وزیراعظم کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر آمد


وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچ گئے۔دوحا ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر ثقافت شیخ عبد الرحمن بن حمد بن جاسم بن حمد آل ثانی نے وزیراعظم پاکستان اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیرعظم دوحا میں آج ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے یہ اجلاس دوحا پر اسرائیلی فضائی حملوں، فلسطین میں کشیدگی اور فلسطینی عوام کو جبری بے گھر کرنے کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت اور اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد میں شرکت کرے گی۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔ اجلاس میں فلسطینی عوام کے تحفظ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس سے قبل بھی 11 ستمبر کو قطر کا خصوصی دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے قطری قیادت سے ملاقات میں علاقائی اتحاد اور فلسطینی عوام کے حق میں پاکستان کے مضبوط مؤقف کا اعادہ کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’فی شہری سالانہ 124 کلو گندم کھاتا ہے‘، خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک کا دعویٰ

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، کیپٹن سمیت چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے

خیبر پختونخوا میں ایس ایچ اوز کو بُلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ

وزیراعظم ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے

کم عمر یوٹیوبر جس کی بدولت گاؤں میں جدید سکول بنا

وزیراعظم ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ

عمر شاہ کی اچانک موت: سانس کی نالی میں رکاوٹ کیوں ہوتی ہے اور ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے؟

ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس، شہباز شریف آج دوحہ پہنچیں گے

دوحہ میں مسلم ممالک کے اجلاس میں اسرائیل کی مذمت، نیتن یاہو کا حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

عالمی برداری کو پیغام دیتے ہیں کہ اسرائیل کے رویے پر خاموش رہنا چھوڑ دیں: سیکریٹری جنرل عرب لیگ

اسرائیل حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں: نیتن یاہو

خیبرپختونخوا میں 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

وزیراعظم کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر آمد

اسلام آباد: جڑواں شہروں کے درمیان جدید ریل سروس شروع کرنے کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی