’میچ ریفری کا تنازع‘، پاکستانی ٹیم کی امارات کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ


پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو نہ ہٹانے کے معاملے پر ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف دبئی میں اپنے انتہائی اہم میچ سے ایک روز قبل اپنی پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور پر یہ نہیں بتایا کہ ٹیم نے اپنی پریس کانفرنس کیوں منسوخ کی ہے، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی وجہ آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر ناراضی کا اظہار ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان اتوار 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلے گئے میچ کے بعد انڈین ٹیم نے روایت کے مطابق اپنے ڈریسنگ روم سے باہر آکر پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔اس کے علاوہ ٹاس کے موقعے پر بھی انڈیا کی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔بعدازاں سلمان علی آغا نے بطور احتجاج میچ کے بعد شیڈول پریس کانفرنس میں شرکت نہیں کی اور ان کی جگہ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی۔پی سی بی نے انڈین ٹیم کے اس اقدام کو کھیل کی سپرٹ کے مناقی قرار دیتے ہوئے اس کا ذمہ دار زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو قرار دیا اور انہیں ایشیا کپ کے باقی میچوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔پی سی بی نے دعویٰ کیا کہ پائیکرافٹ نے سلمان علی آغا کو بتایا تھا کہ ٹاس کے موقعے پر دونوں کپتانوں میں کوئی مصافحہ نہیں ہوگا، جو کہ ایم سی سی کے قوانین کے منافی ہے۔آئی سی سی کے جنرل مینیجر وسیم خان کے نام شکایت میں پی سی بی کا کہنا تھا کہ میچ ریفری کے اقدامات ایم سی سی کے قوانین اور کرکٹ کی رُوح کے خلاف تھے، لہٰذا انہیں ایونٹ کے باقی میچز سے ہٹا دیا جائے۔اس کے بعد ایسی اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ سے دستبردار بھی ہو سکتا ہے۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ یا پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے باضابطہ طور پر ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی مایوس کن کارکردگی

ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان نے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے ہرا دیا

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم تیسری تھرو کے بعد ہی میڈل کی دوڑ سے باہر، کیشورن والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کا فائنل: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کا فائنل: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے

’فاتح اور چیمپیئن کا فرق جیت کے انداز میں چھپا ہوتا ہے‘

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

’غلط فہمی ہوئی‘، میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے معذرت کر لی

یو اے ای کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم ’سُپر فور‘ مرحلے میں پہنچ گئی: ’شاہین نے یہ میچ اپنی بولنگ سے نہیں بیٹنگ سے بچایا ہے‘

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

میچ ریفری کو نہ ہٹانے کا معاملہ: پاکستان آج دبئی میں میچ کھیلے گا یا نہیں، ڈیڈلاک برقرار

’ہینڈ شیک تنازع اور ایشیا کپ سے دستبرداری‘، پاکستان کا حتمی فیصلہ آج متوقع

راشد خان کی امپائر سے تکرار،’پاکستانی امپائر پر افغانستان کو میچ ہروانے کا الزام‘

’میچ ریفری کا تنازع‘، پاکستانی ٹیم کی امارات کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی