خیبر پختونخوا میں تیز رفتار پائیدار ترقیاتی اقدامات پروگرام کا آغاز


حکومت خیبر پختونخوا نے ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے لیے تیز رفتار پائیدار ترقیاتی اقدامات کے نام سے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ ترقی و منصوبہ بندی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ منظور شدہ گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ہر ضلع کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی حدود میں سب اسکیموں کی نشاندہی کرکے ان کی تفصیلی معلومات مقررہ لاگت کے مطابق فراہم کرے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سب اسکیموں کی تفصیلات محکمہ کو ای میل اور فائل دونوں صورتوں میں ارسال کی جائیں تاکہ بروقت پی سی ون اور انتظامی منظوری کے احکامات متعلقہ اضلاع تک پہنچائے جا سکیں۔ مزید ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اس عمل کو فوری طور پر مکمل کیا جائے کیونکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں اور تمام اضلاع کو اس معاملے کو "انتہائی فوری نوعیت" کا سمجھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، تین افراد ہلاک، 30 زخمی، رہائشی عمارت پر براہ راست میزائل مارا گیا: صدر زیلینسکی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 17 فلسطینی ہلاک، اسرائیل کا غزہ شہر پر حملوں میں طاقت کے بھرپور استعمال کا اعلان

خیبر: چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور : اثاثوں کی شفاف نگرانی کے لیے ای ریپوزٹری سسٹم متعارف

پاکستان میں آئندہ 12 سے 18 ماہ میں انٹرنیٹ رفتار تیز ہونے کا امکان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ہنرمند غیر ملکی ملازمین کی ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر کرنے کا اعلان

’62 لاکھ روپے کا سونا‘ جس کے لیے خاتون نے اپنے شوہر اور بہن کے ساتھ مل کر اپنی سہیلی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ: کیا خطے میں ’طاقت کا توازن‘ تبدیل اور اسرائیلی اہداف متاثر ہوں گے؟

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی ڈرائیونگ ٹیسٹ کار متعارف

’ناجائز کاروبار میں شراکت دار‘، جب لاہور پولیس کے اہلکار نے اپنے ساتھی کو اغوا کر لیا

خیبر پختونخوا میں تیز رفتار پائیدار ترقیاتی اقدامات پروگرام کا آغاز

حکومت کا سروائیکل کینسر آگاہی مہم کو سبوتاژ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کے پی حکومت کا پی ٹی آئی ایم پی ایز کیلئے 50 کروڑ کے فنڈز کا اعلان

اسلام آباد: محکمہ ایکسائز کا غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سیاست میں کبھی خاندان کو نہیں لایا لیکن.. مصطفیٰ کمال نے بیٹی کو ویکسین لگوا کر سب کے دل جیت لئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی