دنیا کے بیشتر نقشوں میں شمال ہی اوپر کی جانب کیوں ہوتا ہے؟


Getty Imagesدنیا میں کچھ ہی چیزیں اتنی قدرتی نظر آتی ہیں جتنی چار سمتیں۔زمین پر ہر جگہ سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے اور مغرب میں غروب ہوتا ہے۔ آسمان میں سورج کی زینت جنوب میں نظر آتی ہے اور شمالی ستارہ شمال کی سمت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔اگر ہمیں سمتوں کے بارے میں بنیادی معلومات ہی نہ ہو تو ہم اپنا راستہ مکمل طور پر کھو سکتے ہیں۔یہ سمتیں صرف کسی نقشے یا قطب نما پر لگے ہوئے نشان نہیں ہیں بلکہ یہ طاقتور سیاسی، اخلاقی اور ثقافتی تصورات کی علامات بھی ہیں۔یہاں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ دنیا میں ہر نقشے پر شمال ہمیں سب سے اوپر کیوں نظر آتا ہے؟اگرچہ قطب نما کی چار بنیادی سمتوں کا تعین مقناطیسی قطب شمالی (شمال، جنوب) اور طلوع آفتاب اور غروب آفتاب (مشرق مغرب) کی طبعیاتی حقیقت کے مطابق ہوتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ شمال کو خودبخود نقشوں پر سب سے اوپر رہنے کا اعزاز دے دیا جائے۔جنوب اور مشرق آرام سے یہ مقام حاصل کر سکتے ہیں اور ماضی میں ایسا ہوتا بھی رہا ہے۔مغرب نقشوں پر سب سے نیچے کیوں؟ابتدا سے ہی ایک بات واضح ہے کہ مغرب اس مقابلے سے باہر ہی رہا ہے۔ تاہم بعد میں ’مغرب‘ اور ’مغربی دنیا‘ کی اصطلاح دنیا میں بہت مشہور ہوئی۔لیکن قدیم زمانے میں مغرب کو خصوصی حیثیت نہیں دی جاتی تھی کیوںکہ سورج مغرب میں غروب ہوتا ہے اور وہ دن کے اختتام کا وقت ہے۔Getty Imagesغروب آفتاب زندگی کے سفر کے اختتام اور اندھیرے اور موت کے آغاز کی علامت ہے۔ اس لیے تقریباً کسی بھی ثقافت نے مغرب کو عبادت کے لیے ایک مقدس سمت کے طور پر منتخب نہیں کیا۔لیکن بہت بار مغرب کو نقشوں میں نیچے کی طرف رکھا گیا ہے اور اس کی ایک مثال ہیئرفورڈ کا زمانہ قدیم کا نقشہ ہے، جس پر سب سے نیچے مغرب کی سمت نظر آتی ہے۔نقشے کے نچلے حصے میں مغرب کی موجودگی اختتام، نحوست، تاریکی اور زوال کی یاد دہانی کرواتی ہے۔یہی نہیں اس نقشے کے کنارے پر حروف ’ایم او آر ایس‘ لکھے ہوئے نظر آتے ہیں جن کا لاطینی زبان میں مطلب ’موت‘ ہے۔چونکہ مغرب کا تعلق موت اور زوال سے جوڑا جاتا ہے اس لیے یہ فطری بات ہے کہ یہ نقشے میں سب سے نیچے ہوتا ہے۔مشرق اوپر کیوں؟جب بھی سمتوں کی کہانی لکھی جاتی ہے تو اس کی ابتدا مشرق سے ہی ہوتی کیونکہ سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے۔دورِ قدیم سے ہی مشرق کو جنم یا زندگی کی نئی شروعات کی علامات سے جوڑا جاتا ہے۔عیسائیت کے ابتدائی دور میں مشرق کو جنت کا مقام سمجھا جاتا تھا اور اسی وجہ سے بہت سے قدیم نقشوں میں اسے بلند ترین مقام پر رکھا گیا ہے۔ہیئرفورڈ کے نقشے پر سب سے اوپر حضرت عیسیٰ کو قوسِ قزح پر سوار دکھایا گیا ہے جبکہ ان کے نیچے حوّا کا باغ نظر آتا ہے۔ اس کے نیچے بابل کا مینار ہے اور نقشے کے وسط میں یروشلم ہے۔Getty Imagesنچلے حصے میں مغرب میں ہرکولیس کے ستون ہیں، جو کہ قیامت یا آخری وقت کی نشانی سمجھے جاتے ہیں۔زمینی دنیا سے باہر اور نقشے کی سرحدوں پر دنیاوی وقت ختم ہوتا ہے اور جنت کی ابدی حالت میں پہنچ جاتا ہے جہاں سمتوں کی ضرورت نہیں رہتی۔اس نقشے کے نِچلے کونے میں گھوڑے پر سوار ایک شخص فریم سے باہر نکلتا ہوا نظر آتا ہے، وہ اس دنیا کو دیکھ رہا ہے جسے وہ پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ اس کے سر کے اوپر ایک نشان ہے جس کا مطلب ہے: ’جاری رکھیں۔‘ایسا لگتا ہے کہ اس کا جسم زندگی کا ساتھ چھوڑ رہا ہے، لیکن وہ نقشے کے اوپری حصے میں مشرق کی طرف (دوبارہ جنم کی جگہ) کی طرف جانے کو بے چین نظر آتا ہے۔دنیا کا یہ نقشہ تقریباً 1300 عیسوی میں بچھڑے کی کھال پر بنایا گیا تھا۔اس نقشے پر ہزاروں علامات ہیں، بھول بھلیوں اور جادوئی مخلوقات کی تصاویر ہیں، یہ مسیحی انسائیکلوپیڈیا کی طرح بائبل میں انسان کے جنم کی کہانی سُناتا ہے۔ لیکن اس کا مقصد کیا تھا، یہ اب بھی ایک معمہ ہی ہے۔یہ نقشہ کوئی باقاعدہ نقشہ نہیں ہے اور اس میں زمینی راستوں کے بجائے روحانی راستوں کو دکھایا گیا ہے۔ لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمال کے بجائے مشرق نقشے میں سب سے زیادہ اوپر ہو سکتا تھا۔جیسا کہ اسلامی نقشہ جات کی تاریخ کے ایک محقق جوزف ریپوپورٹ نے کیا ہے: ’نیویگیشن کا تعلق شناخت سے ہے اور اس کیروحانی اور مذہبی تشریحات بھی کی جا سکتی ہیں، خالصتاً جغرافیائی نہیں۔‘Getty Imagesجنوب کا عروجاسلام میں روزمرّہ کی زندگی میں عبادات کی ادائیگی میں ابتدا ہمیشہ ہی بہت اہم رہی ہے۔مسلمان مذہبی رسومات کی ادائیگی کے وقت اپنا رُخ قبلے کی سمت رکھتے ہیں۔مسلمانوں کا قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ تھی لیکن سنہ ہجری کے دوسرے سال میں یہ مقام مسجد الحرام یا کعبہ کو دے دیا گیا۔اس تبدیلی نے دنیا کے بارے میں مسلمانوں کے نظریے کو تبدیل کیا، یہی وجہ ہے کہ جب انھوں نے ایک بنیادی سمت کو دوسری پر ترجیح دی تو جنوب ان کی ترجیحی سمت بن گئی۔Getty Imagesاسی لیے مسلمانوں کے بنائے گئے نقشوں میں جنوب ہمیشہ اوپر کی طرف ہوتا ہے۔ان نقشوں میں سے سب سے مشہور نقشہ 1154 میں ادریسی نامی مسلمان جغرافیہ دان نے بنایا تھا، جو کہ سیسلی کے عیسائی بادشاہ راجر دوم کے دربار میں خدمات سرانجام دیتے تھے۔جوزف ریپوپورٹ کہتے ہیں کہ: ’ان نقشوں میں یورپ کو نیچے اور اس یورپ سے چھوٹا دکھایا گیا ہے جس یورپ کو دیکھنے کے ہم عادی ہیں۔‘اگرچہ یورپ ان نقشوں میں توجہ کا مرکز نہیں ہے، لیکن اسے وہاں ایک شاعرانہ نام دیا گیا ہے: ’افق کا سفر کرنے کا خواب دیکھنے والوں کی تفریح۔‘ مؤرخ جوزف ریپوپورٹ کے مطابق یہ اس نام کا لفظی ترجمہ ہے۔صدیوں بعد جنوب نقشوں کے اوپری حصے میں دوبارہ نمودار ہوا۔ ان نقشوں میں جواکوئیں ٹوریس کا ’امریکہ اپ سائیڈ ڈاؤن‘ اور سٹیورڑ میک آرتھر کا ’دنیا کا نظرثانی شدہ نقشہ‘ شامل ہے۔Getty Imagesمیک آرتھر نے محسوس کیا کہ انھیں نقشے میں تبدیلی کی ضرورت ہے: انھوں نے زمین کو 180 ڈگری گھمایا تاکہ ان کا آبادئی ملک آسٹریلیا اوپر اور مرکزِ نگاہ ہو، جبکہ شمالی امریکہ اور یورپ کو نیچے کی طرف 'منتقل' کر دیا گیا۔میک آرتھر نے اپنے نقشے کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا: ’جنوب اب بے قدری کے گہرائیوں میں نہیں ڈوبے گا، شمال کا کوئی احسان نہیں برداشت کرے گا۔ جنوبی اس دنیا میں سب سے اوپر کھڑا ہو گا۔‘سچ یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر ممکن ہے کیونکہ ابتدا میں شمال کو کبھی بھی نقشوں میں سب سے اوپر والا مقام نہیں دیا گیا تھا۔سمت کے تعین میں مشکل سے دوچار افراد کے لیے 8 مدد گار مشورےہماری اپنی کہکشاں کے مرکز میں واقع بلیک ہول کی پہلی تصویر جاریزمین کا وہ علاقہ جس کا کوئی مالک نہیں’زمین کے شمالی مقناطیسی قطب سرکنے کی گتھی سلجھ گئی‘شمال، پہلے سے طے شدہ انتخابشمال ایک ایسی سمت ہے جو کہ تضادات کا شکار ہے۔یہ ایک ویران اور تاریک جگہ ہے۔ جلاوطنی، سزا اور موت کے لیے ایک بنجر زمین۔ قرونِ وسطیٰ کے عیسائی نقشوں میں شمال کو شیاطین سے بھرا دکھایا گیا ہے۔لیکن یہ سادگی اور بے مثال خوبصورتی کا خطہ بھی ہے۔ ایک ایسی جگہ جو حیرت اور حوصلہ پیدا کرتی ہے۔ شمالی ستارے کی موجودگی کے ساتھ ساتھ اسے استحکام اور یہاں تک کہ چھٹکارے کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔شمال چار بنیادی سمتوں میں سب سے زیادہ منفرد اس لیے ہے کیونکہ یہ زمین کے مقناطیسی گراونڈ کے حقیقی قطب سے منسلک ہے۔ کنویکشن کرنٹ بجلی کو زمین کے آئرن اور نِکل کور کے ساتھ جوڑتے ہیں، اس سے ایک جیومیگنیٹک فیلڈ بنتی ہے جو سیارے کے گرد گھومتی ہے۔لیکن چونکہ ہمارے پاس کوئی عصبی قطب نما نہیں ہے اس لیے ہمارے پاس مقناطیسی شمال کو سائنسی نقطہ نظر سے سمجھنے کی گنجائش نہیں ہے۔پھر شمال کو کیوں نقشوں میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر تاریخ دانوں کا اختلاف پایا جاتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ چینی شمال کو نقشوں میں سب سے اوپر کیوں رکھتے تھے۔ اس سے قبل وہ جنوب کو دیگر سمتوں پر ترجیح دیتے تھے لیکن جب بادشاہ نے شمالی سرزمین پر بیٹھنا شروع کیا تو نقشے میں شمال کو سب سے اوپر آنا ہی تھا۔Getty Imagesتاریخ دان اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟نیویگیشن اور کارٹوگرافی کی تاریخ کے محقق فیلپ فرنانڈیز آرمیسٹو کے مطابق ’اگر نقشے کے اوپری حصے میں شمال کو رکھنے کی کوئی وجہ ہے تو وہ شمالی ستارہ ہے۔‘’شمال کو اوپر رکھنے کے حوالے سے انقلاب کھلے پانی میں نیویگیشن کے استعمال کے وقت آیا۔ شمالی ستارہ ان پراسرار سمندروں میں اپنا راستہ تلاش کرنے کے لیے سب سے اہم چیز تھا، جہاں کوئی قدرتی خصوصیات یا نشانات نہیں پائے جاتے تھے۔‘اگر ہم دنیا کے نقشوں کے اوپری حصے میں شمال کو برقرار رکھنے کے ایک اہم موڑ کی بات کریں تو ہمیں سنہ 1569 اور فلیمش کارٹوگرافر جیرارڈس مرکٹر کے نقشے کی اشاعت کی بات بھی کرنا پڑے گی۔یہ وہ پہلا نقشہ تھا جس کے ڈیزائن میں زمین کے گھماؤ کو بھِ مدِنظر رکھا گیا تھا۔ اس نقشے کا مقصد طول البلد اور عرض بلد کی لکیروں کا استعمال کرتے ہوئے ماہی گیروں کو راستہ تلاش کرنے میں مدد دینا تھا۔شمال کو نقشے کے اوپری حصے پر رکھا گیا تھا۔ اس لیے نہیں کہ یہ زیادہ اہم تھا بلکہ اس لیے کہ میراکٹرکے مطابق شمالی اور جنوبی قطب لامحدود حد تک پھیلے ہوئے تھے، انھیں غیر اہم سمجھا جاتا تھا کیونکہ وہاں کسی کا سفر کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔یہ نقشہ سمندری مقاصد کے لیے کارٹوگرافی کا بنیادی معیار بن گیا اور یہاں تک کہ 1970 کی دہائی میں مریخ کی سطح کی نقشہ سازی کی بنیاد بھی یہی نقشہ بنا۔اس نقشے کے بعد میراکٹرکا شمال اتنا غالب ہو گیا کہ یہ دور دراز سیاروں تک بھی پہنچ گیا۔Getty Imagesآج آپ خود شمال ہیںآج کل سب کے پاس اپنے موبائل فونز میں اپنے ذاتی نقشے ہیں۔ ان نقشوں میں ہم کسی بھی سمت کو کوئی اہمیت دیے بغیر ایک نیلے نقطے کو فالو کرتے ہیں۔گوگل سے منسلک ٹیکنالوجی کے ماہر ایڈ پارسنز کہتے ہیں کہ ’روایتی نقشے کسی علاقے کا عمومی جائزہ لینے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ اب آپ خود کو ذہنی طور پر ان علاقوں میں موجود تصور کرتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا استعمال کر کے اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں۔‘’آن لائن نقشوں پر، بنیادی ہدایات اب اتنی اہم نہیں رہیں۔‘وہ مزید کہتے ہیں کہ اب گوگل میپس کے ساتھ ساتھ فون کو بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ صارف کہاں ہے۔’سمارٹ فونز کے ساتھ پرورش پانے والی آج کی نسل نے کبھی کھو جانے کا حقیقی تجربہ نہیں کیا ہے۔‘تاہم کچھ ماہرین فکرمند ہیں کہ نئے دور میں آسانیاں پیدا ہونے سے کہیں ہماری تاریخ تو نہیں حذف ہوتی جا رہی۔سائنسی امور پر مہارت رکھنے والے صحافی مائیکل بونڈ کہتے ہیں کہ ’بحری جہاز کی صلاحیتیں ارتقائی تاریخ میں انسانی بقا کے لیے ہمیشہ اہم رہی ہیں۔اپنے گردونواح کے بارے میں معلومات جمع کرنے سے آپ کو علمی نقشہ بنانے میں مدد ملتی ہے۔‘تاریخ میں پہلی بار انسانیت بحری صلاحیتوں اور آلات کو کھونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، جس نے ہزاروں سالوں سے اس کی بقا کو یقینی بنایا ہے۔دوسرے لفظوں میں ہم اپنا راستہ کھو چکے ہیں۔’زمین کے شمالی مقناطیسی قطب سرکنے کی گتھی سلجھ گئی‘طاقتور سمندری لہریں جو پوری دنیا کی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کر سکتی ہیںشمالی سویڈن کا ’بلیو ہول‘ جو قطب شمالی کی روشنیوں کے نظارے کے لیے دنیا کا بہترین مقام ہےہماری کائنات اپنا وجود کیوں برقرار رکھے ہوئے ہے؟ ’سائنس کے مقدس مقام‘ پر یہ معمہ حل کرنے کے لیے 1400 سائنسدان جمعہمارا سورج ایک ’تنہا خانہ بدوش‘ ہے لیکن کیا اس کا کوئی جڑواں بھائی بھی تھا؟ہماری اپنی کہکشاں کے مرکز میں واقع بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’ڈیجیٹل حراست‘ کی آڑ میں ساڑھے چھ لاکھ روپے کا فراڈ، معمر خاتون کی موت کے بعد بھی دھوکے باز فون پر پیغام بھیجتے رہے

امریکہ میں ہنر مند غیر ملکی ملازمین کی سالانہ ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر: ایچ ون بی ویزا کیا ہے اور ٹرمپ کا فیصلہ کن ممالک کو زیادہ متاثر کرے گا؟

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 17 فلسطینی ہلاک، اسرائیل کا غزہ شہر پر حملوں میں طاقت کے بھرپور استعمال کا اعلان

گھریلو لڑکی سے انڈیا کی پہلی خاتون ’باغی‘ کمانڈر بننے والی شمبھالا دیوی نے 25 برس جنگل میں گزارنے کے بعد ہتھیار کیوں ڈالے؟

3 لاکھ حجاج کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ، چیئرمین پی ٹی اے کا انکشاف

ڈونلڈ ٹرمپ کا ہنرمند غیر ملکی ملازمین کی ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر کرنے کا اعلان

’62 لاکھ روپے کا سونا‘ جس کے لیے خاتون نے اپنے شوہر اور بہن کے ساتھ مل کر اپنی سہیلی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا

جلال پور پیروالہ: موٹروے ایم فائیو کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ: کیا خطے میں ’طاقت کا توازن‘ تبدیل اور اسرائیلی اہداف متاثر ہوں گے؟

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

طالبان کی قید سے رہائی کے بعد برطانوی جوڑا قطر پہنچ گیا: ’ہم افغان شہری ہیں اور افغانستان واپس جانے کے منتظر ہیں‘

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ.. کتنا مہنگا ہوگیا؟

دنیا کے بیشتر نقشوں میں شمال ہی اوپر کی جانب کیوں ہوتا ہے؟

چابہار بندرگاہ پر امریکی پابندیاں: انڈیا پر ’شکنجہ مزید کسنے کی کوشش‘ یا مقصد ایران کو تنہا کرنا ہے؟

صدر ٹرمپ کا بگرام فوجی اڈے کا کنٹرول واپس لینے کا اعلان: ’لالچ پر مبنی مقاصد رکھنے والوں کو افغانستان کی تاریخ پڑھنی چاہیے،‘ طالبان کا جواب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی