تربت : مند میں فورسز کی گاڑی پر دھماکا، کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید، وزیرِاعلیٰ کی مذمت


تربت مند میں فورسز کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنا دیا گیا، کیپٹن وقار کاکڑ سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ کیچ کے تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں ایک آفیسر کیپٹن وقار کاکڑ جس کا تعلق قلعہ لورالائی سے ہے سمیت 5 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن وقار کاکڑ کے علاوہ نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی ظہور شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ایک اور بہادر سپوت، کیپٹن وقار کاکڑ، اپنے عوام اور اپنے پیارے پاکستان کے دفاع میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگیا۔ Another brave son of Balochistan, Captain Waqar Kakar, embraced martyrdom while defending his people and his beloved Pakistan. His sacrifice will forever remain a shining chapter of courage and honor. Balochistan & Pakistan will never forget you. pic.twitter.com/PaH84a6AGt— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) September 15, 2025 اُن کی قربانی ہمیشہ بہادری اور عزت کا ایک روشن باب بنی رہے گی۔ بلوچستان اور پاکستان آپ کو کبھی نہیں بھلائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

دوحہ میں مسلم ممالک کے اجلاس میں اسرائیل کی مذمت، نیتن یاہو کا حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

عمر شاہ کی اچانک موت: سانس کی نالی میں رکاوٹ کیوں ہوتی ہے اور ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے؟

انڈین سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی متنازع شقیں معطل کر دیں: ’اس قانون کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے‘

عالمی برداری کو پیغام دیتے ہیں کہ اسرائیل کے رویے پر خاموش رہنا چھوڑ دیں: سیکریٹری جنرل عرب لیگ

اسرائیل حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں: نیتن یاہو

اس کو الٹی ہوئی اور پھر۔۔ ننھے عمر شاہ کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ وسیم بادامی کا انکشاف

سب کا دل جیتنے والے ننھے عمر شاہ انتقال کر گئے..

کراچی میں آج کس وقت بارش کے زیادہ امکانات ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

دبئی کے پُرتعیش علاقوں میں جنسی استحصال: وہ شخص جو خواتین کی تذلیل اور عجیب مطالبات کرنے والا سیکس رِنگ چلاتا ہے

اسرائیلی حملے، دوحہ سربراہی اجلاس اور ’عرب نیٹو‘ کا خواب: کیا عرب اور مسلم دنیا ایک ساتھ کھڑی ہو گی؟

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں کے بہاؤ میں کمی آنے لگی

اسرائیلی حملے، دوحہ سمٹ اور ’عرب نیٹو‘ کا خواب: کیا عرب و مسلم دنیا ایک ساتھ کھڑی ہو گی؟

1500 سے 5000 لیٹر تک: خسارے میں چلنے والے پٹرول پمپ کو خواتین نے منافع بخش کیسے بنایا؟

چمن میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد گرفتار اور ڈی پورٹ

سامعہ حجاب اغواء کیس میں نیا موڑ، عدالت میں پیشی کے بعد مدعیہ کا میڈیا سے گریز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی