ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا


جاپان میں جاری ’ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025‘ میں ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ٹوکیو میں جیولین تھرو کے کوالیفیکشن راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر لمبا تھرو پھینک کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ارشد ندیم نے پہلا تھرو 76.99 میٹر اور دوسرا تھرو 74.17 میٹر جبکہ تیسرا تھرو 85.28 میٹر کا پھینکا۔دوسری جانب نیرج چوپڑا نے کوالیفائی راؤنڈ میں 84.85 میٹر لمبا تھرو پھینک کر فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کی، انہوں نے فائنل میں رسائی کا یہ معرکہ پہلے ہی تھرو میں اپنے نام کیا۔فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کرنے والوں میں گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز 89.53 میٹر لمبے تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ان کے علاوہ جرمنی کے جولین ویبر 87.21 میٹر کے ساتھ دوسرے، کینیا کے جولیس ییگو 85.96، پولیش ڈیویڈ ویگنر نے 85.67 میٹر لمبا تھرو پھینک کر فائنل میں کوالیفائی کیا۔اس اہم مقابلے سے قبل ارشد ندیم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے  اپنے مداحوں سے کامیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔کل انشاءاللہ پاکستانی وقت کے مطابق 4:45pm میرا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ pic.twitter.com/xIYe7JXe6y— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) September 16, 2025واضح رہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 84.50 میٹر لمبی تھرو کرنے والا براہ راست فائنل میں کوالیفائی کرے گا جبکہ مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی 18 ستمبر کو فائنل کھیلیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی مایوس کن کارکردگی

ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان نے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے ہرا دیا

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم تیسری تھرو کے بعد ہی میڈل کی دوڑ سے باہر، کیشورن والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کا فائنل: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کا فائنل: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے

’فاتح اور چیمپیئن کا فرق جیت کے انداز میں چھپا ہوتا ہے‘

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

’غلط فہمی ہوئی‘، میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے معذرت کر لی

یو اے ای کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم ’سُپر فور‘ مرحلے میں پہنچ گئی: ’شاہین نے یہ میچ اپنی بولنگ سے نہیں بیٹنگ سے بچایا ہے‘

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

میچ ریفری کو نہ ہٹانے کا معاملہ: پاکستان آج دبئی میں میچ کھیلے گا یا نہیں، ڈیڈلاک برقرار

’ہینڈ شیک تنازع اور ایشیا کپ سے دستبرداری‘، پاکستان کا حتمی فیصلہ آج متوقع

راشد خان کی امپائر سے تکرار،’پاکستانی امپائر پر افغانستان کو میچ ہروانے کا الزام‘

’میچ ریفری کا تنازع‘، پاکستانی ٹیم کی امارات کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی