پہلے سے دوروں کی بیماری تھی اور۔۔ وسیم بادامی نے ننھے عمر شاہ کے اچانک انتقال سے متعلق ڈاکٹر کی بتائی ہوئی تفصیل بیان کردی


"میں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ اصل میں عمر شاہ کے ساتھ ہوا کیا تھا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اسے پہلے سے دوروں کی بیماری تھی، جس نے مجھے حیران کردیا کیونکہ میں تو اس کے ساتھ زیادہ وقت گزارتا تھا لیکن کبھی ایسا نہیں دیکھا۔ ڈاکٹر نے مزید کہا کہ وہ دوروں کی شدت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، مگر عمر نے قے کی تھی اور اس میں سے کچھ پھیپھڑوں میں چلا گیا جس سے اس کی سانس رک گئی اور دل کا دورہ پڑ گیا۔ یہ سب چند ہی منٹوں میں ہوا۔ ڈاکٹرز نے افسوس کے ساتھ کہا کہ اگر چند منٹ پہلے پہنچ جاتے تو شاید بچا لیتے، لیکن اس کا وقت آچکا تھا۔" یہ انکشافات معروف اینکر پرسن وسیم بادامی نے کیے، جو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران عمر شاہ اور دیگر بچوں کے ساتھ وقت گزارتے رہے ہیں اور ان کے بہت قریب تھے۔ عمر شاہ کی اچانک اور دل دہلا دینے والی موت نے نہ صرف عام عوام بلکہ شوبز و میڈیا انڈسٹری کو بھی گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ وسیم بادامی نے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں بتایا کہ جب وہ عمر کے بھائی دانیال سے بات کر رہے تھے تو ایک دلخراش منظر سامنے آیا۔ "عمر تابوت میں لپٹا ہوا تھا، ابوبکر بالکل خاموش کھڑا تھا، پھر اچانک رونے لگا کیونکہ اسے اندازہ ہوگیا تھا کہ اگر وسیم بھائی کال پر ہیں تو کوئی بڑا حادثہ ہوچکا ہے۔ عمر کی والدہ کو حقیقت پانچ گھنٹے بعد بتائی گئی۔" انہوں نے مزید بتایا کہ دانیال نے کہا کہ "عمر شاہ بالکل نارمل تھا، وہ دن بھر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اور پاکستان بمقابلہ بھارت میچ بھی بڑے شوق سے دیکھ رہا تھا۔ سب کچھ معمول کے مطابق تھا لیکن رات گئے اچانک یہ حادثہ ہوگیا اور لمحوں میں وہ ہم سب کو چھوڑ کر چلا گیا۔" عمر شاہ کی موت کی خبر کے بعد پورے ملک میں غم و اندوہ کی فضا چھا گئی۔ سوشل میڈیا پر مداحوں اور فنکاروں نے ننھے اسٹار کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنی دعائیں اور تعزیتی پیغامات شیئر کیے۔ وسیم بادامی سمیت وہ تمام لوگ جو اس کم عمر اسٹار کے قریب تھے، آج بھی اس صدمے سے باہر نہیں نکل پائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

باکس آفس پر ریکارڈ قائم کرنے والی فلم سیارہ نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ میں ٹاپ پر

کیا آپ تصویر میں موجود اس نوجوان کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

بیوی بنوں یا انکل کہوں۔۔ باپ کے دوست کی بیوی کا کردار ! تارا محمود شادی کب کریں گی؟

پہلے سے دوروں کی بیماری تھی اور۔۔ وسیم بادامی نے ننھے عمر شاہ کے اچانک انتقال سے متعلق ڈاکٹر کی بتائی ہوئی تفصیل بیان کردی

کچھ رشتے بوجھ بن جاتے ہیں۔۔ خوشبو کے طلاق کے اعلان کے بعد ارباز خان بھی خاموش نہ رہ سکے ! کیا انکشاف کردیا؟

نوجوانوں میں فحاشی پھیلائی جارہی ہے۔۔ زید علی کی والدہ بھی لازوال عشق اور عائشہ عمر پر تنقید کر اٹھیں ! ویڈیو

ابو کے پاس موٹر سائیکل دلانے کے پیسے نہیں تھے لیکن۔۔ نبیل ظفر غربت کے دنوں میں والدین کی موت یاد کر کے رو پڑے

سیلاب متاثرین کے لئے لوگ کیا خراب چیزیں بھیج رہے ہیں؟ حدیقہ کیانی کی ویڈیو پر بشریٰ انصاری بھی بول پڑیں

ماں آج بھی عمر کے جوتے اور کپڑے سینے سے لگائے ہے۔۔ عمر شاہ کے انتقال کے وقت والد کہاں تھے؟ پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

لوگ کہتے ہیں کیا بہن بھائی سپورٹ نہیں کرتے۔۔ دعا ملک باقی بہن بھائی کی طرح کامیاب کیوں نہ ہوسکیں؟ جذباتی انٹرویو

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائیں سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

شادی کا جوڑا پہن کر افسوس کررہی ہیں۔۔ عمر شاہ کی تعزیت پر ندا یاسر کی تیاری نے صارفین کو الٹا غصہ دلا دیا ! دیکھیں

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائی سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

چائے کی پیالی پھینک دی، گالیاں دیں اور۔۔ راشد فاروقی نے مزنہ وقاص کے ساتھ ایسا کیا کیا کہ وہ رو پڑیں؟

’لازوال عشق‘: ’سچی محبت کی تلاش‘ کے لیے بنایا گیا پروگرام پاکستان میں متنازع کیوں بنا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی