
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے آنے والی مرطوب ہواؤں کا سسٹم اس وقت متحرک ہے جس کی وجہ سے نچلی سطح پر کنورجنس زون کے زیرِ اثر بارش کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوپہر تک بارش کے امکانات زیادہ ہیں جبکہ بعض علاقوں میں معتدل بارش بھی ہوسکتی ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون سیزن 30 ستمبر تک جاری رہے گا اور وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔