جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند


جنوبی پنجاب میں شدید سیلابی صورتِ حال کے باعث جلالپور پیروالا کے قریب ملتان، سکھر ایم فائیو ایم فائیو موٹروے کا ایک حصہ بہہ گیا جس کے بعد موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور این ایچ اے حکام کے مطابق اوچ شریف روڈ پر شگاف کے باعث موٹروے کو شدید نقصان پہنچا۔ مرمتی کوششیں کی گئیں مگر تیز بہاؤ کے باعث کام روکنا پڑا۔ ترجمان موٹروے کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کے لیے ڈائیورشنز لگا دی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے کو مزید بڑے کٹاؤ سے بچانے کے لیے سینڈ بیگ اور پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی میں کمی متوقع ہے جبکہ دریاؤں میں بہاؤ بھی تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ سیلاب کے باعث شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کی درجنوں دیہات زیرِ آب آ گئے اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ لیاقت پور میں دریائے چناب کے اونچے درجے کے سیلاب نے منچن بند کو متاثر کیا جس سے 300 سے زائد گھر دریا برد ہوگئے جبکہ علی پور میں 14 موضع جات کے سیکڑوں دیہات بھی پانی میں ڈوب گئے۔ ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور انخلا کے آپریشنز جاری ہیں تاکہ شہریوں اور ان کے مال مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’فی شہری سالانہ 124 کلو گندم کھاتا ہے‘، خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک کا دعویٰ

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، کیپٹن سمیت چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے

خیبر پختونخوا میں ایس ایچ اوز کو بُلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ

وزیراعظم ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے

کم عمر یوٹیوبر جس کی بدولت گاؤں میں جدید سکول بنا

وزیراعظم ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ

عمر شاہ کی اچانک موت: سانس کی نالی میں رکاوٹ کیوں ہوتی ہے اور ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے؟

ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس، شہباز شریف آج دوحہ پہنچیں گے

دوحہ میں مسلم ممالک کے اجلاس میں اسرائیل کی مذمت، نیتن یاہو کا حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

عالمی برداری کو پیغام دیتے ہیں کہ اسرائیل کے رویے پر خاموش رہنا چھوڑ دیں: سیکریٹری جنرل عرب لیگ

اسرائیل حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں: نیتن یاہو

خیبرپختونخوا میں 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

وزیراعظم کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر آمد

اسلام آباد: جڑواں شہروں کے درمیان جدید ریل سروس شروع کرنے کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی