ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان نے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے ہرا دیا


ایشیا کپ ٹی20 کے اہم میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے ہرا دیا۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 110 رنز ہی بنا سکی۔امارات کی جانب سے راہول چوپڑا 35 اور دھرو پراشر 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔علی شان شرافو 12، محمد وسیم، 14، محمد زوہیب چار، آصف خان، ہرشیت کوشک صفر اور حیدر علی نے چھ رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 146 رنز بنائے۔پاکستان کی بیٹنگ لائن اس میچ میں بھی ناکام ہوئی۔ (فوٹو: اے ایف پی)پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے نصف سینچری سکور کی جبکہ شاہین شاہ آفریدی 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی بیٹنگ لائن اس میچ میں بھی ناکام ہوئی۔ اوپنر صائم ایوب اس میچ میں بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ صاحبزادہ فرحان 5 اور کپتان سلمان علی آغا 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔حسن نواز تین، خوشدل شاہ چار، محمد حارث 18 اور محمد نواز چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امارات کی جانب سے جنید صدیق چار اور سمریت جیت سنگھ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔یو اے ای کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔واضح رہے کہ گروپ اے کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کیوں کہ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوجائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی مایوس کن کارکردگی

ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان نے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے ہرا دیا

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم تیسری تھرو کے بعد ہی میڈل کی دوڑ سے باہر، کیشورن والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کا فائنل: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کا فائنل: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے

’فاتح اور چیمپیئن کا فرق جیت کے انداز میں چھپا ہوتا ہے‘

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

’غلط فہمی ہوئی‘، میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے معذرت کر لی

یو اے ای کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم ’سُپر فور‘ مرحلے میں پہنچ گئی: ’شاہین نے یہ میچ اپنی بولنگ سے نہیں بیٹنگ سے بچایا ہے‘

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

میچ ریفری کو نہ ہٹانے کا معاملہ: پاکستان آج دبئی میں میچ کھیلے گا یا نہیں، ڈیڈلاک برقرار

’ہینڈ شیک تنازع اور ایشیا کپ سے دستبرداری‘، پاکستان کا حتمی فیصلہ آج متوقع

راشد خان کی امپائر سے تکرار،’پاکستانی امپائر پر افغانستان کو میچ ہروانے کا الزام‘

’میچ ریفری کا تنازع‘، پاکستانی ٹیم کی امارات کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی