہ نہیں لیتی ہے تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔AFP via Getty Imagesانڈیا پاکستان کے درمیان میچز کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دلچسپی کے ساتھ دیکھا جاتا ہےاس میچ کے متعلق پاکستان کے سابق کرکٹر پرجوش نظر آ رہے ہیں جبکہ انڈین چینل ریپبلک کے اینکر ارنب گوسوامی نے سچن تنڈولکر، سوربھ گنگولی، راہل دڑاوڈ اور روی شاستری کی ’خاموشی‘ پر تنقید کی ہے۔ بہت سے لوگ ارنب کو جے شاہ اور امت شاہ یا بی جے پی کا نام نہ لینے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔انڈیا کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان سنیل گواسکر نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈیا کی حکومت کا فیصلہ ہے کہ ٹیم انڈیا بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف میچز کھیلے گی، البتہ باہمی سیریز کے میچز نہیں کھیلے گی۔ ’لوگوں کے جذبات سے قطع نظر اب اس پر بولنے سے کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔‘پاکستان کے سابق کھلاڑیوں کے تبصرےایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ 'گیم آن ہے' نامی ایک پروگرام میں پاکستان کے سابق کرکٹرز مصباح الحق، عمر گل، شعیب ملک اور شعیب اختر نے اتوار کو ہونے والے میچ پر گفتگو کی۔سابق کپتان مصباح الحق نے میچ سے قبل کھلاڑیوں پر ہونے والے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ’میچ سے پہلے کھلاڑیوں کے ذہنوں میں تھوڑا سا تناؤ ہوتا ہے کہ کیا ہوگا اور کیا نہیں ہوگا، لیکن انھیں نارمل رہنا چاہیے، ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا کردار بھی اہم ہے، اگر آپ کئی بار کہتے رہیں کہ یہ بہت اہم میچ ہے، یہ بہت اہم میچ ہے، پھر وہی ہوگا جس کے بارے میں کھلاڑی نہیں سوچ رہے ہوں گے۔‘جبکہ فاسٹ بولر عمر گل نے کہا کہ ’انڈیا اور پاکستان کے میچ میں ہمیشہ بہت دباؤ ہوتا ہے، میڈیا میں ہونے والے چرچے اور شائقین کی توقعات کی وجہ سے کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا ہے۔‘سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ دباؤ پر کنٹرول رکھنا اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے پاکستان کو اس ٹورنامنٹ میں انڈرڈاگ کہا ہے اور اسے ایک موقعے سے تعبیر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’بہت سے لوگ اس میچ کو دیکھ رہے ہیں، جو کھلاڑی فارم میں ہیں انھیں اس فارم کو برقرار رکھنا چاہیے، اگر 11 میں سے چار یا پانچ کھلاڑی بھی اچھا کھیلتے ہیں تو کھیل آپ کے حق میں جا سکتا ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’سب سے اچھی بات یہ ہوگی کہ پاکستان کم رنوں پر انڈیا کی تین سے چار وکٹیں لے لے، اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستان کی ٹیم انڈیا کو شکست دے سکتی ہے۔ جیت کا دوسرا موقع اس صورت میں ہوگا جب مڈل آرڈر کے دونوں سپنرز تین تین وکٹیں لے لیں، اگر ان کے بلے باز آؤٹ نہیں ہوئے تو مشکل ہو جائے گی۔‘اسی طرح شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انڈیا کی ٹیم بہت مضبوط ہے اور اسے ہرنا مشکل ہوگا۔ تاہم انھوں نے کہا: ’آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ آپ پر حاوی رہیں گے، وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ آپ کے حوصلے کو توڑیں، واضح رہے کہ انڈین ٹیم فائنل میں افغانستان کے خلاف کھیلنا چاہے گی۔‘ٹیم انڈیا کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’ٹیم کا مڈل آرڈر بہت مضبوط ہے، یہ انڈیا کی اب تک کی بہترین بیٹنگ لائن اپ ہے۔‘AFP via Getty Imagesوراٹ کوہلی نے 183 رنز کی اپنی یادگار اننگز پاکستان کے خلاف کھیلی یہ ان کا ون ڈے میں سب سے بڑا سکور ہےانڈیا کے ساتھ چند دلچسپ میچزاگرچہ ایشیا کپ یا بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں انڈیا کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ بہت بہتر ہے لیکن دو طرفہ مقابلوں میں ہمیشہ پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے۔کرکٹ کے شائقین کو سنہ 2010 کے ایشیا کپ کا دمبولا میں کھیلا جانے والا میچ شاید یاد ہو گا۔ میچ کے دوران ہربھجن سنگھ اور شعیب اختر کے درمیان ہونے والی نوک جھونک نے سرخیاں بنائی تھیں۔اس ونڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا۔ میچ کے 49ویں اوور میں ہربھجن سنگھ اور شعیب اختر کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ امپائر کو دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مداخلت کرنا پڑی۔اس سے پہلے ہربھجن نے 47ویں اوور میں شعیب اختر کی گیند پر چھکا لگایا تھا جس کی وجہ سے آخری اوور میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔انڈیا کو جیت کے لیے آخری دو گیندوں پر تین رنز درکار تھے اور ہربھجن سنگھ نے محمد عامر کی گیند پر مڈ وکٹ پر چھکا لگا کر انڈیا کو فتح سے ہمکنار کرایا۔’کیا کرکٹ اور خون اکٹھے بہہ سکتے ہیں؟‘ حریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستان’پاکستان اب صرف 11 کھلاڑی نہیں، ایک ٹیم ہے‘پاکستان سے میچ نہ کھیلا تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے: بی جے پی رُکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکراس کے دو سال بعد بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایشیا کپ 2012 کے ون ڈے میچ میں وراٹ کوہلی نے تاریخی یادگار اننگز کھیل کر انڈیا کو جیت سے ہمکنار کرایا تھا۔اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کو 330 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ٹیم انڈیا کی شروعات خراب رہی اور گوتم گمبھیر بغیر کوئی رن سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 148 گیندوں پر 183 رنز بنائے جو کہ ان کے ون ڈے کریئر کا سب سے بڑا اسکور ٹھہرا۔کوہلی کی اس تاریخی اننگز کی بدولت انڈیا نے بڑے ہدف کا تعاقب کیا اور جیت حاصل کی اور یہ میچ ایشیا کپ کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے یادگار بن گیا۔AFP via Getty Imagesشاہد آفریدی نے انڈیا کے خلاف کچھ یادگار اننگز کھیلی ہیںآفریدی کے چھکے اور ارشدیپ کی ٹرولنگاس کے دو سال بعد 2014 کے ایشیا کپ میں انڈیا کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا اور اس شکست کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ وہ ٹورنامنٹ انڈیا کی تلخ یادوں میں سے ایک ہے۔اس میچ کے ہیرو پاکستان کے پاور ہٹر شاہد آفریدی تھے جنھوں نے آر ایشون کے آخری اوور میں دو چھکے لگا کر پاکستان کو جیت دلائی۔انڈیا نے پاکستان کے سامنے جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف رکھا۔ محمد حفیظ نے 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن دوسری طرف وکٹیں گرتی رہیں۔پاکستان کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے۔ کپتان وراٹ کوہلی نے گیند آر اشون کے حوالے کی، جو پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں لے چکے تھے۔اشون نے 50ویں اوور کی پہلی گیند پر وکٹ بھی حاصل کی لیکن آفریدی نے دو گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو فتحیاب کرادیا۔ آفریدی نے تین چھکوں کی مدد سے 18 گیندوں میں 34 رنز بنائے۔ایشیا کپ کا 4 ستمبر 2022 کو دبئی میں کھیلا گيا میچ بھی یادگار تھا۔یہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا میچ تھا اور انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 182 رنز کا ہدف دیا۔میچ کے 18ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کا کیچ ڈراپ کر دیا جس کے بعد میچ کا رخ بدل گیا اور پاکستان نے سنسنی خیز جیت حاصل کی۔اس واقعے کے بعد ارشدیپ سنگھ کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا گیا۔کئی صارفین نے انھیں شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا اور انھیں 'خالصانی' کہہ کر نشانہ بھی بنایا۔اس سے قبل 2021 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے انڈیا کے خلاف یکطرفہ دس وکٹوں میں میچ جیتا تھا۔ون ڈے انٹرنیشنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان 136 میچز ہوئے ہیں جن میں سے 73 پاکستان نے جبکہ 58 انڈیا نے جیتے بقیہ بغیر نتیجہ رہے۔لیکن ٹی ٹوئنٹی میں انڈیا نے 9 میچز جیتے ہیں جبکہ پاکستان کے ہاتھ صرف تین کامیابیاں لگی ہیں۔پاکستان سے میچ نہ کھیلا تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے: بی جے پی رُکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکرسہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں پاکستان کی جیت اور محمد نواز کے چرچے: ’کوئی پوچھے تو کہنا نواز آیا تھا‘’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘حریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستانفیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا اعلان: وہ گراؤنڈ جہاں انگلش کپتان نے پاکستانی امپائر سے معافی مانگی تھیکروڑوں کا کمرشل ٹائم اور اربوں کی سرمایہ کاری: پاکستان اور انڈیا کا میچ براڈکاسٹرز کے لیے اتنا اہم کیوں ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایشیا کپ میں پاکستان کو انڈیا سے سات وکٹوں سے شکست: ’اس سے بہتر ہے ہم سے جنگ ہی لڑ لو‘

ایشیا کپ میں پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست : ’اس سے بہتر ہے ہم سے جنگ ہی لڑ لو، کرکٹ ہم نہیں کھیلتے‘

ایشیا کپ: 128 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کا اچھا آغاز مگر دونوں اوپنرز آؤٹ

پاکستانی بلے باز نصف سے زیادہ گیندوں پر کوئی رن نہ بنا سکے، انڈیا کو جیت کے لیے 128 رنز درکار

ایشیا کپ: انڈین بولرز کی نپی تلی بولنگ، پاکستانی بلے بازوں نے نصف سے زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلیں

ایشیا کپ: 10 اوورز میں پاکستان کی چار وکٹیں گِر گئیں، سکور بورڈ پر 49 رنز

پاکستان بمقابلہ انڈیا: پہلے دو اوورز میں صائم ایوب اور محمد حارث پویلین واپس

محکمہ لائیوسٹاک خیبر پختونخوا سالانہ ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے میں ناکام

دہی بڑے زہر بن گئے۔۔ 2 مزدور جاں بحق،1 کی حالت نازک ! واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

کراچی کی سڑکیں خندق بن گئیں لیکن وزیرِاعلیٰ کی منطق ہی نرالی

کشمیر پولیس میں بغاوت، اسلام آباد پولیس کے 2000 اہلکار طلب

پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس 2025 کا ڈرافٹ حتمی شکل دے دی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کے یادگار مقابلے: جب آفریدی کے دو چھکوں نے پانسا پلٹ دیا

وزیراعظم اور آرمی چیف کا بنوں کا دورہ، شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت

کرناٹک میں ٹرک کی مذہبی جلوس سے ٹکر، 10 افراد ہلاک: ’ڈرائیور کی شناخت کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی