بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، کیپٹن سمیت چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں ایک افسر اور چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح کیچ کے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت سے تقریباً 120 کلومیٹر دور دشت کھڈان میں اس وقت پیش آیا جب فرنٹیئر کور (ایف سی ساؤتھ) کی تین گاڑیاں ایک کچے راستے سے گزر رہی تھیں۔ اس دوران سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار کیپٹن وقار احمد کاکڑ اور چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔کیپٹن وقار کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع لورالائی سے بتایا جاتا ہے۔ وہ پاکستانی فوج کی 47 کیولری آرمڈ کور اور 142 لانگ کورس سے تعلق رکھتے تھے اور اس وقت فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ دشت سکاؤٹس کی 125 ونگ میں تعینات تھے۔ دیگر اہلکاروں میں ایف سی ساؤتھ 142 سپیشل آپریشن ونگ کے نائک جنید، نائک عصمت، لانس نائک خان محمد اور سپاہی ظہور احمد شامل ہیں۔ لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایف سی ہیڈ کوارٹر تربت منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس علاقے میں اس طرز کے حملوں میں کالعدم بلوچ مسلح تنظیمیں میں ملوث رہی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے کیا گیا تھا جس میں تقریباً آٹھ سے 10 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔Another brave son of Balochistan, Captain Waqar Kakar, embraced martyrdom while defending his people and his beloved Pakistan. His sacrifice will forever remain a shining chapter of courage and honor. Balochistan & Pakistan will never forget you. pic.twitter.com/PaH84a6AGt— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) September 15, 2025وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’بلوچستان کا ایک اور بہادر بیٹا کیپٹن وقار کاکڑ اپنے لوگوں اور اپنے پیارے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو گیا۔ ان کی قربانی ہمیشہ جرات اور غیرت کا روشن باب رہے گی۔ بلوچستان اور پاکستان آپ کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’فی شہری سالانہ 124 کلو گندم کھاتا ہے‘، خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک کا دعویٰ

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، کیپٹن سمیت چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے

خیبر پختونخوا میں ایس ایچ اوز کو بُلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ

وزیراعظم ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے

دوحہ میں مسلم ممالک کے اجلاس میں اسرائیل کی مذمت، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات

کم عمر یوٹیوبر جس کی بدولت گاؤں میں جدید سکول بنا

وزیراعظم ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ

عمر شاہ کی اچانک موت: سانس کی نالی میں رکاوٹ کیوں ہوتی ہے اور ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے؟

ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس، شہباز شریف آج دوحہ پہنچیں گے

دوحہ میں مسلم ممالک کے اجلاس میں اسرائیل کی مذمت، نیتن یاہو کا حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

عالمی برداری کو پیغام دیتے ہیں کہ اسرائیل کے رویے پر خاموش رہنا چھوڑ دیں: سیکریٹری جنرل عرب لیگ

اسرائیل حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں: نیتن یاہو

خیبرپختونخوا میں 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

وزیراعظم کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر آمد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی