’غلط فہمی ہوئی‘، میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے معذرت کر لی


ایشیا کپ میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے آپس میں مصافحہ نہ کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی ہے۔دبئی میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا میچ ریفری کے تنازعے کی وجہ سے ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا۔بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ سے قبل جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’آئی سی سی کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینیجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کر لی ہے۔‘’اینڈی پائیکرافٹ نے انڈیا اور پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائیکرافٹ کے اس عمل پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا تھا۔‘’اینڈی پائیکرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن (غلط فہمی) کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی، آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔‘ائی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کر لی۔اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا…— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 17, 2025آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرائے گی: محسن نقویدوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے پاس جا کر معذرت کرلی ہے۔بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں سابق چیئرمین رمیز راجا اور نجم سیٹھی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔‘انہوں نے کہا کہ ’آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرائے گی۔‘میچ ریفری کے ساتھ تنازع طے ہونے کے بعد پاکستان اور امارات کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا اور اینڈی پائیکرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی مایوس کن کارکردگی

ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان نے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے ہرا دیا

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم تیسری تھرو کے بعد ہی میڈل کی دوڑ سے باہر، کیشورن والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کا فائنل: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کا فائنل: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے

’فاتح اور چیمپیئن کا فرق جیت کے انداز میں چھپا ہوتا ہے‘

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

’غلط فہمی ہوئی‘، میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے معذرت کر لی

یو اے ای کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم ’سُپر فور‘ مرحلے میں پہنچ گئی: ’شاہین نے یہ میچ اپنی بولنگ سے نہیں بیٹنگ سے بچایا ہے‘

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

میچ ریفری کو نہ ہٹانے کا معاملہ: پاکستان آج دبئی میں میچ کھیلے گا یا نہیں، ڈیڈلاک برقرار

’ہینڈ شیک تنازع اور ایشیا کپ سے دستبرداری‘، پاکستان کا حتمی فیصلہ آج متوقع

راشد خان کی امپائر سے تکرار،’پاکستانی امپائر پر افغانستان کو میچ ہروانے کا الزام‘

’میچ ریفری کا تنازع‘، پاکستانی ٹیم کی امارات کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی