بیوی بنوں یا انکل کہوں۔۔ باپ کے دوست کی بیوی کا کردار ! تارا محمود شادی کب کریں گی؟


"میں نے ایک ڈرامے میں عثمان پیرزادہ کی دوسری بیوی کا کردار ادا کیا تھا، لیکن میرے لیے یہ کیفیت عجیب تھی کیونکہ وہ میرے والد کے بہت قریبی دوست ہیں۔ مجھے سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ انہیں انکل کہہ کر پکاروں یا کردار کے مطابق بیوی کا روپ نبھاؤں۔" اداکارہ تارا محمود نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنے فنی سفر، ذاتی تجربات اور شوبز کے کڑوے سچ بے جھجک بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں مواقع کم ملتے تھے، اس لیے کبھی کبھار سال بھر میں صرف ایک یا دو ڈرامے ہی میسر آتے۔ اس زمانے میں اگر کسی پروجیکٹ کی ادائیگی میں تاخیر ہوجاتی تو زندگی مشکل ہوجاتی کیونکہ وہ کراچی میں تنہا مقیم تھیں اور اخراجات برداشت کرنا بڑا امتحان تھا۔ تارا محمود کا کہنا تھا کہ سب سے کڑوا لمحہ وہ ہوتا تھا جب اپنی ہی محنت کی کمائی کے لیے بار بار یاد دہانی کرانی پڑتی۔ لیکن وقت کے ساتھ حالات بدلے اور اب وہ بیک وقت کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ اس لیے اگر ایک آدھ پروجیکٹ کی فیس لیٹ بھی ہو جائے تو زیادہ دباؤ محسوس نہیں ہوتا۔ انہوں نے شوبز انڈسٹری کے ایک اور پہلو پر کھل کر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں معاون اداکاروں کو اکثر نظرانداز کیا جاتا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی کامیاب ڈرامے یا فلم کی ریڑھ کی ہڈی یہی کردار ہوتے ہیں۔ ان کے بغیر کہانی ادھوری رہتی ہے مگر انہیں وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ حقدار ہیں۔ ذاتی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے تارا محمود نے بتایا کہ پانچ برس پہلے شادی کے بارے میں کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن اب وہ سمجھتی ہیں کہ اگر کوئی اچھا اور موزوں ساتھی مل گیا تو وہ ضرور شادی کرنا چاہیں گی۔ تارا محمود کی یہ گفتگو نہ صرف ان کے فنی سفر کی مشکلات کو اجاگر کرتی ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتی ہے کہ انڈسٹری کے پردے کے پیچھے معاون کردار کس قدر جدوجہد کرتے ہیں، اور ایک فنکار ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان کس طرح توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

باکس آفس پر ریکارڈ قائم کرنے والی فلم سیارہ نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ میں ٹاپ پر

کیا آپ تصویر میں موجود اس نوجوان کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

بیوی بنوں یا انکل کہوں۔۔ باپ کے دوست کی بیوی کا کردار ! تارا محمود شادی کب کریں گی؟

پہلے سے دوروں کی بیماری تھی اور۔۔ وسیم بادامی نے ننھے عمر شاہ کے اچانک انتقال سے متعلق ڈاکٹر کی بتائی ہوئی تفصیل بیان کردی

کچھ رشتے بوجھ بن جاتے ہیں۔۔ خوشبو کے طلاق کے اعلان کے بعد ارباز خان بھی خاموش نہ رہ سکے ! کیا انکشاف کردیا؟

نوجوانوں میں فحاشی پھیلائی جارہی ہے۔۔ زید علی کی والدہ بھی لازوال عشق اور عائشہ عمر پر تنقید کر اٹھیں ! ویڈیو

ابو کے پاس موٹر سائیکل دلانے کے پیسے نہیں تھے لیکن۔۔ نبیل ظفر غربت کے دنوں میں والدین کی موت یاد کر کے رو پڑے

سیلاب متاثرین کے لئے لوگ کیا خراب چیزیں بھیج رہے ہیں؟ حدیقہ کیانی کی ویڈیو پر بشریٰ انصاری بھی بول پڑیں

ماں آج بھی عمر کے جوتے اور کپڑے سینے سے لگائے ہے۔۔ عمر شاہ کے انتقال کے وقت والد کہاں تھے؟ پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

لوگ کہتے ہیں کیا بہن بھائی سپورٹ نہیں کرتے۔۔ دعا ملک باقی بہن بھائی کی طرح کامیاب کیوں نہ ہوسکیں؟ جذباتی انٹرویو

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائیں سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

شادی کا جوڑا پہن کر افسوس کررہی ہیں۔۔ عمر شاہ کی تعزیت پر ندا یاسر کی تیاری نے صارفین کو الٹا غصہ دلا دیا ! دیکھیں

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائی سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

چائے کی پیالی پھینک دی، گالیاں دیں اور۔۔ راشد فاروقی نے مزنہ وقاص کے ساتھ ایسا کیا کیا کہ وہ رو پڑیں؟

’لازوال عشق‘: ’سچی محبت کی تلاش‘ کے لیے بنایا گیا پروگرام پاکستان میں متنازع کیوں بنا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی