اسرائیل کو انسانیت کے خلاف اس کے جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف اس کے جنگی جرائم کے لیے لازماً جوابدہ ٹھہرایا جائے، اور سلامتی کونسل اسرائیل سے فوری غیرمشروط جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کرے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، جس کا واضح طور پر مقصد قطر کی امن کے لیے کوششوں کو سبوتاژ کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی، پاکستان اپنے قطری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتا ہے۔‘شہباز شریف نے کہا کہ قطر پر اسرائیل کا حملہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ یہ اس کے کھلے جارحانہ عزائم کا تسلسل ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’جنگ کے زمانے میں بھی ثالث کا کردار بہت اہم تصور کیا جاتا ہے، اور انہیں امن کے لیے مذاکرات کو زندہ رکھنے کی امید سمجھا جاتا ہے، ہم امن کے لیے قطر کی مخلصانہ اور انتھک سفارتی کوششوں کو سراہتے ہیں۔‘شہباز شریف نے کہا کہ ’غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے، اسرائیل کی نسل کشی کی مہم نے غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے، اس جارحیت کے بعد سوال ہے کہ اسرائیل نے مذاکرات کاڈھونگ کیوں رچایا؟‘انہوں نے تجویز دی کہ اسرائیلی اقدامات کا تدارک کرنے کے لیے ایک عرب اسلامی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم او آئی سی کا یہ مطالبہ دہراتے ہیں کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کی جائے، اور رکن ممالک اسرائیل کے خلاف موزوں اقدامات کریں۔پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل اسرائیل سے فوری غیرمشروط جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کرے۔’اہل غزہ کو انسانی امداد تک محفوظ رسائی دی جائے اور طبی اور امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو داخلے کی اجازت دی جائے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اسرائیل کو انسانیت کے خلاف اس کے جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

’فی شہری سالانہ 124 کلو گندم کھاتا ہے‘، خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک کا دعویٰ

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، کیپٹن سمیت چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے

خیبر پختونخوا میں ایس ایچ اوز کو بُلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ

وزیراعظم ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے

دوحہ میں مسلم ممالک کے اجلاس میں اسرائیل کی مذمت، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات

کم عمر یوٹیوبر جس کی بدولت گاؤں میں جدید سکول بنا

وزیراعظم ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ

عمر شاہ کی اچانک موت: سانس کی نالی میں رکاوٹ کیوں ہوتی ہے اور ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے؟

ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس، شہباز شریف آج دوحہ پہنچیں گے

دوحہ میں مسلم ممالک کے اجلاس میں اسرائیل کی مذمت، نیتن یاہو کا حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

عالمی برداری کو پیغام دیتے ہیں کہ اسرائیل کے رویے پر خاموش رہنا چھوڑ دیں: سیکریٹری جنرل عرب لیگ

اسرائیل حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں: نیتن یاہو

خیبرپختونخوا میں 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی