لوگ کہتے ہیں کیا بہن بھائی سپورٹ نہیں کرتے۔۔ دعا ملک باقی بہن بھائی کی طرح کامیاب کیوں نہ ہوسکیں؟ جذباتی انٹرویو


"میں نے ہمیشہ اپنی شناخت کے بحران کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ لوگ مجھے دیکھ کر کہتے، ‘یہ دیکھو، یہ تو فیروز خان کی بہن ہے’ یا ‘یہ حمیما ملک کی بہن ہے’۔ اکثر سوال کیا جاتا، ‘کیا آپ کے بہن بھائی آپ کا ساتھ نہیں دیتے؟ کیسا لگتا ہے حمیما ملک اور فیروز خان کی بہن ہونے پر؟’ میں نے اپنا کیریئر مارننگ شوز سے شروع کیا، تین سال پی ایس ایل ایونٹس ہوسٹ کیے اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے انٹرویوز کیے۔ میں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں کہ ہر بہن بھائی مختلف ہوتا ہے۔ وہ لوگ انٹرٹینمنٹ میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے جبکہ میرا رجحان ہمیشہ کسی ایدھی یا مدر ٹریسا جیسا بننے کی طرف تھا۔ پھر کیوں ہمیں ایک دوسرے سے تقابل کیا جاتا ہے؟ لوگ پوچھتے ہیں ‘کیسا لگتا ہے اسٹار سسٹرز ہونے پر؟’ کچھ تو طنز بھی کرتے ہیں کہ ‘کیا آپ کے بہن بھائی آپ کو سپورٹ نہیں کرتے؟’ لیکن انہیں کیوں سپورٹ کرنا چاہیے؟ کیا انہوں نے مجھے سپورٹ کیا یا کریں گے؟ اور میں آپ کو کیوں بتاؤں؟ میں تو ایسی خاتون ہوں جو اپنے شوہر سے بھی سپورٹ نہیں لیتی۔" پاکستانی ٹی وی کی معروف اینکر اور لائف کوچ دعا ملک نے حال ہی میں صبیح سمیر کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا جس میں انہوں نے پہلی بار کھل کر اپنے احساسات کا اظہار کیا۔ دعا ملک نے بتایا کہ کس طرح وہ ہمیشہ فیروز خان اور حمیما ملک کے سائے میں جی رہی ہیں اور لوگ انہیں صرف ایک بہن کے طور پر پہچانتے ہیں، نہ کہ ان کی اپنی شناخت سے۔ دعا ملک نے کہا کہ وہ ہمیشہ ایک الگ راستے پر چلتی رہی ہیں۔ جہاں ان کے بہن بھائی اداکاری اور شوبز میں مصروف ہیں، وہ خود لوگوں کی فلاح اور سماجی کاموں میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے مارننگ شوز، لائیو ایونٹس اور حتیٰ کہ پی ایس ایل جیسے بڑے پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے مطابق سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ لوگ ہر بار ان کا موازنہ ان کے بہن بھائیوں سے کرتے ہیں۔ دعا ملک کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں اور وہ اپنی پہچان اپنی محنت اور صلاحیتوں سے بنانا چاہتی ہیں۔ دعا ملک کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مداحوں نے جہاں ان کی ہمت اور کھلے دل سے بات کرنے کی تعریف کی، وہیں کچھ نے کہا کہ خاندان کے نام کے ساتھ جڑنا ہی بڑی پہچان ہے۔ تاہم، زیادہ تر صارفین نے ان کی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ وہ اپنی شخصیت کو خود منوانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

باکس آفس پر ریکارڈ قائم کرنے والی فلم سیارہ نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ میں ٹاپ پر

کیا آپ تصویر میں موجود اس نوجوان کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

بیوی بنوں یا انکل کہوں۔۔ باپ کے دوست کی بیوی کا کردار ! تارا محمود شادی کب کریں گی؟

پہلے سے دوروں کی بیماری تھی اور۔۔ وسیم بادامی نے ننھے عمر شاہ کے اچانک انتقال سے متعلق ڈاکٹر کی بتائی ہوئی تفصیل بیان کردی

کچھ رشتے بوجھ بن جاتے ہیں۔۔ خوشبو کے طلاق کے اعلان کے بعد ارباز خان بھی خاموش نہ رہ سکے ! کیا انکشاف کردیا؟

نوجوانوں میں فحاشی پھیلائی جارہی ہے۔۔ زید علی کی والدہ بھی لازوال عشق اور عائشہ عمر پر تنقید کر اٹھیں ! ویڈیو

ابو کے پاس موٹر سائیکل دلانے کے پیسے نہیں تھے لیکن۔۔ نبیل ظفر غربت کے دنوں میں والدین کی موت یاد کر کے رو پڑے

سیلاب متاثرین کے لئے لوگ کیا خراب چیزیں بھیج رہے ہیں؟ حدیقہ کیانی کی ویڈیو پر بشریٰ انصاری بھی بول پڑیں

ماں آج بھی عمر کے جوتے اور کپڑے سینے سے لگائے ہے۔۔ عمر شاہ کے انتقال کے وقت والد کہاں تھے؟ پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

لوگ کہتے ہیں کیا بہن بھائی سپورٹ نہیں کرتے۔۔ دعا ملک باقی بہن بھائی کی طرح کامیاب کیوں نہ ہوسکیں؟ جذباتی انٹرویو

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائیں سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

شادی کا جوڑا پہن کر افسوس کررہی ہیں۔۔ عمر شاہ کی تعزیت پر ندا یاسر کی تیاری نے صارفین کو الٹا غصہ دلا دیا ! دیکھیں

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائی سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

چائے کی پیالی پھینک دی، گالیاں دیں اور۔۔ راشد فاروقی نے مزنہ وقاص کے ساتھ ایسا کیا کیا کہ وہ رو پڑیں؟

’لازوال عشق‘: ’سچی محبت کی تلاش‘ کے لیے بنایا گیا پروگرام پاکستان میں متنازع کیوں بنا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی